مسند الشهاب سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
483. كُونُوا فِي الدُّنْيَا أَضْيَافًا
دنیا میں مہمان بن کر رہو
حدیث نمبر: 731
731 - كَتَبَ إِلَيَّ سَهْلُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الشُّجَاعِيُّ بِخَطِّهِ وَلَا أَرَانِي إِلَّا وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْهُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الصُّوفِيُّ، ثنا أَبُو عَمْرٍو مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَمْدَانَ ثنا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّى، ثنا بَقِيَّةُ، عَنْ عِيسَى بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُوسَى بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُمَيْرٍ هُوَ الثُّمَالِيُّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كُونُوا فِي الدُّنْيَا أَضْيَافًا، وَاتَّخِذُوا الْمَسَاجِدَ بُيُوتًا، وَعَوِّدُوا قُلُوبَكُمُ الرِّقَّةَ، وَأَكْثِرُوا التَّفَكُّرَ وَالْبُكَاءَ، وَلَا تَخْتَلِفَنَّ بِكُمُ الْأَهْوَاءُ»
سیدنا حکم بن عمیر ثمالی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دنیا میں مہمان بن کر رہو، مسجدوں کو اپنا گھر بناؤ، اپنے دلوں کو رقت اور نرم مزاجی کا عادی بناؤ، کثرت سے غور و فکر اور رویا کرو، اور خواہشات تمہارے اندر ہرگز اختلاف پیدا نہ کر دیں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 731]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدًا، وأخرجه حلية الاولياء: 431/1» موسی بن ابی حبیب اور عیسٰی بن ابراہیم ضعیف ہیں، اس میں اور بھی علتیں ہیں، دیکھئے «السلسلة الضعيفة: 1179»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدًا
484. أَكْرِمُوا الشُّهُودَ
گواہوں کی عزت کرو
حدیث نمبر: 732
732 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَطَّارُ الْبَغْدَادِيُّ ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ بَيَانِ الصَّفَّارُ، بِبَغْدَادَ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ مُوسَى الْهَاشِمِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا عَمِّي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَبْدِ الصَّمَدِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَكْرِمُوا الشُّهُودَ، فَإِنَّ اللَّهَ يَسْتَخْرِجُ بِهِمُ الْحُقُوقَ، وَيَدْفَعُ بِهِمُ الظُّلْمَ»
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گواہوں کی عزت کرو کیونکہ اللہ ان کے ذریعے (حق والوں کے) حق ادا کرواتا ہے اور ان کے طفیل ظلم کو روکتا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 732]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه الضعفاء للعقيلي: 1/ 77، تاريخ دمشق: 5/ 216، تاريخ مدينة السلام: 6/ 269» عبد الصمد بن علی، ابراہیم بن محمد اور عبد الصمد بن موسیٰ مجروح ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
485. اتَّقُوا دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ
مظلوم کی بددعا سے بچو
حدیث نمبر: 733
733 - أَخْبَرَنَا هِبَةُ اللَّهِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْخَوْلَانِيُّ، ثنا أَبُو مُحَمَّدٍ الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الضَّرَّابُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مَرْوَانَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْهَيْثَمِ بْنِ خَالِدٍ، ثنا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ جَعْفَرٍ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عِمْرَانَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ طَلْحَةَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي خُزَيْمَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَمَّارِ بْنِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ أَبِيهِ , عَنْ جَدِّهِ خُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" اتَّقُوا دَعْوَةَ الْمَظْلُومِ فَإِنَّهَا تُحْمَلُ عَلَى الْغَمَامِ، يَقُولُ اللَّهُ تَعَالَى: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي لَأَنْصُرَنَّكِ وَلَوْ بَعْدَ حِينٍ"
سیدنا خزیمہ بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مظلوم کی بددعا سے بچو کیونکہ وہ بادلوں کے اوپر اٹھائی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: مجھے میری عزت اور جلالت کی قسم! میں ضرور تیری مدد کروں گا اگرچہ کچھ عرصے بعد ہی کروں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 733]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الكبير: 3718، مساوى الاخلاق للخرائطى640» محمد بن عمار بن خزیمہ، خزیمہ بن محمد بن عمار اور عبد اللہ بن محمد بن عمران کی توثیق نہیں ملی، مزید دیکھئے: «السلسلة الضعيفة: 869»
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تین قسم کے لوگوں کی دعا رد نہیں ہوتی: عادل حکمران، روزہ دار کی دعا یہاں تک کہ وہ افطار کرلے، اور مظلوم کی دعا، اللہ تعالیٰ اسے روز قیامت بادلوں سے بھی اوپر اٹھا لے گا، اس (کی دعا) کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اللہ فرماتا ہے: مجھے میری عزت کی قسم! میں ضرور بالضرور تیری مدد کروں گا اگرچہ کچھ عرصہ بعد ہی کروں۔“ [ابن ماجه: 1752، وسند و حسن]
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے معاذ کو جب عامل بنا کر یمن بھیجا تو آپ نے (انہیں) فرمایا: ”مظلوم کی بددعا سے بچنا کیونکہ اس کے اور اللہ کے درمیان کوئی پردہ نہیں ہوتا۔“ [بخاري: 2448]

486. ارْحَمُوا ثَلَاثَةً
تین آدمیوں پر رحم کھاؤ
حدیث نمبر: 734
734 - أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنْصُورٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْيَمَانِ الْعَسْقَلَانِيُّ، بِالْبَصْرَةَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ مَيْمُونٍ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ الْعَدَنِيُّ، ثنا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" ارْحَمُوا ثَلَاثَةً: غَنِيَّ قَوْمٍ افْتَقَرَ، وَعَزَيزًا ذَلَّ، وَعَالِمًا يَلْعَبُ بِهِ الْحَمْقَى وَالْجُهَّالُ"
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین آدمیوں پر رحم کھاؤ: کسی قوم کا مالدار شخص جو فقیر ہو گیا ہو، وہ صاحب عزت جو ذلیل ہو گیا ہو، اور وہ عالم جس کے ساتھ بے وقوف اور جاہل لوگ کھیل تماشا کر رہے ہوں۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 734]
تخریج الحدیث: إسنادہ ضعیف، سفیان ثوری مدلس کا عنعنہ ہے، اس میں اور بھی علتیں ہیں۔
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
487. تَعَشُّوا وَلَوْ بِكَفٍّ مِنْ حَشَفٍ
رات کا کھانا کھایا کرو اگرچہ مٹھی بھر ردی کھجور ہی کیوں نہ ہو
حدیث نمبر: 735
735 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْجَوَالِيقِيُّ إِجَازَةً أبنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْمُرْهِبِيُّ أبنا الشُّجَاعِيُّ وَهُوَ أَبُو عَلِيٍّ الْحَسَنُ بْنُ الطَّيِّبِ، ثنا قُتَيْبَةُ هُوَ ابْنُ سَعِيدٍ، ثنا عُبَيْدَةُ بْنُ الْحَارِثِ، عَنْ عَنْبَسَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَلَّاقِ بْنِ أَبِي مُسْلِمٍ , عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَعَشَّوْا وَلَوْ بِكَفٍّ مِنْ حَشَفٍ فَإِنَّ تَرْكَ الْعَشَاءِ مَهْرَمَةٌ»
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کا کھانا کھایا کرو اگرچہ مٹھی بھر ردی کھجور ہی کیوں نہ ہو، اس لیے کہ رات کا کھانا چھوڑنا بڑھاپے کا باعث ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 735]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1856، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 4353، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6595» عنبہ بن عبدالرحمٰن متروک ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا
488. انْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ
جو تم سے نچلے درجے میں ہے اس کی طرف دیکھو
حدیث نمبر: 736
736 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الْمُعَدِّلُ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْخَصِيبِ الْقَاضِي، قَالَ: ثنا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ النُّعْمَانِ، ثنا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، ثنا زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْظُرُوا إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ، وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ فَوْقَكُمْ فَإِنَّهُ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے نچلے درجے میں ہے اس کی طرف دیکھو اور جو تم سے اوپر درجے والا ہے اس کی طرف مت دیکھو کیونکہ یہ اس بات کے لیے زیادہ مناسب ہے کہ تم اپنے اوپر اللہ کی کسی نعمت کو حقیر نہ سمجھو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 736]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6490، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2963، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2513، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4142، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 711، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1097، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7439»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 737
