المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
35. لَا يَأْكُلْ طَعَامَكَ إِلَّا تَقِيٌّ
تمہارا کھانا صرف پرہیزگار ہی کھائے
حدیث نمبر: 7345
أخبرني إسماعيل بن محمد بن الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا جدّي، حدثنا إبراهيم بن حمزة، حدثنا عبد العزيز بن [أبي] (3) حازم، عن عبد الرحمن بن حَرْملة، عن عبد الله بن نِيَار الأسلمي، عن عُرْوة بن الزُّبير، قال: سمعتُ عائشة تقول: أهدَتْ أمُّ سُنبُلةَ لرسول الله ﷺ لبنًا، فدخلَتْ عليَّ به فلم تَجِدْه، فقلت لها: إنَّ رسول الله ﷺ نهانا أن نأكلَ طعامَ الأعراب، فدخل رسولُ الله ﷺ وأبو بكر فقال:"يا أمَّ سُنبُلةَ، ما هذا معك؟" فقالت: يا رسولَ الله، لبنٌ أهديتُه لك، قال:"اسكُبي يا أمَّ سُنبُلة" فناوَلَ أبا بكر، ثم قال:"اسكُبي يا أمَّ سُنبُلة" فتناوَلَ رسولُ الله ﷺ، فشرب، قالت: فقلتُ: يا بردَها على الكَبِدِ يا رسولَ الله، حدثتَنا عن طعامِ الأعراب! فقال:"يا عائشُ، إنهم ليسوا بأعرابٍ، هم أهلُ باديَتِنا، ونحن حاضِرتُهم، وإذا دُعُوا أجابوا، فليسوا بأعرابٍ" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7168 - صحيح
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7168 - صحيح
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: ام سنبلہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دودھ ہدیہ دیا، (قصہ یوں ہے کہ) وہ دودھ لے کر میرے پاس آئیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں موجود نہ تھے، میں نے ام سنبلہ سے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں دیہاتیوں کے کھانے کھانے سے منع فرمایا ہے، (کچھ ہی دیر میں) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تشریف لے آئے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام سنبلہ! یہ تیرے پاس کیا ہے؟ اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دودھ ہے، میں آپ کے لئے ہدیہ کے طور پر لائی ہوں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ام سنبلہ! اس کو انڈیل دو، یہ دودھ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے تھام لیا، حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: اے ام سنبلہ اس کو انڈیل دو، پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ دودھ لیا اور پیا، ام سلمہ کہتی ہیں: میں نے کہا: دل ٹھنڈا ہو گیا۔ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے تو ہمیں دیہاتیوں کے کھانے کھانے سے منع کیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عائشہ! یہ لوگ دیہاتی نہیں ہیں، یہ ہمارے قرب و جوار کے لوگ ہیں اور ہم ان کے شہری ہیں۔ ان کو جب بھی بلایا جاتا ہے، یہ آتے ہیں، اس لئے یہ دیہاتی نہیں ہیں۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَطْعِمَةِ/حدیث: 7345]