المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
790. ذِكْرُ مُقَاتَلَةِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ مِنْ بَنِي أُمَيَّةَ
بنو امیہ کے ساتھ ضحاک بن قیس کی لڑائی کا ذکر
حدیث نمبر: 6359
حدثني أبو بكر محمد بن أحمد بن بالَوَيهِ، حدثنا إبراهيم بن إسحاق الحَرْبي، حدثنا مُصعبَ بن عبد الله الزُّبيري قال: الضَّحّاك بن قيس بن خالد بن وَهْب بن ثَعلَبة بن وائلةَ بن عمرو بن شَيْبان (5) بن مُحارِب بن فِهْر، وأمُّه أُمَيمة بنت رَبيعة من كِنانةَ، وهي أيضًا أمُّ أخته فاطمة بنت قيس أختِ الضحاك بن قيس، هما لأبٍ وأمٍّ.
مصعب بن عبداللہ زبیری نے ان کا نسب یوں بیان کیا ہے ” ضحاک بن قیس بن خالد بن وہب بن ثعلبہ بن عمرو بن سنان بن محارب بن فہر “۔ ان کی والدہ ” امیمہ بنت ربیعہ “ ہیں۔ ان کا تعلق بنی کنانہ کے ساتھ ہے۔ اور یہی امیمہ، ضحاک کی بہن فاطمہ بنت قیس کی بھی والدہ ہیں۔ یہ ضحاک بن قیس کی سگی بہن ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 6359]