الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. بَابُ فَضْلِ الصَّلَاةِ .
نماز کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 3498
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ:" مَنْ آذَى وَلِيًّا فَقَدِ اسْتَحَلَّ مُحَارَبَتِي، وَمَا تَقَرَّبَ إِلَيَّ عَبْدِي بِمِثْلِ الْفَرَائِضِ، وَمَا يَزَالُ الْعَبْدُ يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ، إِنَّ سَأَلَنِي أَعْطَيْتُهُ وَإِنْ دَعَانِي أَجَبْتُهُ وَمَا تَرَدَّدْتُ عَنْ شَيْءٍ أَنَا فَاعِلُهُ تَرَدُّدِي عَنْ وَفَاتِهِ لِأَنَّهُ يَكْرَهُ الْمَوْتَ وَأَكْرَهُ مَسَاءَتَهُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسِ بْنِ عُرْوَةَ، وَثَّقَهُ أَبُو زَرْعَةَ وَالْعِجْلِيُّ وَابْنُ مَعِينٍ فِي إِحْدَى الرِّوَايَتَيْنِ وَضَعَّفَهُ وَغَيْرُهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ وَزَادَ:" فَإِذَا أَحْبَبْتُهُ كُنْتُ عَيْنَهُ الَّتِي يُبْصِرُ بِهَا وَأُذُنَهُ الَّتِي يَسْمَعُ بِهَا وَيَدَهُ الَّتِي يَبْطِشُ بِهَا وَرِجْلَهُ الَّتِي يَمْشِي بِهَا" وَالْبَاقِي بِنَحْوِهِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ خَلَا شَيْخَهُ هَارُونَ بْنَ كَامِلٍ رَوَاهُ الْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ.
قُلْتُ: وَبَقِيَّةُ طُرُقِهِ فِي كِتَابِ الزُّهْدِ فِي بَابِ مَنْ آذَى وَلِيًّا.

سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”جو شخص میرے ولی کو اذیت پہنچاتا ہے، وہ میرے ساتھ جنگ کو حلال کر لیتا ہے، اور میرا بندہ فرائض جیسی کسی چیز کے ذریعے میرا قرب حاصل نہیں کرتا، اور بندہ نوافل کے ذریعے مسلسل میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ میں اس سے محبت کرنے لگتا ہوں، اگر وہ مجھ سے کچھ مانگتا ہے، تو میں اسے عطا کرتا ہوں، اگر وہ مجھ سے دعا مانگتا ہے، تو میں اسے قبول کرتا ہوں، اور مجھے کسی بھی چیز کے حوالے سے اتنا تردد نہیں ہوتا، جتنا تردد بندے کی وفات سے ہوتا ہے، کیونکہ وہ موت کو ناپسند کرتا ہے، اور میں اس چیز کو ناپسند کرتا ہوں جو اسے بری لگتی ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالوحد بن قیس بن عروہ ہے، جسے ابوزرعہ، عجلی اور دو روایات میں سے ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، دیگر حضرات نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور یہ الفاظ زائد نقل کیے ہیں: ”جب میں اُس سے محبت کرنے لگتا ہوں، تو میں اس کی آنکھ بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ دیکھتا ہے، اور اس کے کان بن جاتا ہوں، جن کے ذریعے وہ سنتا ہے، اور اس کے ہاتھ بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ پکڑتا ہے، اور اس کے پاؤں بن جاتا ہوں جس کے ذریعے وہ چلتا ہے“۔
باقی روایت حسب سابق ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں، صرف ان (یعنی امام طبرانی) کے استاد ہارون بن کامل کا معاملہ مختلف ہے۔
یہ روایت امام بزار نے اس کی مانند نقل کی ہے (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اس روایت کے بقیہ طرق، زہد سے متعلق کتاب میں، باب: جو شخص ولی کو اذیت پہنچائے، میں آئیں گے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3498]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 25661، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9348»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3499
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: مَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَقَرَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ، فَأَكُونُ أَنَا سَمْعَهُ الَّذِي يَسْمَعُ بِهِ وَبَصَرَهُ الَّذِي يُبْصِرُ بِهِ وَلِسَانَهُ الَّذِي يَنْطِقُ بِهِ وَقَلْبَهُ الَّذِي يَعْقِلُ بِهِ، فَإِذَا دَعَانِي أَجَبْتُهُ وَإِذَا سَأَلَنِي أَعْطَيْتُهُ وَإِذَا اسْتَنْصَرَنِي نَصْرَتُهُ وَأَحَبُّ مَا تَعَبَّدَنِي عَبْدِي بِهِ النُّصْحُ لِي".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ.
سیدنا ابوامامہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرا بندہ نوافل کے ذریعے مسلسل میرا قرب حاصل کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ میں اُس سے محبت رکھنے لگتا ہوں، اور میں اس کی سماعت بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ سنتا ہے، اس کی بصارت بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ دیکھتا ہے، اس کی زبان بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ گفتگو کرتا ہے، اس کا دل بن جاتا ہوں، جس کے ذریعے وہ سمجھ بوجھ رکھتا ہے، جب وہ مجھ سے دعا کرتا ہے، تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں، جب وہ مجھے سے کچھ مانگتا ہے، تو میں اسے عطا کرتا ہوں، جب وہ مجھ سے مدد مانگتا ہے، تو میں اس کی مدد کرتا ہوں، اور میرا بندہ جس چیز کے ذریعے میری عبادت کرتا ہے، اس میں میرے نزدیک سب سے زیادہ محبوب چیز، میرے لیے (اعتقاد کا) خالص ہونا ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3499]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3499]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7833»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3500
وَلَهُ عِنْدَهُ فِي رِوَايَةٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَهَانَ لِي وَلِيًّا فَقَدْ بَارَزَنِي بِالْعَدَاوَةِ، ابْنَ آدَمَ لَنْ تُدْرِكَ مَا عِنْدِي إِلَّا بِأَدَاءِ مَا افْتَرَضْتُ عَلَيْكَ وَلَا يَزَالُ عَبْدِي يَتَحَبَّبُ إِلَيَّ بِالنَّوَافِلِ حَتَّى أُحِبَّهُ" فَذَكَرَ مَعْنَاهُ.
وَفِي الطَّرِيقَيْنِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
وَفِي الطَّرِيقَيْنِ عَلِيُّ بْنُ يَزِيدَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
ان صحابی کے حوالے سے، ایک روایت میں یہ بات مذکور ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص میرے ولی کی توہین کرتا ہے، وہ میرے ساتھ دشمنی کا اظہار کرتا ہے، اے ابن آدم! میرے پاس جو موجود ہے، تم اس تک صرف اس چیز کو ادا کرنے کے ذریعے پہنچ سکتے ہو، جو میں نے تم پر فرض قرار دی ہے، اور میرا بندہ نوافل کے ذریعے میری محبت حاصل کرنے کی کوشش کرتا رہتا ہے، یہاں تک کہ میں اُس سے محبت کرنے لگتا ہوں“۔ اس کے بعد راوی نے حسب سابق روایت نقل کی ہے: دونوں روایات کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3500]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني باب الصاد ما اسند ابو امامة عثمان بن ابي العائكة حديث 7758»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3501
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ: أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ فِي الشِّتَاءِ وَالْوَرَقِ يَتَهَاتَفُ فَأَخَذَ بِغُصْنٍ مِنْ شَجَرَةٍ قَالَ: فَجَعَلَ ذَلِكَ الْوَرَقُ يَتَهَافَتُ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ" قُلْتُ: لَبَّيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ:" إِنَّ الْعَبْدَ الْمُسْلِمَ لِيُصَلِّيَ الصَّلَاةَ يُرِيدُ بِهَا وَجْهَ اللَّهِ فَتَهَافَتُ عَنْهُ ذُنُوبُهُ كَمَا تَهَافَتَ هَذَا الْوَرَقُ عَنْ هَذَا الشَّجَرَةِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سردی کے موسم میں تشریف لائے، پتے گر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک درخت کی شاخ پکڑی تو اس کے پتے گرنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے ابوذر! میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حاضر ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”مسلمان بندہ جب نماز ادا کرتا ہے، اور اس نماز کے ذریعے اس کا مقصد اللہ تعالیٰ کی رضا کا حصول ہوتا ہے، تو اس بندے کے گناہ یوں گرتے ہیں، جس طرح اس درخت سے یہ پتے گر رہے ہیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3501]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3501]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3502
وَعَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قَعَدْتُ إِلَى نَفَرٍ مِنْ قُرَيْشٍ فَجَاءَ رَجُلٌ فَجَعَلَ يُصَلِّي وَيَرْكَعُ وَيَسْجُدُ وَلَا يَقْعُدُ فَقُلْتُ: وَاللَّهِ مَا أَرَى هَذَا يَدْرِي يَنْصَرِفُ عَلَى شَفْعٍ أَوْ عَلَى وِتْرٍ فَقَالُوا: أَلَا تَقُومُ إِلَيْهِ فَتَقُولُ لَهُ؟ قَالَ: فَقُمْتُ فَقُلْتُ: يَا عَبْدَ اللَّهِ مَا أَرَاكَ تَنْصَرِفُ عَلَى شَفْعٍ أَوْ عَلَى وِتْرٍ قَالَ: وَلَكِنَّ اللَّهَ يَدْرِي، وَسَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ سَجَدَ لِلَّهِ سَجْدَةً كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا حَسَنَةً وَحَطَّ بِهَا عَنْهُ خَطِيئَةً وَرَفَعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةً" فَقُلْتُ: مَنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ: أَبُو ذَرٍّ فَرَجَعْتُ إِلَى أَصْحَابِي فَقُلْتُ: جَزَاكُمُ اللَّهُ مِنْ جُلَسَاءِ شَرٍّ أَمَرْتُمُونِي أَنْ أُعَلِّمَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
وَفِي رِوَايَةٍ: فَرَأَيْتُهُ يُطِيلُ الْقِيَامَ وَيُكْثِرُ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: مَا أَلَوْتُ أَنْ أُحْسِنَ، رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَنْ رَكَعَ رَكْعَةً أَوْ سَجَدَ سَجْدَةً رُفِعَ بِهَا دَرَجَةً وَحُطَّ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةٌ".
رَوَاهُ كُلَّهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ بِنَحْوِهِ بِأَسَانِيدَ، وَبَعْضُهَا رِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ، وَرَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.

مطرف بیان کرتے ہیں: میں قریش سے تعلق رکھنے والے کچھ افراد کے پاس بیٹھا ہوا تھا، اسی دوران ایک شخص آیا، اس نے نماز ادا کرنا شروع کی، وہ رکوع اور سجدے کر رہا تھا، لیکن قعدہ نہیں کر رہا تھا، میں نے کہا: اللہ کی قسم! مجھے اس شخص کی سمجھ نہیں آ رہی کہ یہ جفت تعداد کے بعد نماز ختم کرے گا؟ یا طاق تعداد کے بعد کرے گا؟ اُن لوگوں نے کہا: تم اُٹھ کے اُس کے پاس جا کر، اُس سے یہ بات کہ دو! مطرف کہتے ہیں: میں اُٹھا میں نے کہا: اے اللہ کے بندے! تمہارے بارے میں مجھے یہ اندازہ نہیں ہو رہا کہ تم جفت رکعت کے بعد نماز ختم کرو گے؟ یا طاق رکعت کے بعد کرو گے؟ اس نے جواب دیا: لیکن اللہ تعالیٰ کو تو یہ بات پتہ ہے، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کے لئے ایک سجدہ کرتا ہے، اللہ تعالٰی اس سجدے کی وجہ سے اس کے لئے ایک نیکی نوٹ کرتا ہے، اور اس سجدے کی وجہ سے اس کے ایک گناہ کو ختم کر دیتا ہے، اور اس سجدے کی وجہ سے اس کے ایک درجے کو بلند کرتا ہے“۔ مطرف کہتے ہیں: میں نے دریافت کیا: آپ کون ہیں؟ انہوں نے جواب دیا: ابوذر میں اپنے ساتھیوں کے پاس واپس آیا، میں نے کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں ایسا بدلہ دے کہ جو برے ساتھیوں کو دیا جاتا ہے، تم لوگوں نے مجھے یہ ہدایت کی تھی کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ایک صاحب کو تعلیم دوں؟ ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: میں نے ان کو دیکھا کہ وہ طویل قیام کر رہے تھے، اور بکثرت رکوع و سجود کر رہے تھے میں نے ان کے سامنے یہ بات ذکر کی، تو انہوں نے فرمایا: میں نے اچھے طریقے سے نماز ادا کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کی ہے، کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جو شخص ایک مرتبہ رکوع کرتا ہے، یا ایک مرتبہ سجدہ کرتا ہے، تو اس کے ذریعے اس کے درجے کو بلند کیا جاتا ہے، اور اس کے ذریعے اس کے گناہ کو مٹا دیا جاتا ہے“۔
یہ تمام روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، امام بزار نے اس کی مانند روایات مختلف اسانید کے ساتھ نقل کی ہیں، ان میں سے بعض کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں،
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3502]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20810، 20801، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1461، وأخرجه مسند البزار برقم: 3903»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3503
وَعَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى بَنِي مَخْزُومٍ عَنْ خَادِمِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - رَجُلٍ أَوِ امْرَأَةٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِمَّا يَقُولُ لِلْخَادِمِ:" أَلَكَ حَاجَةٌ؟" قَالَ: حَتَّى كَانَ ذَاتَ يَوْمٍ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ حَاجَتِي قَالَ:" وَمَا حَاجَتُكَ؟" قَالَ: حَاجَتِي أَنْ تَشْفَعَ لِي يَوْمَ الْقِيَامَةِ! قَالَ:" وَمَنْ دَلَّكَ عَلَى هَذَا؟" قَالَ: رَبِّي - عَزَّ وَجَلَّ - قَالَ:" إِمَّا لَا فَأَعِنِّي بِكَثْرَةِ السُّجُودِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
زیاد بن ابوزیاد، جو زیاد، بنو مخزوم کے غلام ہیں، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خادم کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ خادم کوئی مرد تھا، یا خاتون تھیں، وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خادم سے یہ دریافت کرتے تھے: کہ کیا تمہیں کوئی کام ہے؟ یہاں تک کہ ایک دن اس خادم نے عرض کی: یا رسول اللہ! مجھے ایک کام ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہیں کیا کام ہے، اس خادم نے عرض کی: مجھے یہ ضرورت ہے کہ آپ قیامت کے دن میری شفاعت کریں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس بارے میں تمہاری رہنمائی کس نے کی ہے؟ خادم نے جواب دیا: میرے پروردگار نے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، لیکن تم بکثرت سجدوں کے ذریعے میری مدد کرنا۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3503]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3503]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15646»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3504
وَعَنْ أَبِي فَاطِمَةَ قَالَ: قَالَ لِي نَبِيُّ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" يَا أَبَا فَاطِمَةَ إِنْ أَرَدْتَ أَنْ تَلْقَانِي فَأَكْثِرِ السُّجُودَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا ابوفاطمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے ابوفاطمہ! اگر تم مجھ سے (آخرت میں) ملنا چاہتے ہو، تو بکثرت سجدے کرو“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3504]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے، اور اس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3504]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 15100»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3505
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" الصَّلَاةُ خَيْرُ مَوْضُوعٍ فَمَنِ اسْتَطَاعَ أَنْ يَسْتَكْثِرَ فَلْيَسْتَكْثِرْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمُنْعِمِ بْنُ بَشِيرٍ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”نماز بہترین چیز ہے، جو شخص اس کو بکثرت ادا کر سکتا ہو اسے بکثرت ادا کرنی چاہیے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبد المنعم بن بشیر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3505]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبد المنعم بن بشیر ہے، اور وہ ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3505]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 245»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 3506
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَرَّ بِقَبْرٍ فَقَالَ:" مَنْ صَاحِبُ هَذَا الْقَبْرِ؟" فَقَالُوا: فُلَانٌ فَقَالَ:" رَكْعَتَانِ أَحَبُّ إِلَى هَذَا مِنْ بَقِيَّةِ دُنْيَاكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک قبر کے پاس سے ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ قبر والا شخص کون ہے؟ لوگوں نے عرض کی: فلاں شخص ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس شخص کے نزدیک دو رکعات ادا کرنا، تمہاری پوری دنیا سے زیادہ محبوب ہو گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3506]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3506]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 924»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 3507
وَعَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: كَانَ شَابٌّ يَخْدِمُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَيَخِفُّ فِي حَوَائِجِهِ فَقَالَ:" سَلْنِي حَاجَتَكَ" فَقَالَ: ادْعُ اللَّهَ تَعَالَى لِي بِالْجَنَّةِ قَالَ: فَرَفَعَ رَأْسَهُ فَتَنَفَّسَ فَقَالَ:" نَعَمْ، وَلَكِنْ أَعِنِّي بِكَثْرَةِ السُّجُودِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّمِيمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَفِيهِ نَاصِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّمِيمِيُّ وَهُوَ ضَعِيفٌ جِدًّا.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک نوجوان نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کام کاج میں پھرتی دکھاتا تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: مجھ سے اپنی کسی ضرورت کو مانگ لو! اس نے عرض کی: آپ میرے لئے اللہ تعالیٰ سے جنت کی دعا کر دیں، راوی کہتے ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا سانس لی، اور پھر ارشاد فرمایا: ٹھیک ہے، لیکن تم بکثرت سجدوں کے ذریعے میری مدد کرنا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن عبداللہ تیمی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3507]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ناصح بن عبداللہ تیمی ہے، اور وہ انتہائی ”ضعیف“ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/أَبْوَابُ الْعِيدَيْن/حدیث: 3507]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 2029، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2509»
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً