🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مسند احمد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند احمد میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (27647)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
585. حَدِيثُ مُعَاذِ ابْنِ عَفْرَاءَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17926
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ . وَحَجَّاجٌ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ نَصْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَدِّهِ مُعَاذٍ الْقُرَشِيِّ ، أَنَّهُ طَافَ بِالْبَيْتِ مَعَ مُعَاذِ ابْنِ عَفْرَاءَ بَعْدَ الْعَصْرِ أَوْ بَعْدَ الصُّبْحِ فَلَمْ يُصَلِّ، فَسَأَلْتُهُ، فَقَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا صَلَاةَ بَعْدَ صَلَاتَيْنِ بَعْدَ الْغَدَاةِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ" .
نصر بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے نماز عصر کے بعد حضرت معاذ بن عفراء رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کیا، طواف کے بعد انہوں نے دوگانہ طواف نہیں پڑھا، میں نے ان سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دو نمازوں کے بعد نفلی نماز نہیں ہے، نماز فجر کے بعد، طلوع آفتاب تک اور نماز عصر کے بعد غروب آفتاب تک۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17926]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف لجهالة نصر بن عبدالرحمن، وجدُّه معاذ القرشي لا يعرف، وقد اختلف فيه على نصر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17927
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنِي، قَالَ: سَمِعْتُ نَصْرَ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ جَدِّهِ مُعَاذِ ابْنِ عَفْرَاءَ ، أَنَّهُ طَافَ مَعَ مُعَاذِ ابْنِ عَفْرَاءَ فَلَمْ يُصَلِّ بَعْدَ الْعَصْرِ أَوْ بَعْدَ الصُّبْحِ، فَقَالَ: مَا يَمْنَعُكَ أَنْ تُصَلِّيَ؟ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَى أَوْ يَقُولُ: " لَا صَلَاةَ بَعْدَ الصُّبْحِ حَتَّى تَطْلُعَ الشَّمْسُ، وَبَعْدَ الْعَصْرِ حَتَّى تَغْرُبَ الشَّمْسُ" .
نصر بن عبدالرحمن کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ انہوں نے نماز عصر کے بعد حضرت معاذ بن عفراء رضی اللہ عنہ کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کیا، طواف کے بعد انہوں نے دوگانہ طواف نہیں پڑھا، میں نے ان سے اس کے متعلق پوچھا تو انہوں نے جواب دیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دو نمازوں کے بعد نفلی نماز نہیں ہے، نماز فجر کے بعد، طلوع آفتاب تک اور نماز عصر کے بعد غروب آفتاب تک۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17927]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد ضعيف، راجع ما قبله
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
586. حَدِيثُ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ ابْنِ وَدَاعَةَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17928
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ يُحَدِّثُ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَنَّ رَجُلًا أَتَاهُ بِضِبَابٍ قَدْ احْتَرَشَهَا، فَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَى ضَبٍّ مِنْهَا، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ أُمَّةً مُسِخَتْ، فَلَا أَدْرِي لَعَلَّ هَذَا مِنْهَا" .
حضرت ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک عدد گوہ کا شکار کر کے لایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک گوہ کو الٹ پلٹ کر دیکھا اور فرمایا کہ امت کی شکلیں مسخ کردی گئی تھیں، مجھے معلوم نہیں کہ شاید یہ وہی ہو۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17928]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17929
حَدَّثَنَا بَهْزٌ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَدِيُّ بْنُ ثَابِتٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ زَيْدَ بْنَ وَهْبٍ يُحَدِّثُ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ وَدِيعَةَ ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضِبَابٍ قَدْ احْتَرَشَهَا، قَالَ فَجَعَلَ يَنْظُرُ إِلَيْهِ وَيُقَلِّبُهُ، وَقَالَ: " إِنَّ أُمَّةً مُسِخَتْ، فَلَا يُدْرَى مَا فَعَلَتْ، وَإِنِّي لَا أَدْرِي لَعَلَّ هَذَا مِنْهَا" .
حضرت ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی چند عدد گوہ شکار کر کے لایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک گوہ کو الٹ پلٹ کر دیکھا اور فرمایا کہ امت کی شکلیں مسخ کردی گئی تھیں، مجھے معلوم نہیں کہ شاید یہ وہی ہو۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17929]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17930
حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ وَدَاعَةَ ، أَنَّ رَجُلًا مِنْ بَنِي فَزَارَةَ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضِبَابٍ، قَالَ: فَجَعَلَ يُقَلِّبُ ضَبًّا مِنْهَا بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: " إِنَّ أُمَّةً مُسِخَتْ". قَالَ:" وَأَكْثَرُ عِلْمِي أَنَّهُ قَالَ: مَا أَدْرِي لَعَلَّ هَذَا مِنْهَا" . قَالَ شُعْبَةُ : وَقَالَ حُصَيْنٌ : عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: فَذَكَرَ شَيْئًا نَحْوًا مِنْ هَذَا، قَالَ: فَلَمْ يَأْمُرْ بِهِ، وَلَمْ يَنْهَ أَحَدًا عَنْهُ.
حضرت ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی چند عدد گوہ شکار کر کے لایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے ایک گوہ کو الٹ پلٹ کر دیکھا اور فرمایا کہ امت کی شکلیں مسخ کردی گئی تھیں، مجھے معلوم نہیں کہ شاید یہ وہی ہو۔ گزشتہ حدیث اس دوسری سند سے بھی مروی ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17930]

الحكم على الحديث:
إسناداه صحيحان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17931
حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ ، عَنْ حُصَيْنٍ ، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ الْجُهَنِيِّ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ وَدَاعَةَ الْأَنْصَارِيِّ ، قَالَ: اصْطَدْنَا ضِبَابًا وَنَحْنُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ، قَالَ: فَطَبَخَ النَّاسُ وَشَوَوْا، قَالَ: فَأَخَذْتُ ضَبًّا فَشَوَيْتُهُ، فَأَتَيْتُ بِهِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَتُه بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَخَذَ عُودًا، فَجَعَلَ يُقَلِّبُ بِهِ أَصَابِعَهُ، أَوْ يَعُدُّهَا، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ أُمَّةً مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ مُسِخَتْ دَوَابَّ فِي الْأَرْضِ، وَإِنِّي لَا أَدْرِي أَيَّ الدَّوَابِّ هِيَ" قَالَ: قُلْتُ: إِنَّ النَّاسَ قَدْ شَوَوْا. قَالَ: فَلَمْ يَأْكُلْ مِنْهُ، وَلَمْ يَنْهَهُمْ عَنْهُ .
حضرت ثابت بن یزید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ کسی غزوے میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے، ہم نے گوہ کا شکار کیا، لوگ اسے پکانے اور بھوننے لگے، میں نے بھی ایک گوہ کو لے کر اسے بھونا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں لے کر حاضر ہوا اور اسے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے رکھ دیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈنڈی سے الٹ پلٹ کر دیکھا اور فرمایا بنی اسرائیل کے جانوروں میں سے ایک نسل کی شکل مسخ کردی گئی تھی، مجھے معلوم نہیں کہ وہ کون سا جانور تھا، میں نے عرض کیا کہ لوگ تو اسے بھون بھون کر کھا رہے ہیں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے خود تناول فرمایا اور نہ دوسروں کو روکا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17931]

الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وهذا إسناد ضعيف لضعف يزيد بن عطاء، وقد توبع
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17932
حَدَّثَنَا عَفَّانُ وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: عَفَّانُ فِي حَدِيثِهِ قَالَ: الْحَكَمُ أَخْبَرَنِي، عَنْ زَيْدِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ وَدَاعَةَ ، قَالَ: أَنَّهُ قَالَ: أُتِيَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِضَبٍّ فَقَالَ: " أُمَّةٌ مُسِخَتْ، وَاللَّهُ أَعْلَمُ" . قَالَ عَفَّانُ:" فَاللَّهُ أَعْلَمُ".
حضرت ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک آدمی چند عدد گوہ شکار کر کے لایا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک امت کی شکلیں مسخ کردی گئی تھیں، مجھے معلوم نہیں کہ شاید یہ وہی ہو۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17932]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
587. حَدِيثُ نُعَيْمِ بْنِ النَّحَّامِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17933
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ ، عَنْ شَيْخٍ سَمَّاهُ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ النَّحَّامِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُؤَذِّنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي لَيْلَةٍ بَارِدَةٍ وَأَنَا فِي لِحَافِي، فَتَمَنَّيْتُ أَنْ يَقُولَ: صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ، فَلَمَّا بَلَغَ حَيَّ عَلَى الْفَلَاحِ، قَالَ: " صَلُّوا فِي رِحَالِكُمْ". ثُمَّ سَأَلْتُ عَنْهَا، فَإِذَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَهُ بِذَلِكَ .
حضرت نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رات کو بہت سردی ہو رہی تھی، مؤذن نے اذان شروع کردی، تو میں اپنے لحاف میں یہ تمنا کرنے لگا کہ کاش! یہ کہہ دے اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو، جب وہ حی علی الفلاح پر پہنچا تو اس نے منادی کردی کہ اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو، بعد میں میں نے اس سے اس کے متعلق پوچھا تو اس نے مجھے بتایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہی انہیں یہ حکم دیا تھا۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17933]

الحكم على الحديث:
حديث حسن، وهذا إسناد ضعيف لإبهام الراوي عن نعيم بن النحام
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17934
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَيَّاشٍ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ ، قَالَ: حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ حَبَّانَ ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ النَّحَّامِ ، قَالَ: نُودِيَ بِالصُّبْحِ فِي يَوْمٍ بَارِدٍ وَأَنَا فِي مِرْطِ امْرَأَتِي، فَقُلْتُ: لَيْتَ الْمُنَادِيَ قَالَ: مَنْ قَعَدَ فَلَا حَرَجَ عَلَيْهِ، فَنَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي آخِرِ أَذَانِهِ: " وَمَنْ قَعَدَ فَلَا حَرَجَ عَلَيْهِ" .
حضرت نعیم بن نحام رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رات کو بہت سردی ہو رہی تھی، مؤذن نے اذان شروع کردی، تو میں اپنے لحاف میں یہ تمنا کرنے لگا کہ کاش! یہ کہہ دے اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لو، جب وہ حی علی الفلاح پر پہنچا تو اس نے منادی کردی کہ اپنے اپنے خیموں میں نماز پڑھ لینے والے پر کوئی گناہ نہیں ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17934]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، إسماعيل بن عياش ضعيف فى روايته عن غير الشاميين، وقد روي هنا عن مدني، وقد خولف فيه على يحيي
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
588. حَدِيثُ أَبِي خِدَاشٍ السُّلَمِيِّ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17935
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي الْوَلِيدِ الْمَدَنِيُّ ، أَنَّ عِمْرَانَ بْنَ أَبِي أَنَسٍ حَدَّثَهُ، عَنْ أَبِي خِرَاشٍ السُّلَمِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " مَنْ هَجَرَ أَخَاهُ سَنَةً، فَهُوَ كَسَفْكِ دَمِهِ" .
حضرت ابوخراش سلمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جو شخص ایک سال تک اپنے بھائی سے قطع کلامی رکھے تو یہ اس کا خون بہانے کے مترادف ہے۔ [مسند احمد/مسند الشاميين/حدیث: 17935]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں