🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

714. ذِكْرُ مَنَاقِبِ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ الْقُرَشِيِّ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -
سیدنا حکیم بن حزام قرشی رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6153
أخبرنا الحسين بن الحسن بن أيوب، حَدَّثَنَا أبو حاتم الرازي. وحدثنا مُكرَمُ بن أحمد القاضي، حَدَّثَنَا أبو إسماعيل السُّلَمي؛ قالا: حَدَّثَنَا أبو تَوْبةَ الرَّبيعُ بن نافع الحَلَبي، حَدَّثَنَا معاوية بن سَلَّام، عن زيد بن سَلَّام أخبره، أنه سمع أبا سَلَّام، حدثني أبو أسماءَ الرَّحَبي، أَنَّ ثَوْبَانَ مولى رسول الله ﷺ حدَّثه قال: كنتُ واقفًا بين يَدَيْ رسولِ الله ﷺ، فجاءه حَبْرٌ من أحبار اليهود، فقال: السلامُ عليك يا محمد، فدَفَعتُه دَفعةً كاد يُصرَعُ منها، فقال: لِمَ تَدفعُني؟ فقلت: ألا تقولُ: يا رسول الله، فقال اليهودي: أمَا إِنَّا ندعوهُ باسمِه الذي سمَّاه به أهلُه، فقال رسول الله ﷺ:"إنَّ اسمي الذي سمَّاني به أهلي: محمَّدٌ"، قال اليهودي: جئتُ أسألُكَ، فقال رسول الله ﷺ:"أينفعُك إن حدَّثتُك؟" قال: أَسمَعُ بأُذُني، فنَكَتَ رسولُ الله ﷺ بعُودٍ، معه فقال:"سَلْ"، فقال اليهودي: أين يكونُ الناس يومَ تُبدَّلُ الأَرضُ غيرَ الأرض والسماواتُ؟ قال رسول الله ﷺ:"في الظُّلمة دونَ الجِسْر"، قال: فمَن أولُ الناس إجازةً؟ قال:"فقراءُ المهاجرين"، قال: فما تُحفَتُهم حين يدخلون الجنة؟ قال:"زيادةُ كَبِدِ النُّون"، قال: فما غداؤُهم في إِثْرِهِ؟ قال:"يُنحَر لَهم ثورُ الجنة الذي كان يَأكُل من أطرافِها"، قال: وشرابُهم عليه؟ قال:"نهرٌ فيها (1) يُسمَّى سلسبيلًا"، قال: صدقتَ. وجئتُ أسألُك عن شيءٍ لا يعلُمه أحدٌ من أهل الأرض إلَّا نبيٌّ أو رجلٌ أو رجلان، قال:"يَنفَعُكَ إِن حدَّثتُك؟" قال: أَسمَعُ بأُذُني، قال: جئتُ أسألُك عن الولد، قال:"ماءُ الرجل أبيَضُ، وماءُ المرأة أصفَرُ، فإذا اجتمعا فعَلَا مَنِيُّ الرجل مَنِيَّ المرأةِ أَذْكَرَ بإذن الله، وإذا عَلَا مَنِيُّ المرأة مَنِيَّ الرجل آنثَا (2) بإذن الله"، قال اليهودي: صدقتَ، وإنك لنبيٌّ، ثم انصرف، فقال رسول الله ﷺ:"لقد سأَلَني هذا عن الذي سألني عنه، ولا عِلْمَ لي بشيءٍ منه حتَّى أتانيَ اللهُ به" (1)
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين. ذكرُ مناقب حَكِيم بن حِزَام القرشي ﵁ -
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6039 - على شرط البخاري ومسلم
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑا ہوا تھا ایک یہودی عالم حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا السلام علیک یا محمد ۔ میں نے اس کو اچانک زور دار دھکا دیا، اس نے پوچھا: تم نے مجھے دھکا کیوں دیا؟ میں نے کہا: تم یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نہیں کہہ سکتے؟ یہودی نے کہا: ہم تو ان کو اسی نام سے پکاریں گے جو نام ان کے گھر والوں نے رکھا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے گھر والوں نے میرا نام محمد رکھا ہے۔ یہودی نے کہا: میں آپ سے کچھ پوچھنے کے لئے آیا ہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: اگر میں تمہیں کچھ بتاؤں تو تمہیں اس کا کوئی فائدہ ہو گا؟ اس نے کہا: میں اپنے کانوں سے آپ کی بات سنوں گا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لکڑی کے ساتھ اس کو چوبھ ماری اور فرمایا: پوچھو! یہودی نے کہا: جس دن زمین آسمان ریزہ ریزہ ہو جائیں گے تو اس دن لوگ کہاں ہوں گے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اندھیرے میں ہوں گے لیکن ابھی حشر قائم نہیں ہوا ہو گا۔ اس نے پوچھا: سب سے پہلے کس کو اجازت ملے گی؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فقراء مہاجرین کو۔ اس نے پوچھا: جس دن وہ جنت میں داخل ہوں گے تو ان کو سب سے پہلے کیا تحفہ دیا جائے گا؟ آپ نے فرمایا: مچھلی۔ اس نے کہا: اس کے بعد ان کو کھانے کو کیا دیا جائے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ان کے لئے جنتی بیل ذبح کیا جائے گا جس کے سری پائے وغیرہ دنیا میں کھایا کرتا تھا۔ اس نے پوچھا: ان کو پینے کیلئے کیا دیا جائے گا؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک نہر ہے جس کا نام سلسبیل ہے۔ اس یہودی نے کہا: آپ نے سچ فرمایا: اور میں آپ سے ایک ایسی بات پوچھنے کے لئے آیا ہوں جو نبی کے علاوہ صرف ایک دو آدمی ہی جانتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں تمہیں اس کا جواب دے دوں تو کیا تمہیں اس کا کوئی فائدہ ہو گا؟ اس نے کہا: میں اپنے کانوں سے اس کو سنوں گا۔ اس نے کہا: میں بیٹے کے بارے میں پوچھنا چاہتا ہوں (کہ ایک ہی میاں بیوی سے کبھی بیٹا پیدا ہوتا ہے اور کبھی بیٹی، اس کی وجہ کیا ہے؟) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مرد کا مادہ سفید رنگ کا ہوتا ہے اور عورت کا مادہ زرد رنگ کا ہوتا ہے تو جب یہ دونوں مادے جمع ہوتے ہیں تو اگر مرد کی منی عورت کی منی پر غالب آ جائے تو اللہ کے حکم سے لڑکا پیدا ہوتا ہے اور اگر عورت کی منی مرد کی منی پر غالب آ جائے تو اللہ کے حکم سے لڑکی پیدا ہوتی ہے۔ یہودی نے کہا: آپ نے بالکل سچ فرمایا: بے شک آپ واقعی نبی ہیں، پھر وہ شخص چلا گیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس شخص نے جتنی بھی باتیں پوچھی ہیں، ان سب کے جواب مجھے اللہ تعالیٰ کی طرف سے بتائے جاتے ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6153]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں