المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
622. بَعْثُ عُثْمَانَ مُحَمَّدَ بْنَ مَسْلَمَةَ أَمِيرًا عَلَى الْجَيْشِ
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کو فوج کا امیر مقرر کرنا
حدیث نمبر: 5954
حدثني علي بن عيسى الحِيري، حدثنا إبراهيم بن أبي طالب، أخبرنا ابن أبي عُمر، حدثنا سفيان، عن عمرو بن دينار، سمعتُ جابر بن عبد الله الأنصاري يقول: بَعَثَني عثمانُ في خمسين فارسًا إلى ذي خُشُب، وأميرُنا محمد بن مَسلَمة الأنصاري، قال: فجاء رجلٌ في عُنقِه مُصحفٌ، وفي يده سيفٌ وعيناهُ تَذْرِفان، فقال: إنَّ هذا يأمُرُنا أن نَضْرِبَ بهذا على ما في هذا! فقال له محمد بن مَسلَمة: اجلِسْ؛ قد ضَرَبْنا بهذا على ما في هذا قبل أن تُولَد، فلم يَزَلْ يُكلِّمه حتى رَجَع (1) . صحيح الإسناد على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5842 - على شرط البخاري ومسلم
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5842 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے مجھے پچاس سواروں کے ساتھ مقامِ ذی خشب کی طرف بھیجا اور ہمارے امیر سیدنا محمد بن مسلمہ انصاری رضی اللہ عنہ تھے۔ راوی کہتے ہیں کہ ایک شخص آیا جس کے گلے میں قرآن مجید لٹکا ہوا تھا اور ہاتھ میں تلوار تھی جبکہ اس کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے، اس نے کہا: ”یہ (قرآن) ہمیں حکم دیتا ہے کہ ہم اس (تلوار) کے ذریعے ان احکامات پر لڑیں جو اس (قرآن) میں موجود ہیں!“ سیدنا محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: ”بیٹھ جاؤ! بلاشبہ ہم تمہاری پیدائش سے بھی پہلے اس (قرآن) میں موجود احکامات کے نفاذ کے لیے اس (تلوار) سے لڑ چکے ہیں“، پھر وہ مسلسل اسے سمجھاتے رہے یہاں تک کہ وہ شخص واپس چلا گیا۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5954]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 5954]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح ابن أبي عمر هو محمد بن يحيى بن أبي عُمر العَدَني، وسفيان: هو ابن عُيينة.» [ترقيم الرساله 5954] [ترقيم الشركة 5895] [ترقيم العلميه 5842]
الحكم على الحديث: إسناده صحيح ابن أبي عمر هو محمد بن يحيى بن أبي عُمر العَدَني