🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

543. قَوْلُ النَّبِيِّ: " مَنْ يَسُبُّ عَمَّارًا يَسُبُّهُ اللَّهُ "
نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان: جو عمار کو گالی دے گا اللہ اسے گالی دے گا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5770
أخبرَناهُ إبراهيم بن عِصْمة العَدْل، حدثنا السَّرِيّ بن خُزيمة، حدثنا مُسلم بن إبراهيم، حدثنا هشام بن أبي عبد الله، عن أبي الزُّبير عن جابر: أنَّ رسول الله ﷺ مَرَّ بعمارٍ وأهلِه وهم يُعذَّبُون، فقال:"أبشِروا آلَ عَمّار - أو آلَ ياسر - فإن مَوعِدَكم الجنةُ" (1) . صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5666 - على شرط مسلم
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ اور ان کے اہل و عیال کو تکالیف دی جاتی تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اسے آل عمار! اے آل یاسر تمہیں خوشخبری ہو کہ تم سے جنت کا وعدہ کر لیا گیا ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5770]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5771
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا إبراهيم بن مرزُوق، حدثنا أبو داود الطَّيَالسي، حدثنا شُعبة، أخبرني سلَمة بن كُهَيل، سمعتُ محمد بن عبد الرحمن بن يزيد يحدِّث عن أبيه، عن الأشتَرِ، عن خالد بن الوليد، قال: كان بيني وبين عَمّار شيءٌ، فشَكَوتُه إلى رسول الله ﷺ، فقال رسول الله ﷺ:"من يَسُبُّ عمارًا يَسُبُّه اللهُ، ومن يُعادِي عمارًا يُعادِيهِ الله" (2) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5667 - صحيح
سیدنا خالد بن ولید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میرے اور عمار کے درمیان کچھ ناراضگی سی چل رہی تھی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں اس کی شکایت کر دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو عمار رضی اللہ عنہ کو گالی دے، اللہ اس کو گالی کا بدلہ دیتا ہے، جو عمار سے دشمنی کرے، اللہ تعالیٰ اس سے دشمنی کرتا ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5771]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5772
أخبرنا أبو الوليد الفقيه وأبو بكر بن قُريش، قالا: حدثنا الحسنُ بن سفيان، حدثنا حَرْملَة بن يحيى، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني إبراهيم بن سعد، عن أبيه، عن جدِّه: سمعتُ عمّار بن ياسر بصِفِّين في اليوم الذي قُتل فيه وهو يُنادي: أُزلِفَتِ الجنةُ، وزُوِّجَتِ الحُورُ العِينُ، اليومَ نلقى حبيبنَا محمدًا ﷺ، عَهِد إليَّ أنّ آخرَ زادِك من الدنيا ضَيْحٌ من لَبَنٍ (1) . صحيح على شرطهما، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5668 - على شرط البخاري ومسلم
ابراہیم بن سعد اپنے والد سے، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو جنگ صفین جس میں آپ کی شہادت واقع ہوئی یہ ندا دیتے ہوئے سنا آج جنت کو سجا دیا گیا ہے اور حورعین سے نکاح کرا دیا گیا ہے، ہم اپنے حبیب محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کرنے والے ہیں، جنہوں نے مجھے بتایا تھا کہ اس دنیا میں میرا آخری طعام پانی ملا ہوا دودھ ہو گا۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق ہے لیکن ان دونوں نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5772]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں