🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

467. نَسَبُ أَبِي ذَرٍّ
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کا نسب
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5542
أخبرنا الشيخ الإمام أبو بكر بن إسحاق، حدثنا محمد بن أحمد بن النَّضر الأزدي، حدثنا معاوية بن عمرو، حدثنا زائدةُ، عن عبد الله بن عثمان بن خُثَيم، حدثنا مُجاهد، قال: قال أبو ذَرٍّ لنَفَرٍ عنده: إنه قد حَضَرني ما تَرَون من الموت، ولو كان لي ثَوبٌ يَسَعُني كَفَنًا أو لصاحبتي لم أُكفَّن إلَّا في ذلك، وإني أَنشُدُكُم أن لا يُكفِّنَني منكم رجلٌ كان عَريفًا أو نقيبًا أو أميرًا أو بريدًا، وكان القومُ أشرافًا، كان حُجرٌ المَدَريُّ ومالكٌ الأشتَرُ في نَفَرٍ فيهم رجل من الأنصار، وكلُّ القومِ قد أصابَ لذلك منزلًا إِلَّا الأنصاريَّ، فقال: أنا أُكفِّنُك في رِدائي هذا، وفي ثَوبَين في عَيبَتي من غَزْلِ أُمّي حاكَتْهُما لي حتى أُحرِمَ فيهما، فقال أبو ذرٍّ: كَفَاني. (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5452 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا مجاہد فرماتے ہیں: سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ کے پاس کچھ لوگ موجود تھے آپ نے ان سے فرمایا: میری موت کا وقت قریب ہے۔ اگر میرے پاس یا میرے ساتھی کے پاس اتنا کپڑا موجود ہو کہ وہ کفن کے لیے کفایت کرے تو مجھے اسی کپڑے میں کفن دینا، اور میں تمہیں قسم دیتا ہوں مجھے کوئی نمبردار، چوہدری، یا حاکم، سردار، قاصد یا ایلچی قسم کا آدمی کفن نہ دے، وہ لوگ تمام بڑے صاحب منصب تھے، البتہ حجرالمدری اور مالک الاشتر ایک جماعت میں موجود تھے، ان میں ایک آدمی انصار میں سے تھا اور اس پوری قوم میں صرف ایک وہی انصاری ہی ان شرائط کے پیش نظر کفن دینے کا اہل تھا، اس نے کہا: میں آپ کو اپنی اس چادر میں اور دو کپڑے میں جو کہ صندوق میں رکھے ہوئے ہیں جو کہ میری والدہ نے میرے احرام کے لیے خود اپنے ہاتھوں سے کات کر بنائے ہیں، ان میں آپ کو کفن دوں گا۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: وہ میرے لیے کافی ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5542]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5543
أخبرني أبو محمد أحمد بن عبد الله المُزَني، حدثنا أبو خليفة، حدثنا محمد بن سَلَّام الجُمَحي، حدثنا أبو عُبيدة مَعْمَر بن المثنَّى قال: أبو ذرٍّ الغفاريُّ جُندُب بن جُنادة بن سفيان بن عُبيد بن حَرَام. قال ابن سَلّام: ويقال: اسمُه بُرَير (1) .
ابوعبیدہ معمر بن مثنی نے ان کا نام یہ بیان کیا ہے ابوذر غفاری جندب بن جنادہ بن سفیان بن عبید بن حرام۔ ابن سلام کہتے ہیں: ان کا نام یزید بھی بیان کیا گیا ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5543]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5544
أخبرنا الشيخ أبو بكر بن إسحاق، أخبرنا إسماعيل بن قُتيبة حدثنا محمد بن عبد الله بن نُمير، قال: أبو ذرٍّ جُندُب بن جُنَادة بن قيس بن عَمرو بن صُعَير بن حَرَام بن غِفَار، وأمُّه رَمْلةُ بنت وَقِيعة (2) بن غِفَار (3) . وأما ذكرُ بُرَير (4) ، فقد رُوي أنَّ النبي ﷺ سمّاه به:
محمد بن عبداللہ بن نمیر نے ان کا نام یہ بیان کیا ہے ابوذر جندب بن جنادہ بن قیس بن عمرو بن صعیر بن حرام بن غفار ان کی والدہ کا نام رملہ بنت وقیعہ بن غفار ہے۔ اور یہ جو روایت ہے کہ ان کا نام یزید تھا تو اس کے بارے میں مروی ہے کہ یہ نام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکھا تھا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5544]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں