🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

665. حِكَايَةُ السِّنَّوْرِ تَأْكُلُ طَعَامَ أَبِي أَيُّوبَ وَكَلَامُهَا
بلی کے سیدنا ابو ایوب رضی اللہ عنہ کا کھانا کھانے اور اس سے متعلق واقعہ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6044
أخبرنا أبو بكر محمد بن المؤمَّل بن الحسن بن عيسى، حَدَّثَنَا الفضل بن محمد الشَّعراني، حَدَّثَنَا أحمد بن حنبل، حَدَّثَنَا أبو داود، حَدَّثَنَا شُعبة قال: قلت للحَكَم: ما شَهِدَ أبو أيوب من حرب عليّ بن أبي طالب؟ قال: شَهِدَ معه حَرُوراءَ (1) .
سیدنا شعبہ فرماتے ہیں: میں نے حکم سے کہا: سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ سیدنا علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کی جنگ میں شریک ہوئے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، جنگ حروراء میں انہوں نے شرکت کی تھی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6044]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6045
حَدَّثَنَا أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا إبراهيم بن بكر المؤذِّن ببيت المَقدِس، حَدَّثَنَا عبد العزيز بن موسى اللَّاحُوني، حَدَّثَنَا يوسف بن محمد، حَدَّثَنَا إبراهيم بن مسلم، عن سعيد بن جُبير، عن ابن عبّاس، قال: كان رسولُ الله ﷺ نازلًا على أبي أيوب الأنصاري في غرفة، وكان طعامُه في سلَّةٍ في المِخْدَع، فكانت تجيء من الكَوَّةُ كهيئة السِّنَّور حتَّى تأخذ الطعام في السَّلة، فشكا ذلك إلى رسول الله ﷺ، فقال رسول الله ﷺ:"تلك الغُولُ، فإذا جاءت فقل: عَزَمَ عليكِ رسولُ الله أن لا تَبْرَحي". قال: فجاءت، فقال لها أبو أيوب: عَزَمَ عليكِ رسول الله ﷺ أن لا تَبْرحي، فقالت: يا أبا أيوب، دَعْني هذه المرةَ، فوالله لا أعودُ، فتركها، فأتى رسولَ الله ﷺ فأخبَره، قالت ذلك مرتين، قالت: هل لك أن أُعلِّمَكَ كلماتٍ إِذا قُلتَهنَّ لا يَقرَبُ بيتَك شيطانٌ تلك الليلةَ وذلك اليومَ ومن غدٍ؟ قال: نعم، قالت: اقرأْ آيةَ الكرسي: ﴿اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ﴾ [البقرة: 255] ، قال: فأتى رسولَ الله ﷺ فأخبره، قال: فقال:"صَدَقَت وهي كَذُوبٌ" (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5932 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کے گھر ایک کمرے میں ٹھہرے ہوئے تھے، آپ کا کھانا کوٹھڑی کے اندر ایک ٹوکری میں رکھا جاتا تھا، کھڑکی سے بلی اندر آتی اور ٹوکری میں سے کھانا کھا جاتی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ بلی نہیں ہے، بلکہ وہ ایک چڑیل ہے، اب اگر آئے تو اس کو کہنا تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ آئندہ ادھر نہیں آنا، راوی کہتے ہیں: وہ بلی دوبارہ آئی، سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے اس سے کہا: تجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ دوبارہ ادھر نہ آنا، اس نے کہا: اے ابوایوب! اب کی مرتبہ مجھے چھوڑ دو، میں دوبارہ نہیں آؤں گی۔ سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے اس کو چھوڑ دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہو کر وہ واقعہ سنایا۔ وہ بلی دو مرتبہ آئی تھی اور دونوں مرتبہ اس نے سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ کو اسی طرح کہا تھا اور تیسری مرتبہ اس نے کہا: کیا آپ چاہتے ہیں کہ میں تمہیں ایسی چیز بتا دوں کہ اگر تم وہ پڑھ لو تو اس دن اور رات کوئی سرکش جن اور شیطان تمہارے گھر کے قریب نہیں آئے گا، انہوں نے کہا: جی ہاں، اس نے کہا آیۃ الکرسی یعنی اللہ لا الہ الا ھو الحی القیوم پڑھ لیا کرو، راوی کہتے ہیں، سیدنا ابوایوب رضی اللہ عنہ نے آ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: وہ تھی تو جھوٹی، لیکن بات سچی بتا گئی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6045]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6046
وحدَّثَناه أبو العبّاس محمد بن يعقوب، حَدَّثَنَا الربيع بن سليمان، حَدَّثَنَا عبد الله بن وهب، أخبرنا ابن لَهِيعة، عن عُمارةَ بن غَزِيّة، عن عبد الرحمن بن أبي عَمْرةً، عن أبيه: أنَّ أبا أيوب الأنصاري كان له مِربَدٌ للتمر في حديقة في بيته، فذكر الحديث بنحوٍ منه (2) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 5933 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
عبدالرحمن بن ابی عمرہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ سیدنا ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ کی حویلی میں ایک باغیچہ تھا جس میں کھجوریں جمع ہوتی تھیں، اس کے بعد سابقہ پوری حدیث بیان کی۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6046]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں