🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

6. إِذَّا حُمَّ أَحَدُكُمْ فَلْيَشِنَّ عَلَيْهِ الْمَاءَ الْبَارِدَ ثَلَاثَ لَيَالٍ مِنَ السَّحَرِ
جب تم میں سے کسی کو بخار ہو، تو سحر کے وقت تین راتیں اس پر ٹھنڈے پانی کے چھینٹے مارے جائیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7625
وحدَّثَناه أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان، حدثنا محمد بن عُبيد، حدثنا الأعمش، عن خَيثَمة والأسود، قالا: قال عبدُ الله: عليكم بالشِّفائَين: القرآنِ والعَسَل (1) .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تم دو شفاء دینے والی چیزوں کو لازمی اختیار کرو، قرآن اور شہد۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7625]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7626
حدثني محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الفضل بن محمد الشَّعْراني، حدثنا عبيد الله بن محمد ابنُ عائشة، حدثنا حمّاد بن سَلَمة، عن حميد، عن أنس بن مالك، أنَّ النبي ﷺ قال:"إذا حُمَّ أحدُكم، فليَشُنَّ الماءَ الباردَ ثلاثَ ليالٍ من السَّحَر" (2) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه، وإنما اتَّفقا (1) على الأسانيد في أنَّ"الحُمَّى من فَيْح جهنَّم، فأَطفِئوها بالماء".
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7438 - على شرط مسلم
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کسی کو بخار چڑھے تو اس کو تین راتیں سحری کے وقت پانی کے چھینٹے مارو۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین نے اس کو نقل نہیں کیا۔ مام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے ان اسانید کو بیان کیا ہے جس میں یہ ہے کہ بخار دوزخ کی گرمی ہے، اس کو پانی کے ساتھ ٹھنڈا کرو ۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 7626]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں