🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

Join Whatsapp Channel
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1150. آخِرُ خُطْبَةِ النَّبِيِّ وَأَمْرُهُ لِتَكْرِيمِ الْأَنْصَارِ
نبی کریم ﷺ کا آخری خطبہ اور انصار کی تکریم کا حکم
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7145M
ثم سمعتُ رسولَ الله ﷺ يقول:"لولا الهجرةُ كنتُ امْرَأً من الأنصار، ولو سَلَكتِ الأنصارُ واديًا أو شِعبًا لكنتُ مع الأنصار" (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة (1) .
پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: اگر ہجرت (کی فضیلت) نہ ہوتی تو میں انصار کا ایک فرد ہونا پسند کرتا، اور اگر انصار کسی وادی یا گھاٹی میں چلیں تو میں انصار ہی کی گھاٹی کو اختیار کروں گا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7145M]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره.» [ترقيم الرساله 7145M] [ترقيم الشركة 7064]

الحكم على الحديث: صحيح لغيره.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7146
حدَّثنا أبو بكر أحمد بن كامل القاضي، حدَّثنا عبد الله بن رَوْح، حدَّثنا يزيد بن هارون، أخبرنا سفيان بن حسين، عن الزُّهْري، عن عبد الله بن كعب بن مالك، عن أبيه كعب بن مالك أنه قال: إنَّ آخرَ خُطبة خطبناها رسولُ الله ﷺ، قال:"يا معشرَ المهاجرين، إنَّكم قد أصبحتُم تَزيدُونَ، وإِنَّ الأنصارَ قد انْتَهَوا (2) ، وإنَّهم عَيْبتي التي آوِي إليها، فأكرِمُوا مُحسِنَهم، وتجاوَزُوا عن مُسِيئِهم" (3) . صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6970 - صحيح
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو آخری خطبہ ہمیں دیا اس میں فرمایا: اے گروہِ مہاجرین! تم تو (تعداد میں) بڑھتے جاؤ گے جبکہ انصار (اسی مقدار پر) رک گئے ہیں، اور یہ میرے وہ قریبی ساتھی اور رازدار (عیبتہ) ہیں جن کے پاس میں پناہ لیتا ہوں، پس تم ان کے نیکوکاروں کی عزت کرنا اور ان کے خطاکاروں سے درگزر کرنا۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7146]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، وهذا إسناد رجاله ثقات غير أن سفيان بن حسين له عن الزهري أوهامٌ، وهذا منها، فقد جعلَ صحابيَّ الحديث كعبَ بن مالك، وقد خالفه من هو أوثق منه، فقالوا: عن بعض أصحاب النبي ﷺ، كما سيأتي.» [ترقيم الرساله 7146] [ترقيم الشركة 7065] [ترقيم العلميه 6970]

الحكم على الحديث: حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7147
حدَّثنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب الحافظ، حدَّثنا يحيى بن محمد بن يحيى، حدَّثنا أبو الوليد الطيالسي، حدَّثنا عبدُ الرحمن بن سليمان بن الغَسِيل، حدَّثنا عِكْرمة، عن ابن عبّاس قال: خرجَ النبيُّ ﷺ في مرضه وقد عَصَبَ رأسَه بخِرقةٍ، فقال:"إنَّ الناسَ يَكثُرونَ ويَقِلُّ الأنصارُ، حتى يكونوا في الناس مثلَ المِلْحِ في الطعام، فمن وَلِيَ منكم عملًا، فليَقبَلْ مِن مُحسِنِهم ويتجاوَزْ عن مُسِيئِهم" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 6971 - ذا في البخاري
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی علالت کے دوران اس حال میں باہر تشریف لائے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر مبارک پر کپڑے کی پٹی باندھی ہوئی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لوگ تو بڑھتے جائیں گے مگر انصار کم ہوتے جائیں گے یہاں تک کہ وہ لوگوں میں ایسے ہو جائیں گے جیسے کھانے میں نمک ہوتا ہے، پس تم میں سے جسے بھی کسی کام کا ذمہ دار بنایا جائے، وہ ان کے نیکوکاروں کی نیکی قبول کرے اور ان کے خطاکاروں سے درگزر کرے۔
یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ مَعْرِفَةِ الصَّحَابَةِ رَضِيَ اللهُ تَعَالَى عَنْهُمْ/حدیث: 7147]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره، وهذا إسناد جيد من أجل عبد الرحمن بن الغسيل.» [ترقيم الرساله 7147] [ترقيم الشركة 7066] [ترقيم العلميه 6971]

الحكم على الحديث: صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں