🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

1. باب:
باب:
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7706
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن يعقوب بن يوسف الحافظ، حدثني أبي، حدثنا قُتيبة بن سعيد، حدثنا عبد الوهاب بن عبد المجيد، قال: سمعتُ يحيى بن سعيد يقول: أخبرني محمد بن عبد الرحمن بن حارثةَ، عن عَمْرة: أنَّ عائشة أصابها مَرَضٌ، وأنَّ بعضَ بني أخيها ذكروا شَكْواها لرجل من الزُّطِّ (1) يتطبَّبُ، وأنه قال لهم: إنهم لَيَذكُرون امرأةً مسحورةً سَحَرَتها جاريةٌ في حَجْرها صبيٌّ، في حَجْر الجارية الآن صبيٌّ قد بالَ في حَجْرها، فقالت (2) : ايتُوني بها، فأُتِيَ بها، فقالت عائشةُ: سَحَرتيني (3) ؟ قالت: نعم، قالت: لِمَ؟ قالت: أردتُ أن أُعتَقَ. وكانت عائشةُ قد أعتَقَتْها عن دُبُرٍ منها، فقالت: إنَّ الله عليِّ أن لا تُعتَقِينَ (4) أبدًا، انظروا شرَّ البيوتِ مَلَكةً فبِيعُوها منهم، ثم اشتَرُوا بثمِنها رقبةً فأعتِقُوها (5) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. آخر كتاب الطب كتاب الأضاحيّ ﷽
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7516 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں مروی ہے کہ ان کو کوئی بیماری لاحق ہوئی، اور ان کے بھتیجے نے ان کی بیماری کا ذکر جاٹ قوم کے ایک طبیب سے کیا، اس طبیب نے ان سے کہا: تم لوگ جس عورت کا ذکر کر رہے ہو، وہ تو سحر زدہ ہے، اس پر ایک عورت نے جادو کر رکھا ہے اور اس جادو کرنے والی عورت کی نشانی یہ ہے کہ اس کی گود میں ایک دودھ پیتا بچہ ہے، ابھی اس وقت وہ بچہ اس عورت کی گود میں ہے اور بچے نے اس کی گود میں پیشاب کر دیا ہوا ہے، اس شخص نے کہا: اس خاتون کو میرے پاس لے کر آؤ، اس عورت کو ان کے پاس لایا گیا، ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پوچھا: کیا تو نے مجھ پر جادو کیا ہے؟ اس نے کہا: جی ہاں! ام المومنین نے پوچھا: کیوں کیا؟ اس نے کہا: میں آزاد ہونا چاہتی ہوں، حالانکہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اس کو کہہ دیا ہوا تھا کہ میری وفات کے بعد تم آزاد ہو، ام المومنین نے کہا: اللہ کی طرف سے اب مجھ پر لازم ہے کہ تم کبھی بھی آزاد نہ ہو، سب سے ظالم گھرانے میں اس کو بیچ دو اور اس کے بدلے میں جو رقم ملے، اس سے ایک لونڈی خرید کر اس کو آزاد کر دو۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7706]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7707
أخبرنا أبو الحسن علي بن محمد بن عُبيد القُرشي بالكوفة، حدثنا الحسن بن علي بن عفّان العامري، حدثنا زيد بن الحُبَاب، حدثنا عيّاش بن عُقبة الحضرمي، حدثني خَيْر (1) بن نُعيم، عن أبي الزُّبير، عن جابر قال: قال رسول الله ﷺ: ﴿وَالْفَجْرِ (1) وَلَيَالٍ عَشْرٍ﴾، قال:"العَشْرُ عَشْرُ الأَضحى (2) ، والوَتْرُ يومُ عَرَفة، والشَّفْعُ يومُ النَّحْر" (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7517 - على شرط مسلم
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وَالْفَجْرِ وَلَيَالٍ عَشْرٍ وَالشَّفْعِ وَالْوِتْرِ کے بارے میں فرمایا: اس میں دس راتوں سے مراد ذی الحج کی پہلی دس راتیں ہیں اور وتر سے مراد عرفہ کا دن ہے اور شفع سے مراد قربانی کا دن ہے۔ ٭٭ یہ حدیث امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7707]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7708
أخبرنا أحمد بن سلمان الفقيه ببغداد وبكر بن محمد الصَّيرَفي بمَرْو، قالا: حدثنا أبو قِلابة بن الرَّقَاشي، حدثنا يحيى بن كثير بن دِرهم، حدثنا شُعبة. وأخبرنا أحمد بن جعفر، حدثنا عبد الله بن أحمد بن حنبل، حدثني أبي، حدثنا محمد بن بكر، حدثنا شُعبة، عن مالك بن أنس، قال: سمعتُ عمرو بن مسلم يقول: سمعتُ سعيد بن المسيّب يقول: قالت أُمُّ سلمة: قال رسول الله ﷺ:"مَن رأى هلال ذي الحِجَّة فأراد أن يُضحي، فلا يأخُذ من ظُفْرِه ولا من شَعْرِه حتى يُضحِّيَ" (4)
هذا حديث على شرط الشيخين.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7518 - على شرط البخاري ومسلم
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب عید الاضحی کا چاند طلوع ہو جائے، تو جو شخص قربانی کرنے کی نیت رکھتا ہو، اس کو چاہیے کہ قربانی کرنے تک اپنے بال اور ناخن نہ کاٹے۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7708]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7709
أخبرنا عَبْدان بن يزيد الدَّقّاق همذان، حدثنا إبراهيم بن الحسين، حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا ابن أبي ذئب، عن الحارث بن عبد الرحمن، عن أبي سلمةَ، عن أُمِّ سَلَمة قالت: إذا دخلَ عَشْرُ ذي الحِجَّة فلا تأخُذَنَّ مِن شَعرِك ولا من أظفارِك حتى تذبحَ (1) أُضحيَّتَك (2) . هذا شاهدٌ صحيح لحديث مالك وإن كان موقوفًا.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7519 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ام المومنین سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب ذی الحجہ کا مہینہ شروع ہو جائے تو قربانی کرنے سے پہلے اپنے بال یا ناخن نہ کاٹو۔ ٭٭ یہ حدیث اگرچہ موقوف ہے لیکن سیدنا مالک کی حدیث کی شاہد ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7709]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7710
أخبرني أحمد بن محمد بن سَلَمة العنزي، حدثنا عثمان بن سعيد الدارمي، حدثنا يزيد بن عبد ربِّه، حدثنا الوليد بن مسلم، قال: سألتُ محمد بن عَجْلان عن أخذ الشَّعر في الأيام العَشْر، فقال: حدثني نافعٌ: أنَّ ابنَ عمر مرَّ بامرأةٍ تأخذُ من شعر ابنها في أيام العَشْر، فقال: لو أخَّرتيهِ إلى يومِ النَّحر كان أحسنَ (1) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7520 - سكت عنه الذهبي في التلخيص
ولید بن مسلم بیان کرتے ہیں: میں نے محمد بن عجلان سے ذی الحج کے عشرے میں بال کاٹنے کے بارے میں مسئلہ پوچھا تو انہوں نے کہا: مجھے سیدنا نافع نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں بتایا ہے کہ وہ ایک عورت کے پاس سے گزرے، وہ عورت ذی الحج کے پہلے عشرے میں اپنے بیٹے کے بال کٹوا رہی تھی، آپ نے اس کو کہا: اگر تم دس ذی الحج تک یہ کام ملتوی کر دو تو بہت اچھی بات ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7710]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں