🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

28. حِكَايَةُ ثَلَاثِ نَفَرٍ حَضَرُوا مَجْلِسَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - .
نبی کریم ﷺ کی مجلس میں حاضر ہونے والے تین افراد کا قصہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7844
أخبرنا حمزة بن العباس العَقَبي، حَدَّثَنَا محمد بن عيسى بن حَيّان، حَدَّثَنَا سفيان، عن عثمان بن أبي سليمان، عن ابن أبي مُلَيكة في قوله ﷿: ﴿وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَ بِهَا﴾ قال: جلسَ منها مَجلِسَ الرجل من امرأته، فنُودِي: يا ابنَ يعقوب، أَتزني فتكونَ كالطائرِ يُنتَفُ ريشُه فيطير ولا ريشَ له؟! (1)
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7652 - صحيح
سیدنا ابن ابی ملیکہ رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد وَلَقَدْ هَمَّتْ بِهِ وَهَمَّ بِهَا [ يوسف: 24 ] کے بارے میں فرماتے ہیں: سیدنا یوسف علیہ السلام زلیخا کے ساتھ وطی کے لیے تیار ہو چکے تھے کہ اچانک ایک آواز آئی اے ابن یعقوب! کیا تم زنا کرو گے؟ وہ ایسے پرندے کی طرح ہو گئے جس کے پر اکھیڑ دئیے گئے ہوں اور وہ بغیر پروں کے اڑنے کی کوشش کر رہا ہو۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7844]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7845
أخبرني علي بن عبد الله الحَكِيمي ببغداد، حَدَّثَنَا العباس بن محمد الدُّوري، حَدَّثَنَا خلف بن موسى بن خلف، حَدَّثَنَا أبي، عن قَتَادة، عن أنس بن مالك: أنَّ رسول الله ﷺ [كان] (2) يَعِظُ أصحابَه، فإذا ثلاثةُ نَفَرٍ يمرُّون، فجاء أحدُهم فجلسَ إلى النَّبِيّ ﷺ، ومضى الثاني قليلًا ثم جلسَ، وأما الثالثُ فمضَى على وجهه، فقال النَّبِيُّ ﷺ:"أمّا هذا الذي جاء فجلسَ إلينا، فإنَّه تابَ فتابَ اللهُ عليه، وأمّا الذي مَضَى قليلًا ثم جلس، فإنَّه استَحْيا فاستَحيا الله منه، وأما الذي مَضَى على وجهه، فإِنَّهُ اسْتَعْنَى فاستَغنَى الله عنه" (1) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7653 - صحيح
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو وعظ و نصیحت فرما رہے تھے کہ وہاں سے تین آدمیوں کا گزر ہوا، ان میں سے ایک آدمی آیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گیا، دوسرا تھوڑا سا آگے گیا اور بیٹھ گیا اور تیسرا چلا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ شخص ہمارے پاس آ کر بیٹھ گیا ہے، اس نے توبہ کر لی اور اللہ تعالیٰ نے اس کی توبہ کو قبول فرما لیا ہے، اور جو آدمی تھوڑا آگے گیا پھر بیٹھا، اس نے اللہ تعالیٰ سے حیاء کیا، اللہ تعالیٰ نے اس سے حیاء کیا۔ اور وہ جو سیدھا چلا گیا، وہ اللہ تعالیٰ سے بے نیاز ہوا، اللہ تعالیٰ اس سے بے نیاز ہو گیا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ التَّوْبَةِ وَالْإِنَابَةِ/حدیث: 7845]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں