الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
27. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الدُّعَاءِ وَغَيْرِهِ .
دعا میں، اور اس کے علاوہ، نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجنا
حدیث نمبر: 17278
عَنْ عَلِيٍّ - يَعْنِي ابْنَ أَبِي طَالِبٍ - قَالَ: كُلُّ دُعَاءٍ مَحْجُوبٌ حَتَّى يُصَلَّى عَلَى مُحَمَّدٍ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَآلِ مُحَمَّدٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَّلِ الْبَابِ قَبْلَ هَذَا حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَهُوَ حَدِيثٌ جَيِّدٌ، وَحَدِيثُ جَابِرٍ، وَحَدِيثُ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ.
وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي أَوَّلِ الْبَابِ قَبْلَ هَذَا حَدِيثُ ابْنِ مَسْعُودٍ، وَهُوَ حَدِيثٌ جَيِّدٌ، وَحَدِيثُ جَابِرٍ، وَحَدِيثُ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”ہر دعاء محجوب رہتی ہے، جب تک سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی آل پر درود نہ بھیجا جائے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ اس سے پہلے باب کے آغاز میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کر چکی ہے اور وہ عمدہ حدیث ہے، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اور سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ احادیث بھی گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17278]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اور اس کے رجال ”ثقہ“ ہیں۔ اس سے پہلے باب کے آغاز میں سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث کر چکی ہے اور وہ عمدہ حدیث ہے، اور سیدنا جابر رضی اللہ عنہ اور سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ احادیث بھی گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17278]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الأوسط (725)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حدیث
حدیث نمبر: 17279
وَعَنْ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَرَأَيْتَ إِنْ جَعَلْتُ صَلَاتِي كُلَّهَا عَلَيْكَ؟ قَالَ:" إِذًا يَكْفِيكَ اللَّهُ - تَبَارَكَ وَتَعَالَى - مَا هَمَّكَ مِنْ دُنْيَاكَ وَآخِرَتِكَ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ، وَلَفْظُهُ:" إِذًا تُكْفَى هَمَّكَ، وَيُغْفَرُ ذَنْبُكَ". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ جَيِّدٌ.
سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کہ اگر میں تمام تر نفل عبادت کے دوران، آپ پر درود بھیجتا رہوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اس صورت میں اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت کی تمام پریشانیوں کے حوالے سے تمہاری کفایت کر دے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”اس صورت میں تمہاری پریشانی کی کفایت ہو جائے گی، اور تمہارے گناہ کی مغفرت ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17279]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے اور ان کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: ”اس صورت میں تمہاری پریشانی کی کفایت ہو جائے گی، اور تمہارے گناہ کی مغفرت ہو جائے گی۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند عمدہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17279]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (136/5)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2457، وأخرجه مسند أحمد برقم: 20736، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3631، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3574»
الحكم على الحديث:
إسنادہ جید۔
حدیث نمبر: 17280
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَجْعَلُ شَطْرَ صَلَاتِي دُعَاءً لَكَ، قَالَ:" مَا شِئْتَ". قَالَ: فَأَجْعَلُ ثُلُثَ صَلَاتِي دُعَاءً لَكَ، قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَأَجْعَلُ صَلَاتِي كُلَّهَا دُعَاءً لَكَ، قَالَ:" إِذًا يَكْفِيكَ هَمَّ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ". رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صُهْبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور بولا: یا رسول اللہ! کیا میں اپنی نفلی عبادت کا نصف حصہ آپ کے لئے دعا کرنے کے لیے مخصوص کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو تم چاہو، اس نے دریافت کیا: کیا میں ایک تہائی حصہ آپ کے لیے دعا کے لیے مخصوص کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ٹھیک ہے، اس نے عرض کی: کیا میں اپنی پوری نفلی عبادت، آپ کے لیے دعا کے لیے مخصوص کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا: ”ایسی صورت میں وہ تمہاری دنیاوی اور اُخروی پریشانیوں کے لئے کفایت کر جائے گا۔“
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن محمد بن صہبان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17280]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عمر بن محمد بن صہبان ہے اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17280]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (3158)، أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 8911»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف جداً
حدیث نمبر: 17281
وَعَنْ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ حِبَّانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَجْعَلُ ثُلُثَ صَلَاتِي عَلَيْكَ؟ قَالَ:" نَعَمْ إِنْ شِئْتَ". قَالَ: الثُّلُثَيْنِ؟ قَالَ:" نَعَمْ". قَالَ: فَصَلَاتِي كُلَّهَا؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِذًا يَكْفِيكَ اللَّهُ مَا هَمَّكَ مِنْ أَمْرِ دُنْيَاكَ وَآخِرَتِكَ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
محمد بن یحیی بن حبان اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ”ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! کیا میں اپنی نفل عبادت کا ایک تہائی حصہ آپ پر درود بھیجنے کے لیے مخصوص کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی ہاں! اگر تم چاہو، اس نے دریافت کیا: دو تہائی کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: جی ہاں! اس نے عرض کی: میں پوری نفل عبادت (آپ پر درود بھیجنے کے لیے مخصوص کر دوں؟) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسی صورت میں اللہ تعالیٰ تمہارے دنیاوی اور اُخروی معاملات کی پریشانیوں (یا ضروریات کے حوالے سے) تمہاری کفایت کر دے گا۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17281]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17281]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (3574)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 3574»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
حدیث نمبر: 17282
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَلَّى عَلَيَّ مَرَّةً وَاحِدَةً كَتَبَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ". رَوَاهُمَا أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُمَا رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرَ رِبْعِيِّ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، وَهُوَ ثِقَةٌ مَأْمُونٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں، اُس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کرتا ہے۔“ یہ دونوں روایات امام أحمد نے نقل کی ہیں، اور ان دونوں کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف ربعی بن ابراہیم کا معاملہ مختلف ہے اور وہ ثقہ اور مامون ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17282]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (7552 و 7551)، أخرجه صحيح مسلم برقم: 408، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 1530، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7507، 7508، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2772»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 17283
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: مَنْ صَلَّى عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَاحِدَةً، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَمَلَائِكَتُهُ سَبْعِينَ صَلَاةً. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَإِسْنَادُهُ حَسَنٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: ”جو شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک مرتبہ درود بھیجتا ہے، اللہ تعالیٰ اور اُس کے فرشتے اس شخص پر 70 مرتبہ رحمتیں نازل کرتے ہیں۔“
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17283]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17283]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6605)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
حدیث نمبر: 17284
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ: كُنْتُ قَائِمًا فِي رَحَبَةِ الْمَسْجِدِ فَرَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَارِجًا مِنَ الْبَابِ الَّذِي يَلِي الْمَقْبَرَةَ، فَلَبِثْتُ شَيْئًا، ثُمَّ خَرَجْتُ عَلَى أَثَرِهِ فَوَجَدْتُهُ قَدْ دَخَلَ حَائِطًا مِنَ الْأَسْوَافِ، فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ، فَسَجَدَ سَجْدَةً فَأَطَالَ السُّجُودَ فِيهَا، فَلَمَّا سَلَّمَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَبَادَيْتُ لَهُ، فَقُلْتُ: بِأَبِي وَأُمِّي، سَجَدْتَ سَجْدَةً أَشْفَقْتُ أَنْ يَكُونَ اللَّهُ قَدْ تَوَفَّاكَ مِنْ طُولِهَا، فَقَالَ:" إِنَّ جِبْرِيلَ بَشَّرَنِي: أَنَّهُ مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ، وَمَنْ سَلَّمَ عَلَيَّ سَلَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ".
سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں مسجد کے صحن میں کھڑا ہوا تھا، اسی دوران میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اس دروازے سے باہر تشریف لے گئے ہیں، جو قبرستان کی طرف ہے، میں پہلے تھوڑی دیر رکا رہا، پھر میں آپ کے پیچھے نکل کھڑا ہوا، میں نے آپ کو پایا کہ آپ ”اسواف“ میں موجود ایک باغ کے اندر تشریف لے گئے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، پھر آپ نے دو رکعات ادا کیں، آپ اس دوران سجدے میں چلے گئے اور آپ نے اس دوران طویل سجدہ کیا، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سلام پھیرا تو میں آپ کے سامنے آیا میں نے عرض کی: میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، آپ نے ایسا سجدہ کیا کہ مجھے یہ اندیشہ ہوا کہ کہیں اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات نہ دے دی ہو، کیونکہ آپ کا سجدہ بہت طویل تھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جبرائیل نے مجھے یہ خوشخبری دی ہے کہ جو شخص مجھ پر درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر رحمت نازل کرے گا اور جو شخص مجھ پر سلام بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر سلامتی نازل کرے گا۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17284]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (847) اخرجه احمد فى المسند (1664)، أخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6280/4، 6503/3»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17285
وَفِي رِوَايَةٍ عَنْهُ: كَانَ لَا يُفَارِقُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مِنَّا خَمْسَةٌ أَوْ أَرْبَعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِمَا يَنُوبُهُ مِنْ حَوَائِجِهِ بِاللَّيْلِ وَالنَّهَارِ، قَالَ: فَجِئْتُهُ وَقَدْ خَرَجَ، فَاتَّبَعْتُهُ فَدَخَلَ حَائِطًا مِنْ حِيطَانِ الْأَسْوَافِ، فَصَلَّى فَسَجَدَ، وَأَطَالَ السُّجُودَ، قُلْتُ: قَبَضَ اللَّهُ رُوحَهُ، قَالَ: وَرَفَعَ رَأْسَهُ فَدَعَانِي فَقَالَ:" مَا لَكَ؟". فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَطَلْتَ السُّجُودَ، قُلْتُ: قَبَضَ اللَّهُ رُوحَ رَسُولِهِ لَا أَرَاهُ أَبَدًا، قَالَ:" سَجَدْتُ لِرَبِّي شُكْرًا فِيمَا أَبْلَانِي فِي أُمَّتِي: مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً مِنْ أُمَّتِي كَتَبَ اللَّهُ لَهُ عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَى عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ". رَوَاهُمَا أَبُو يَعْلَى، وَفِي الْأُولَى مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ، وَفِي الثَّانِيَةِ مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ. وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنْ رِوَايَةِ أَحْمَدَ فِي سُجُودِ الشُّكْرِ.
ان کی نقل کردہ ایک روایت جو اسی صحابی کے حوالے سے منقول ہے، اس میں یہ الفاظ ہیں: ”ہم میں سے پانچ یا چار صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے جدا نہیں ہوتے تھے (یعنی اتنے افراد ہر وقت آپ کے پاس موجود رہتے) تاکہ دن یا رات میں جب بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کوئی ضرورت درپیش ہو تو وہ کام آ سکیں، راوی بیان کرتے ہیں: جب میں آپ کے پاس آیا تو آپ باہر تشریف لائے تھے، میں آپ کے پیچھے چل پڑا، آپ ”اسواف“ کے مقام پر موجود ایک باغ میں داخل ہوئے، وہاں آپ نے نماز ادا کی وہاں آپ نے سجدہ کرتے ہوئے سجدے کو طول دیا، تو میں نے یہ سوچا کہ شاید اللہ تعالیٰ نے آپ کی روح کو قبض کر لیا ہے، راوی بیان کرتے ہیں: پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا سر اٹھایا اور مجھے بلایا، آپ نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے طویل سجدہ کیا تھا تو میں نے یہ سوچا کہ شاید اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کی روح کو قبض کر لیا ہے، اور اب میں آپ کو کبھی نہیں دیکھ پاؤں گا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے اپنے پروردگار کا شکر ادا کرنے کے لیے سجدہ کیا تھا، اس چیز کی وجہ سے جو اُس نے مجھے میری امت کے بارے میں عطا کی ہے، میری اُمت کا جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اس کے لئے دس نیکیاں نوٹ کی جائیں گی، اور اس کے دس گناہ مٹا دیئے جائیں گے۔“ یہ دونوں روایات امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہیں، پہلی روایت کی سند میں ایسے راوی ہیں، جن سے میں واقف نہیں ہوں اور دوسری روایت کی سند میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدہ ربذی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ اس سے پہلے سجدہ شکر سے متعلق باب میں امام أحمد کی نقل کردہ روایت گزر چکی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17285]
تخریج الحدیث: «اخرجه أبو يعلى فى المسند (858)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 17286
وَعَنْ أَبِي طَلْحَةَ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَأَسَارِيرُ وَجْهِهِ تَبْرُقُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا رَأَيْتُكَ أَطْيَبَ نَفْسًا، وَلَا أَظْهَرَ بِشْرًا، مِنْ يَوْمِكَ هَذَا، قَالَ:" وَمَا لِي لَا تَطِيبُ نَفْسِي، وَيَظْهَرُ بِشْرِي، وَإِنَّمَا فَارَقَنِي جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - السَّاعَةَ، فَقَالَ: يَا مُحَمَّدُ، مَنْ صَلَّى عَلَيْكَ مِنْ أُمَّتِكَ صَلَاةً كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهَا عَشْرَ حَسَنَاتٍ، وَمَحَا عَنْهُ عَشْرَ سَيِّئَاتٍ، وَرَفَعَهُ بِهَا عَشْرَ دَرَجَاتٍ، وَقَالَ لَهُ الْمَلَكُ مِثْلَ مَا قَالَ لَكَ، قُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ، وَمَا ذَاكَ الْمَلَكُ؟ قَالَ: إِنَّ اللَّهَ - عَزَّ وَجَلَّ - وَكَّلَ بِكَ مَلَكًا مِنْ لَدُنْ خَلَقَكَ إِلَى أَنْ يَبْعَثَكَ، لَا يُصَلِّي عَلَيْكَ أَحَدٌ مِنْ أُمَّتِكَ إِلَّا قَالَ: وَأَنْتَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ".
سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ کا چہرہ مبارک دمک رہا تھا، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے آپ کو کبھی آج کے دن سے زیادہ خوشگوار مزاج اور چہرے کے خوشگوار تاثرات کے ساتھ نہیں دیکھا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میرا مزاج کیوں خوشگوار نہ ہو؟ اور اس کے اثرات چہرے سے کیوں ظاہر نہ ہوں؟ ابھی جبرائیل میرے پاس سے اُٹھ کر گئے ہیں، انہوں نے یہ بتایا: اے سیدنا محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم )! آپ کی امت کا جو فرد آپ پر ایک مرتبہ درود بھیجے گا، اس کے بدلے میں اللہ تعالیٰ اس شخص کے لئے دس نیکیاں نوٹ کر لے گا اور اس شخص کی دس برائیاں مٹا دے گا، اور اس کی وجہ سے اس شخص کے دس درجات بلند کر دے گا، اور فرشتہ بھی اس شخص کے لیے اس کی مانند کلمات کہے گا، جو اس نے آپ کے لئے کہے ہوں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں: میں نے کہا: اے جبرائیل! وہ فرشتہ کون ہو گا؟ جبرائیل نے بتایا: اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے آپ کی تخلیق کے دن سے، آپ کے (قیامت کے) دن (دوبارہ زندہ ہونے) تک کے لیے، ایک فرشتہ مقرر کیا ہے، آپ کی اُمت کا جو بھی فرد آپ پر درود بھیجے گا، تو وہ فرشتہ یہ کہے گا: اللہ تعالیٰ تم پر بھی رحمت نازل کرے۔“ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17286]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4720)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4720، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 6288/4»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن ولکن عند الشواھد حدیث صحیح
حدیث نمبر: 17287
وَفِي رِوَايَةٍ:" وَرَدَّ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عَلَيْهِ مِثْلَ قَوْلِهِ، وَعُرِضَتْ عَلَيْكَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ".
قُلْتُ: عِنْدَ النَّسَائِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْوَلِيدِ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي الثَّانِيَةِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو النَّصِيبِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ. وَرُوِيَ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ طَرَفٌ مِنْهُ.
قُلْتُ: عِنْدَ النَّسَائِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي الرِّوَايَةِ الْأُولَى مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْوَلِيدِ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِي الثَّانِيَةِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو النَّصِيبِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُمَا، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِمَا ثِقَاتٌ. وَرُوِيَ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ طَرَفٌ مِنْهُ.
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: ”اللہ تعالیٰ اُس کے پڑھے ہوئے کی مانند اسے جواب دیتا ہے، اور وہ قیامت کے دن آپ کے سامنے پیش کیا جائے گا۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، پہلی روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم بن ولید طبرانی ہے، اور دوسری روایت کی سند میں ایک راوی أحمد بن عمرو نصیبی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، ان دونوں کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔
اس روایت کا کچھ حصہ معجم صغیر اور معجم اوسط میں بھی منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17287]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے، پہلی روایت کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم بن ولید طبرانی ہے، اور دوسری روایت کی سند میں ایک راوی أحمد بن عمرو نصیبی ہے اور میں ان دونوں سے واقف نہیں ہوں، ان دونوں کے بقیہ رجال ”ثقہ“ ہیں۔
اس روایت کا کچھ حصہ معجم صغیر اور معجم اوسط میں بھی منقول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كِتَابُ الْأَدْعِيَةِ/حدیث: 17287]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4721)»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف