🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

27. نَهَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ - عَنْ قَتْلِ الضِّفْدَعَ
نبی کریم ﷺ نے مینڈک کو مارنے سے منع فرمایا ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8465
أخبرنا أبو عبد الله الصَّفّار، حَدَّثَنَا أحمد بن مِهْران، حَدَّثَنَا أبو نُعيم، حَدَّثَنَا يونس بن أبي إسحاق، عن مجاهد، عن أبي هريرة قال: نَهَى رسول الله ﷺ عن الدواءِ الخبيث (2) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه. الدواءُ الخبيث هو الخمرُ بعَينِه بلا شكٍّ فيه. وقد اتَّفق الشيخانِ ﵄ على حديث الثَّوْري وشُعبة عن منصور عن أبي وائل عن عبد الله: إنَّ الله تعالى لم يَجْعَلْ شفاءَكم فيما حرَّم عليكم (3) . وأخرج مسلم وحدَه (4) حديثَ شُعبة، عن سِمَاك بن حَرْب، عن علقمة بن وائل، عن أبيه، عن النَّبِيّ ﷺ:"إنها ليست بدواءٍ، ولكنها داءٌ".
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8260 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام دوا سے منع فرمایا۔ ٭٭ یہ حدیث امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ کے معیار کے مطابق صحیح ہے لیکن انہوں نے اس کو نقل نہیں کیا۔ حرام دوا سے مراد شراب ہے، جس میں کوئی شک نہ ہو۔ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے ثوری اور شعبہ کی منصور کے واسطے سے ابووائل کے حوالے سے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ روایت کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جو چیز تم پر حرام کی ہے اس میں تمہارے لیے شفا نہیں رکھی۔ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے شعبہ کے واسطے سے سماک بن حرب کے ذریعے علقمہ بن وائل کے حوالے سے ان کے والد سے روایت کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حرام چیز دوا نہیں ہے بلکہ وہ تو خود بیماری ہوتی ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8465]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8466
أخبرني عمرو بن محمد بن منصور العَدْل، حَدَّثَنَا عُمر (1) بن حفص السَّدُوسي، حَدَّثَنَا عاصم بن علي، حَدَّثَنَا ابن أبي ذِئْب، عن سعيد بن خالد، عن سعيد بن المسيّب، عن عبد الرحمن بن عثمان التَّيْمي قال: ذكر طبيبٌ (2) الدواءَ عند رسول الله ﷺ، فذكر الضِّفْدعَ يكون في الدّواء، فنهى النَّبِيُّ ﷺ عن قتله (3) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه. قد أدّت الضَّرورةُ إلى إخراج حديث الليث بن أبي سُلَيم ﵀ ولم يَمضِ فيما تقدم:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8261 - صحيح
سیدنا عبدالرحمن بن عثمان التیمی فرماتے ہیں: ایک طبیب نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی دوا کا ذکر کیا، اس میں اس نے یہ بھی بتایا کہ دوا میں مینڈک بھی استعمال ہوتا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مینڈک مارنے سے منع فرما دیا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ ہم لیث بن ابی سلیم کی حدیث یہاں ذکر کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ اس سے پہلے ان کی کوئی حدیث نہیں گزری۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ الطِّبِّ/حدیث: 8466]

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں