🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

7. مَعْنَى الْمُقَابَلَةِ، وَالْمُدَابَرَةِ، وَالشَّرْقَاءِ، وَالْخَرْقَاءِ .
مقابلہ، مدابرہ، شرقاء اور خرقاء (کان کے مختلف عیوب) کے معانی کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7721
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أحمد بن عبد الجبار، حدثنا أبو بكر بن عيّاش، حدثنا أبو إسحاق، عن شُريح بن النُّعمان، عن علي بن أبي طالب قال: نهى رسولُ الله ﷺ أن يُضحَّى بمُقابَلَةٍ ومُدابَرَةٍ أو شَرْقاءَ أو خَرْقاءَ أو جَدْعاء (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7531 - صحيح
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقابلہ (جس کا کان اگلی جانب سے کٹا ہوا ہو) مدابرہ (جس کا کان پچھلی جانب سے کٹا ہوا ہوا) شرقاء (جس کے کان پھٹے ہوئے ہوں) خرقاء (جس کے کانوں میں سوراخ ہے) جدعاء (جس کا کان، ناک یا ہونٹ کٹے ہوئے ہوں) جانور کی قربانی کرنے سے منع کیا ہے۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7721]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7722
أخبرنا أبو العباس محمد بن أحمد المحبوبي، حدثنا سعيد بن مسعود، حدثنا عُبيد الله بن موسى، أخبرنا إسرائيل، عن أبي إسحاق، عن شُريح بن النُّعمان، عن علي قال: أمرنا رسولُ الله ﷺ أن نستشرِفَ العينَ والأُذنَ، ولا نُضحِّىَ بمُقابَلة، ولا مُدابَرة، ولا شَرقاءَ، ولا خَرقاءَ. قال أبو إسحاق: المقابَلَة: ما قُطِعَ طَرَفُ أُذنِها، والمدابَرَة: ما قُطع من جانب الأُذن، والشَّرقاءُ: المشقوقة، والخَرْقاءُ: المثقوبة (1) .
هذا حديث صحيحٌ أسانيدُه كلُّها، ولم يُخرجاه، وأظنّه لزيادة ذكرها قيسُ بن الربيع عن أبي إسحاق، على أنهما لم يحتجَّا بقيس:
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ آنکھ اور کان کا اچھی طرح مشاہدہ کر لیں۔ اور ہم مقابلہ، مدابرہ، شرقاء، اور خرقاء جانور کی قربانی نہ کریں۔ ابواسحاق کہتے ہیں: مقابلہ ایسے جانور کو کہتے ہیں، جس کا کان کٹا ہوا ہوا۔ مدابرہ اس کو کہتے ہیں جس کے کان کا ایک حصہ کٹا ہوا ہو۔ شرقاء، اس جانور کو کہتے ہیں جس کے کان پھٹے ہوئے ہوں۔ اور خرقاء اس جانور کو کہتے ہیں جس کے کان میں سوراخ ہو۔ ٭٭ اس حدیث کی تمام اسانید صحیح ہیں لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ میرا خیال ہے کہ اس میں قیس بن الربیع کے واسطے سے ابواسحاق سے روایت موجود ہے اور شیخین رحمۃ اللہ علیہما نے قیس کی روایات نقل نہیں کیں [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْأَضَاحِيِّ/حدیث: 7722]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں