🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

12. مَنْ وَقَعَ عَلَى ذَاتِ مَحْرَمٍ فَاقْتُلُوهُ
جس نے اپنی کسی محرم عورت کے ساتھ بدکاری کی اسے قتل کر دو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8252
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا أبو عُتْبة أحمد بن الفَرَج، حدثنا ابن أبي فُدَيك، حدثنا هارون بن هارون التَّيمي، عن الأعرج، عن أبي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"لَعَنَ الله سبعةً من خلقِه"، فرَدَّ (2) رسول الله ﷺ على كلِّ واحدٍ ثلاثَ مرات، ثم قال:"ملعونٌ ملعونٌ ملعونٌ مَنْ عَمِلَ عملَ قومِ لوطٍ، ملعونٌ مَن جمعَ بين المرأةِ وابنتِها، ملعونٌ مَن سَبَّ شيئًا من والديه، ملعونٌ من أتى شيئًا من البهائم، ملعونٌ من غيَّرَ حدودَ الأرض، ملعونٌ مَن ذَبَحَ لغير الله، ملعونٌ مَن تولَّى غيرَ موالِيه" (3) .
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8053 - هارون بن هارون التيمي ضعفوه
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے اپنی مخلوق میں سات افراد پر لعنت کی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر ایک پر تین تین مرتبہ لعنت فرمائی۔ پھر فرمایا: ٭ ملعون ہے، ملعون ہے، ملعون ہے وہ شخص جو قوم لوط کا سا عمل کرے۔ ٭ ملعون ہے وہ شخص جو کسی عورت اور اس کی بیٹی کے ساتھ نکاح کرے۔ ٭ ملعون ہے وہ شخص جو اپنے ماں باپ کو ذرا بھی برا بھلا کہے۔ ٭ ملعون ہے وہ شخص جو کسی جانور کے ساتھ بدفعلی کرے۔ ٭ ملعون ہے وہ شخص جو زمین کی حدود کو تبدیل کرے۔ ٭ ملعون ہے وہ شخص جو ذبح کے وقت غیراللہ کا نام لے۔ ٭ ملعون وہ شخص جو اپنے آقا کو چھوڑ کر غیر کو آقا بنائے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الْحُدُودِ/حدیث: 8252]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں