مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
240. أَنَا فَرَطُكُمُ عَلَى الْحَوْضِ
میں (روز قیامت) حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا
حدیث نمبر: 331
331 - وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ النَّيْسَابُورِيُّ، أبنا الْقَاضِي أَبُو طَاهِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ، ثنا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثنا أَبُو كَامِلٍ، ثنا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جُنْدُبِ بْنِ سُفْيَانَ الْبَجَلِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «أَنَا فَرَطُكُمُ عَلَى الْحَوْضِ»
سیدنا جندب بن سفیان بجلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”میں (روز قیامت) حوض پر تمہارا پیش رو ہوں گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 331]
تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه البخاري: 6589، والمعجم الكبير: 1690، وابن حبان: 6445»
وضاحت: تشریح: -
میدان حشر میں حوض کوثر کا وجود برحق ہے۔ اس کے متعلق بہت ساری احادیث وارد ہوئی ہیں۔ اہل علم کا کہنا ہے کہ حوض کوثر اور نہر کوثر دو الگ الگ چیزیں ہیں۔ نہر کوثر جنت کے اندر ہوگی جبکہ حوض کوثر جنت سے باہر میدان حشر میں ہوگا۔ اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ حوض عطا فرمائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حوض پر اپنی امت کے پیش رو ہوں گے۔ [بخاري: 5689]
حوض کوثر کی ایک سمت اتنی طویل ہوگی جتنا مدینہ اور عمان کا درمیانی فاصلہ (تقریباً ایک ہزار کلومیٹر) ہے۔“ [مسلم: 3301]
حوض کوثر کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہوگا۔ [مسلم: 3301]
حوض کوثر پر سونے اور چاندی کے جام ہوں گے جن کی تعداد آسمان کے ستاروں جتنی ہوگی۔ [مسلم: 2303]
جس نے ایک دفعہ حوض کوثر سے پانی پی لیا اسے پھر (میدان حشر میں) بھی پیاس نہ لگے گی۔ [مسلم: 2292]
اہل یمن کی خاطر آپ صلی اللہ علیہ وسلم دوسرے لوگوں کو حوض سے ہٹا دیں گے۔ [مسلم: 2301]
بدعتی لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوض سے محروم واپس لوٹ جائیں گے۔ [بخاري: 6585]
آپ دوسرے (غیر مسلم) لوگوں کو اپنے حوض سے اس طرح دور ہٹائیں گے جس طرح آدمی دوسرے لوگوں کے اونٹوں کو اپنے حوض سے دور ہٹاتا ہے۔ [مسلم: 247]

الحكم على الحديث:
صحيح
241. أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ كَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ، وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوسْطَى
میں اور یتیم کی پرورش کرنے والاجنت میں اس طرح (قریب قریب) ہوں گے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے درمیانی اور شہادت والی انگلی سے اشارہ کیا
حدیث نمبر: 332
332 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، قَالَ: أنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمَوَيْهِ الرَّازِيُّ، أنا أَبُو شُعَيْبٍ الْحَرَّانِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ كَهَاتَيْنِ فِي الْجَنَّةِ»
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں اس طرح (قریب قریب) ہوں گے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 332]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري: 6005، و أبو داود: 5150، وترمذي: 1918، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 460»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک میں یتیم کی پرورش کرنے والے کی فضیلت بیان کی گئی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں اور یتیم کی پرورش کرنے والا جنت میں یوں قریب قریب ہوں گے جس طرح انگشت شہادت اور درمیان والی انگلی قریب قریب ہیں۔ یتیم کی پرورش کرنے والے کی یہ بہت بڑی فضیلت ہے جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی نبوت والی زبان سے بیان فرمائی ہے۔ یتیم اس نابالغ بچے اور بچی کو کہا جاتا ہے جس کے سر سے باپ کا سایہ اٹھ گیا ہو، ایسے بچے کے سر پر دست شفقت رکھنے والے اور اپنے بچوں کی طرح بلکہ ان سے بھی بڑھ کر اچھے طریقے سے کفالت کرنے اور اس کے مال کی حفاظت کرنے والے شخص کو جنت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا قرب ملے گا۔

242. أَنَا النَّذِيرُ، وَالْمَوْتُ الْمُغِيرُ، وَالسَّاعَةُ الْمَوْعِدُ
میں ڈر سنانے والا ہوں، موت تباہی مچانے والی ہے اور قیامت وعدے کا وقت ہے
حدیث نمبر: 333
333 - أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ خَلَفٍ الْوَاسِطِيُّ، ثنا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ شَاهِينَ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَغَوِيُّ، ح وَأَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْمَوْصِلِيُّ، ثنا مُوسَى بْنُ عِيسَى السَّرَّاجُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَاغِنْدِيُّ، قَالَا: ثنا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا ضِمَامُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ مُوسَى بْنِ وَرْدَانَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «يَا بَنِي هَاشِمَ، يَا بَنِي قُصَيٍّ أَنَا النَّذِيرُ، وَالْمَوْتُ الْمُغِيرُ، وَالسَّاعَةُ الْمَوْعِدُ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے بنو ہاشم! اے بنو قصی! میں ڈر سنانے والا ہوں، موت تباہی مچانے والی ہے اور قیامت وعدے کا وقت ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 333]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ابويعلي: 6149، والاهوال لابن أبى الدنيا: 2، والبعث لابن ابى داود: 3»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قریش اور ان کے ساتھ اپنے خاندان کو ڈرانے کا ذکر ہے۔ بنو ہاشم سے مراد آپ کے چچا اور ان کی اولاد ہے اور بنو قصی سے عام قریش مراد ہیں۔ آپ نے ان سب کو جمع کر کے دعوت اسلام پیش کی اور ان کو اللہ کے عذابوں سے ڈرایا۔ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ جب آیت ﴿وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ﴾ (الشعراء: 214) ”اور آپ اپنے قریبی رشتے داروں کو ڈرائیں۔“ نازل ہوئی تو آپ نے قریش کو آواز دی وہ سب جمع ہو گئے۔ آپ نے عام و خاص سبھی کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: اے بنی کعب بن لوی! اپنے آپ کو جہنم کی آگ سے بچالو، اے بنی مرہ بن کعب! اپنے آپ کو آگ سے بچالو، اے بنی عبد شمس! اپنے آپ کو آگ سے بچالو، اے بنی عبد المطلب! اپنے آپ کو آگ سے بچالو، اے فاطمہ! اپنے آپ کو آگ سے بچالو، میں اللہ کے ہاں تمہارے لیے کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا۔ البتہ جو حق قرابت ہے میں اسے احسان کے ساتھ نبھاتا رہوں گا۔ [مسلم: 204]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ جب ﴿وَأَنْذِرْ عَشِيرَتَكَ الأَقْرَبِينَ﴾ (الشعراء: 214) نازل ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم صفا پہاڑی پر چڑھ کر آواز دینے لگے: بنو فہر! بنو عدی! وہ سب اکٹھے ہو گئے تو آپ نے فرمایا: ”مجھے بتاؤ اگر میں تم کو خبر دوں کہ وادی میں ایک لشکر ہے جو تم پر حملہ کرنا چاہتا ہے تو کیا تم میری تصدیق کرو گے؟ انہوں نے کہا: ہاں، ہم نے آپ کو سچا ہی پایا ہے۔ آپ نے فرمایا: میں عذاب شدید سے پہلے تمہیں ڈرانے والا (آگاہ کرنے والا) ہوں۔“ ابولہب نے کہا: باقی دن تیرے لیے ہلاکت ہو، کیا تو نے اس لیے ہم کو جمع کیا تھا؟ تب سورت لہب نازل ہوئی۔ [بخاري: 4770 ؛ مسلم: 207]

إسناده حسن
243. مَنْ صَمَتَ نَجَا
جس نے خاموشی اختیارکی وہ نجات پا گیا
حدیث نمبر: 334
334 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصٍ الطَّالْقَانِيُّ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْحُبُلِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، قَالَ: سَمِعْتُ، رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ صَمَتَ نَجَا»
سیدنا عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”جس نے خاموشی اختیار کی وہ نجات پا گیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 334]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه ترمذي: 2501، وأحمد: 2/ 177، والطبراني فى «الكبير» برقم: 14697، 14698، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1933»
وضاحت: تشریح: -
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ ارشاد گرامی فصل الخطاب، جوامع الکلم اور جواہر الکلم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس میں معانی کے پوشیدہ سمندروں کی معرفت صرف اہل علم ہی کو حاصل ہو سکتی ہے۔ زبان کے خطرات بہت زیادہ ہیں اور ہر خطرہ ایک سے بڑھ کر ایک ہے، اس کی آفات ان گنت ہیں، خطا، کذب، چغلی، غیبت، ریاء، شہرت، نفاق، فحش گوئی، جدال اور باطل میں انہمام وغیرہ سب آفات لسان میں سے ہیں جن سے بچنے کا واحد ذریعہ خاموشی ہے۔ انسان اپنی زبان کو کنٹرول میں رکھے تو نجات پا جائے گا۔ محاور ہ ہے کہ ایک چپ لاکھ بلائیں ٹالتی ہے۔ لہٰذا زبان کو کلمہ خیر کے لیے ہی کھولنا چاہیے ورنہ چپ رہنے میں ہی عافیت ہے۔
حدیث مبارک ہے کہ جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہیے کہ بھلائی کی بات کہے یا خاموش رہے۔ [بخاري: رقم 6018]
اور دوسری حدیث ہے: ”اللہ کے ذکر کے علاوہ زیادہ کلام نہیں کرنی چاہیے کیونکہ ذکر اللہ کے علاوہ زیادہ کلام دل کی سختی کا باعث ہے اور سخت دل آدمی سب سے زیادہ اللہ سے دور ہوگا۔“ ( [ترمذي: 2211، حسن]
امر بالمعروف، نہی عن المنکر، کلمہ خیر اور حق گوئی یہ سب ذکر الہی ہی کی اقسام ہیں۔

244. مَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَهُ اللَّهُ، وَمَنْ تُكَبِّرَ وَضَعَهُ اللَّهُ
جو شخص اللہ کے لیے تواضع اختیار کرے، اللہ اسے رفعت سے نوازتا ہے اور اور جو شخص تکبر اختیار کرے، اللہ عز وجل اسے پستی کا شکار کر دیتا ہے
حدیث نمبر: 335
335 - أَخْبَرَنَا أَبُو سَعْدٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَالِينِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ حَمْدَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُونُسَ بْنِ مُوسَى، ثنا سَعِيدُ بْنُ سَلَّامٍ الْعَطَّارُ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَابِسِ بْنِ رَبِيعَةَ، قَالَ: قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهُوَ عَلَى الْمِنْبَرِ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ تَوَاضَعُوا فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ تَوَاضَعَ لِلَّهِ رَفَعَهُ اللَّهُ فَهُوَ فِي نَفْسِهِ صَغِيرٌ وَفِي أَعْيُنِ النَّاسِ عَظِيمٌ، وَمَنْ تَكَبَّرَ وَضَعَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ فَهُوَ فِي أَعْيُنِ النَّاسِ صَغِيرٌ وَفِي نَفْسِهِ كَبِيرٌ، وَحَتَّى لَهُوَ أَهْوَنُ عَلَيْهِمْ مِنْ كَلْبٍ أَوْ خِنْزِيرٍ»
عابس بن ربیعہ کہتے ہیں کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے منبر پر فرمایا: ”لوگو! تواضع اختیار کرو، بے شک میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے: ”جو شخص اللہ کے لیے تواضع اختیار کرے، اللہ اسے رفعت سے نوازتا ہے، پھر وہ خود کو اپنی نظروں میں چھوٹا سمجھتا ہے جبکہ لوگوں کی نظروں میں وہ عظیم ہوتا ہے۔ اور جو شخص تکبر اختیار کرے، اللہ عز وجل اسے پستی کا شکار کر دیتا ہے پھر وہ خود کو بڑا سمجھتا ہے جبکہ لوگوں کی نظروں میں چھوٹا ہوتا ہے حتیٰ کہ کتے یا خنزیر سے بھی حقیر ہوتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 335]
تخریج الحدیث: «موضوع، وأخرجه شعب الايمان: 7790» - محمد بن یونس بن موسیٰ اور سعید بن سلام کذاب ہیں۔ اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوسعید سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اللہ سبحانہ تعالیٰ کے لیے ایک درجہ تواضع اختیار کرے اللہ اس کے بدلے میں اس کا ایک درجہ بلند کرتا ہے اور جو شخص اللہ کے سامنے ایک درجہ تکبر اختیار کرے اللہ اس کے بدلے میں اس کا ایک درجہ کم کرتا ہے حتی کہ اسے سب سے نچلے طبقے میں ڈال دیتا ہے۔“ [ابن ماجه: 4176، وسنده حسن]

موضوع
245. «مَنْ يَتَأَلَّ عَلَى اللَّهِ يُكَذِّبْهُ , وَمَنْ يَغْفِرْ يَغْفِرِ اللَّهُ لَهُ، وَمَنْ يَعْفُ يَعْفُ اللَّهُ عَنْهُ، وَمَنْ يَصْبِرْ عَلَى الرَّزِيَّةِ يُعَوِّضْهُ اللَّهُ، وَمَنْ يَكْظِمْ يَأْجُرْهُ اللَّهُ»
جو شخص اللہ پر جھوٹی قسم اٹھائے گا، اللہ اسے جھوٹا ثابت کرے گا، اور جو شخص معاف کر دے گا اللہ بھی اسے معاف کر دے گا، اور جو کوئی درگزر کرے گا اللہ بھی اس سے درگزر کرے گا، اور جو شخص مصیبت پر صبر کرے گا اللہ اسے بہتر بدلہ دے گا، اور جو کوئی غصہ پی لے گا اللہ اسے اجر دے گا
حدیث نمبر: 336
336 - أَخْبَرَنَا الْقَاضِي أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْمُنْتَصِرِ الْفَقِيهُ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْبُخَارِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزْدَادَ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْعَسْكَرِيُّ، ثنا الزُّبَيْرِيُّ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ، حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُصْعَبِ بْنِ خَالِدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْجُهَنِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ قَالَ: تَلَقَّفْتُ هَذِهِ الْخُطْبَةَ مِنْ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِتَبُوكَ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ، وَذَكَرَ ذَلِكَ فِي خُطْبَةٍ طَوِيلَةٍ
سیدنا زید بن خالد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے یہ خطبہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے منہ سے حاصل کیا، پس میں نے آپ کو یہ فرماتے سنا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے ایک طویل خطبہ میں اس بات کا بھی ذکر کیا۔۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 336]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، دیکھئے حدیث نمبر 55
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
246. «وَمَنْ قَدَّرَ رَزَقَهُ اللَّهُ، وَمَنْ بَذَّرَ حَرَمَهُ اللَّهُ»
اور جس نے (اللہ کی نعمتوں کی قدر کی اللہ اسے (مزید نعمتوں سے) نوازے گا اور جس نے فضول خرچی کی اللہ اسے (نعمتوں سے) محروم کر دے گا
حدیث نمبر: 337
337 - أَخْبَرَنَا الْقَاضِي أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْمُنْتَصِرِ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْبُخَارِيُّ، ثنا أَبُو حَاتِمٍ مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ، ثنا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التِّرْمِذِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الشَّامِيُّ، ثنا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الْهَاشِمِيُّ، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ نَوْفَلٍ، عَنْ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ، وَذَكَرَهُ فِي حَدِيثٍ طَوِيلٍ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا اور انہوں نے ایک لمبی حدیث میں اس کا بھی ذکر کیا۔۔।۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی۔ [مسند الشهاب/حدیث: 337]
تخریج الحدیث: إسناده ضعیف، دیکھئے حدیث نمبر 32
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
247. مَنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ عُذِّبَ
جس سے حساب میں (مکمل) پوچھ گچھ کی گئی اسے عذاب ہوگا
حدیث نمبر: 338
338 - أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَعْرُوفُ بِابْنِ الصَّبَّاغِ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ، ثنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ الْبَغْدَادِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَمَّادٍ الْمَرْوَزِيُّ، أبنا سُلَيْمَانُ يَعْنِي ابْنَ حَرْبٍ، ح وَأَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ نُوقِشَ الْحِسَابَ عُذِّبَ»
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے حساب میں (مکمل) پوچھ گچھ کی گئی اسے عذاب ہوگا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 338]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري: 6536، ومسلم: 2876، وأبو داود: 3093، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2426،وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 7369، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24837»
وضاحت: تشریح: -
مطلب یہ ہے کہ جس شخص سے قیامت کے دن سختی کے ساتھ اور پوری تفصیل سے کرید کرید کر حساب لیا گیا کہ فلاں گناہ کیوں کیا؟ فلاں نیکی کیوں نہیں کی؟ ہر چھوٹے بڑے گناہ کے متعلق پوچھا گیا اور وجہ بھی پوچھی گئی تو ایسا شخص پھنس جائے گا کیونکہ بندہ محدود، اس کی قوتیں محدود اور خطا و نسیان ساتھ لگے ہوئے ہیں لہٰذا جس شخص سے تفصیلی حساب لیا گیا وہ ضرور کہیں نہ کہیں پھنس جائے گا۔ صحیح بخاری کے حوالے سے پوری حدیث یوں ہے: ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہاجب کوئی ایسی بات سنتیں جسے سمجھ نہ پاتیں تو (اسے) دوبارہ معلوم کر لیتیں تا کہ سمجھ میں آجائے چنانچہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس سے حساب لیا گیا اسے عذاب ہوگا۔“ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ یہ سن کر میں نے عرض کیا: کیا اللہ نے یہ نہیں فرمایا: ﴿فَسَوْفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَسِيرًا﴾ (الانشقاق: 8) پس عنقریب اس سے آسان سا حساب لیا جائے گا۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ صرف (اللہ کے دربار میں) پیشی کا ذکر ہے لیکن جس سے حساب میں (مکمل) پوچھ گچھ کی گی (سمجھ لو) وہ ہلاک ہو گیا۔“ [بخاري: 103]

248. مَنْ بَدَا جَفَا، وَمَنِ اتَّبَعَ الصَّيْدَ غَفَلَ، وَمَنِ اقْتَرَبَ مِنْ أَبْوَابِ السُّلْطَانِ افْتُتِنَ
جس نے جنگل میں جا کر رہائش اختیار کی وہ سخت دل ہوا، جو شکار کے پیچھے لگا وہ غافل ہوا، اور جو حاکم کے دروازوں پر گیا وہ فتنے میں مبتلا ہو گیا
حدیث نمبر: 339
339 - أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْقُوبَ يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ النَّجِيرَمِيُّ، أبنا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ، أبنا أَبُو جَعْفَرٍ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُتَيْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: حَدَّثَنِيهِ الْقُومَسِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الصَّبَّاحِ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ زَكَرِيَّا، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ حُرٍ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ ثَابِتٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «مَنْ بَدَا جَفَا، وَمَنِ اتَّبَعَ الصَّيْدَ غَفَلَ، وَمَنِ اقْتَرَبَ مِنْ أَبْوَابِ السُّلْطَانِ افْتُتِنَ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے جنگل میں جا کر رہائش اختیار کی وہ سخت دل ہوا، جو شکار کے پیچھے لگا وہ غافل ہوا، اور جو حاکم کے دروازوں پر گیا وہ فتنے میں مبتلا ہو گیا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 339]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه النسائي برقم: 4314، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4802، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2859، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2256، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 20312، 20313، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3425، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 33628، والطبراني فى «الكبير» برقم: 11030، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 556، وشعب الايمان: 8956»
وضاحت: تشریح: -
① اس حدیث مبارک سے بادیہ نشینی اور صحرانشینی کی مذمت کا پہلو نکلتا ہے اور وہ اس طرح کہ ایسا شخص زیادہ تر اہل علم کی مجلس سے دور ہی رہتا ہے، اسی طرح وہ اخلاق فاضلہ سے بھی خیر و برکات اور فہم دین کی مجالس و محافل سے بھی اکثر و بیشتر الگ تھلگ رہتا ہے۔
② شرعاً ایک حد تک شکار کرنے کی اجازت ہے، تاہم یہ حدیث مبارک اس اہم مسئلے کی وضاحت بھی کرتی ہے کہ کسی انسان کا محض شکار کا ہو کر رہ جانا انتہائی مذموم ہے، اس لیے کہ ایسا شخص اپنے دینی اور دنیوی واجبات و فرائض سے غافل ہو جاتا ہے۔ شکار کے لیے جانا بالکل ممنوع نہیں۔ اگر شکار ممنوع ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عدی بن حاتم اور سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ کو اس کی اجازت نہ دیتے۔ المختصر اعتدال میں رہتے ہوئے شکار کرنا درست ہے، افراط و تفریط کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
③۔۔۔ حدیث مذکور سے حکمرانوں اور صاحب اختیار و اقتدار لوگوں کی کاسہ لیسی کرنے اور ان کے دروازوں پر حاضری دینے کی مذمت ظاہر ہوتی ہے۔ یہ حقیقت بالکل واضح ہے کہ ملوک وسلاطین کا قرب اچھے بھلے انسان کو فتنوں میں مبتلا کر دیتا ہے۔ یہ فتنے کئی طرح کے ہو سکتے ہیں جسمانی بھی اور روحانی بھی۔ جسمانی فتنے تو اس طرح ہو سکتے ہیں کہ حکمرانوں کی ہاں میں ہاں نہ ملانے کی وجہ سے اور ان کے اختیار کردہ منکرات و فواحش کا انکار کرنے سے جسمانی سزائیں بھگتنا پڑ سکتی ہیں جیسا کہ دنیا دار، نفس پرست بادشاہوں اور اصحاب اقتدار کی تاریخ اس حقیقت کی گواہ ہے۔ جبکہ اس کے برعکس ان کے دین کو خطرہ ہوتا ہے، یعنی حکمرانوں کی موافقت کرنے سے یا ان کی بے راہ روی اور منکرات پر خاموش رہنے سے دین سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔ اعاذنا الله منه
④۔۔۔ ”وہ غافل ہو گیا“ کیونکہ شکار پتا نہیں کہاں کہاں بھاگتا پھرے۔ ایک کھیت سے دوسرے کھیت میں، دوسرے سے تیسرے میں، لہٰذا اس کے پیچھے پیچھے پھرنے والا شخص اپنے گھر بار سے دور ہو جائے گا۔ گھریلو کام پڑے رہ جائیں گے۔ ایسا شخص نماز روزے کا پابند بھی نہیں رہ سکتا۔ پھر شکار ملے یا نہ ملے۔ گویا وہ دنیا سے بھی گیا اور آخرت سے بھی۔ [مترجم سنن نسائي: 286، 385/6]

إسناده صحيح
249. مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ
جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل ہو گیا وہ شہید ہے
حدیث نمبر: 340
340 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، أنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحٍ، كَيْلَجَةَ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ، ثنا مَالِكٌ، عَنْ سُمَيٍّ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں قتل ہو گیا وہ شہید ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 340]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم: 140، أخرجه ابن ماجه فى «سننه» برقم: 2582، وأحمد فى «مسنده» برقم: 6947، وبزار: 8966»
وضاحت: تشریح: -
اس حدیث مبارک سے پتا چلا کہ جو شخص ناحق کسی کے مال پر قبضہ کرنا چاہے، مال تھوڑا ہو یا زیادہ اور مالک کے لیے لڑائی کے بغیر کوئی چارہ نہ ہو تو ایسے شخص سے لڑنا جائز ہے اگر وہ مارا جائے تو اس کا خون رائیگاں ہے اور وہ دوزخی ہے اور اگر اس لڑائی میں مالک مارا جائے تو اسے اللہ تعالیٰ ٰ اعزازی طور پر شہادت کا ثواب عطا فرمائے گا کیونکہ اپنے مال کی حفاظت کرنا صرف مالک کا حق ہی نہیں بلکہ یہ اللہ اور اس کے رسول کا حکم بھی ہے۔ لہٰذا اللہ اور اس کے رسول کے حکم کی تعمیل میں مارا جانے والا شہید ہے۔
صحیح مسلم میں ہے کہ ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ فرمائیے کہ اگر کوئی شخص آکر میرا مال چھیننا چاہے تو میں کیا کروں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے (اپنا مال) مت دو۔“ اس نے کہا: ”اگر وہ لڑنا شروع کر دے؟ فرمایا: ”تم بھی اس سے لڑو۔“ اس نے کہا: اگر وہ مجھے قتل کر دے؟ فرمایا: ”تم شہید ہوگئے۔“ اس نے کہا: اگر میں اسے قتل کر دوں؟ فرمایا: ”وہ جہنمی ہے۔“ [مسلم رقم: 140]
اس حدیث پر علامہ نووی رحمتہ اللہ علیہ نے باب باندھا ”غیر کا مال چھیننے والے کا خون مباح ہے اور اگر وہ اس لڑائی کے دوران قتل ہو جائے تو دوزخی ہے اور اگر صاحب حق قتل ہو جائے تو وہ شہید ہے۔“ ایک حدیث میں ہے کہ ”جو شخص اپنے حق کی خاطر (لڑتا ہوا) مارا گیا وہ شہید ہے۔“ [نسائي: 4101، صحيح]