المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
44. صِفَةُ بُكَاءِ أَهْلِ النَّارِ
جہنمیوں کے رونے کی کیفیت کا بیان
حدیث نمبر: 9005
حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب، حدثنا بَحر بن نَصر الخَوْلاني، حدثنا عبد الله بن وهب، أخبرني عمرو بن الحارث، عن دَرّاج، عن أبي الهيثم، عن أبي سعيد، أنَّ رسول الله ﷺ قال:"إذا كان يوم القيامةِ عُرَّفَ (1) الكافِرُ بعملِهِ فَجَحَدَ وخاصمَ، فيقول له: جيرانك يَشهَدون عليك، فيقول: كَذَّبوا، فيقال: أهلُك وعشيرتُك، فيقول: كَذَبوا، فيقال: احْلِفُوا، فيَحلِفون، ثم يُصمِتُهم اللهُ، ويَشْهَدُ عليهم ألسنتُهم، فيُدخِلُهم النارَ" (2) .
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8790 - على شرط مسلم
هذا حديث صحيح الإسناد، ولم يُخرجاه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 8790 - على شرط مسلم
سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: قیامت کے دن کافر کو اس کے عمل کی وجہ سے شرم دلائی جائے گی، وہ انکار کرے گا اور جھگڑا کرے گا، اس کو کہا جائے گا، تیرے پڑوسی تیرے خلاف گواہی دے رہے ہیں، وہ کہے گا: جھوٹ بول رہے ہیں، پھر اس کو کہا جائے گا: تیرے گھر والے اور تیرے خاندان والے تیرے خلاف گواہی دے رہے ہیں، وہ کہے گا: یہ سب بھی جھوٹ بول رہے ہیں، پھر ان سے کہا جائے گا کہ تم قسم اٹھاؤ، وہ قسم اٹھا لیں گے، پھر اللہ تعالیٰ ان کو خاموش کروا دے گا، اور اس بندے کی زبان اس کے خلاف گواہی دے گی، اور وہ دوزخ میں چلا جائے گا۔ ٭٭ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے لیکن امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے اس کو نقل نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كِتَابُ: الْأَهْوَالِ/حدیث: 9005]