737 - وَأَنَاهُ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ التُّجِيبِيُّ، نا أَحْمَدُ بْنُ الْأَعْرَابِيِّ، نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَبُو إِسْحَاقَ الْعَنْسِيُّ، نا وَكِيعُ بْنُ الْجَرَّاحِ، فَالْأَعْمَشُ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «انْظُرُوا مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنْكُمْ، وَلَا تَنْظُرُوا إِلَى مَنْ فَوْقَكُمْ فَهُوَ أَجْدَرُ أَنْ لَا تَزْدَرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ»
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو تم سے نچلے درجے میں ہے اس کی طرف دیکھو اور جو تم سے اوپر درجے والا ہے اس کی طرف مت دیکھو کیونکہ یہ اس بات کے لیے زیادہ مناسب ہے کہ تم اپنے اوپر اللہ کی کسی نعمت کو حقیر نہ سمجھو۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 737]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 6490، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2963، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2513، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 4142، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 711، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1097، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7439»
وضاحت: تشریح: -
یہ حدیث مبارک خیر کے تمام معانی کی جامع ہے، اس سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ دنیاوی امور میں آدمی ہمیشہ اپنی حالت کا قیاس اپنے سے کم تر انسان کی حالت سے کرے، اس سے طبیعت میں زہد پیدا ہوتا ہے، حرص اور طمع ختم ہوتی ہے۔ بندہ جب اپنے سے کم تر انسان کی حالت پر غور کرے گا تو اس پر اللہ تعالیٰ ٰ کی اور زیادہ نعمتیں آشکار ہوں گی پھر وہ صبر و شکر کرے گا کہ اللہ نے اسے اس سے بہتر حال میں رکھا ہے اور وہ کبھی یہ نہیں سمجھے گا کہ اللہ نے مجھے کم نعمتیں دی ہیں، یوں اسے زہد اور قناعت کی دولت مل جائے گی۔
لیکن اگر وہ اپنے سے اوپر والے کی طر ح دیکھے گا تو طمع، لالچ، حرص اور حسد جیسی بیماریاں آئیں گی اور طبیعت میں ایک قلق اور جلن پیدا ہوتی رہے گی۔ ہاں دینی امور میں حکم اس کے برعکس ہے، وہاں یہ ہے کہ اپنے سے اوپر درجے والے کی طرف دیکھو کیونکہ بندہ جب اپنے رب کی عبادت کرتا ہو اور اس میں کوشش کرتا ہو کہ وہ اس شخص کو دیکھے جو زیادہ عبادت کرتا ہے تو وہ ضرور یہ خواہش کرے گا کہ میں اس سے بڑھ کر یا کم از کم اتنی تو عبادت کروں یوں وہ اپنے رب کا قرب حاصل کرنے میں لگا رہے گا۔

489. «أَمِطِ الْأَذَى عَنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ تَكْثُرُ حَسَنَاتُكَ»
مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کر تیری نیکیوں میں اضافہ ہوگا
حدیث نمبر: 738
738 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ إِسْمَاعِيلُ بْنُ رَجَاءٍ الْعَسْقَلَانِيُّ أبنا أَبُو أَحْمَدَ مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْقَيْسَرَانِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْخَرَائِطِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ الضَّرِيرُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ شُجَاعٍ، ثنا غَسَّانُ بْنُ عُبَيْدٍ الْعَسْقَلَانِيُّ، عَنْ أَبِي الْعَاتِكَةِ , عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَذَكَرَهُ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔۔۔۔۔ اور انہوں نے یہ حدیث بیان کی: ”مسلمانوں کے راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کرو تیری نیکیوں میں اضافہ ہوگا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 738]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف، وأخرجه مكارم الاخلاق للخرائطي: 583» ابوالعاتکہ ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوبرزہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی عمل کرنے کا حکم دیں جو میں کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دیا کر یہ تیرے لیے صدقہ ہوگا۔“ [أحمد 424/4، وسنده صحيح]
سیدنا ابوبرز ہ رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں نہیں جانتا شاید آپ (دنیا سے) تشریف لے جائیں اور میں آپ کے بعد رہ جاؤں چنانچہ آپ مجھے آخرت کے لیے کوئی زاد راہ بتا دیجیے جس سے اللہ مجھے نفع دے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ یہ کام کیا کر اور راستے سے تکلیف دہ چیز کو دور کر دیا کر۔“ [مسلم: 2618]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک شخص کہیں جا رہا تھا راستے میں اس نے کانٹوں کی بھری ہوئی ایک ٹہنی دیکھی اس نے اسے راستے سے دور کر دیا اللہ تعالیٰ ٰ (صرف اسی بات پر) اس سے راضی ہو گیا اور اسے بخش دیا۔“ [بخاري: 652]

اسناده ضعيف
490. أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوَّنًا مَا
اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر
حدیث نمبر: 739
739 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ التُّجِيبِيُّ، أبنا ابْنُ الْأَعْرَابِيِّ، ثنا أَبُو جَعْفَرِ بْنُ أَبِي الدَّمِيكِ الْمُسْتَمْلِي، ثنا أَبُو الصَّلْتِ الْهَرَوِيُّ، ثنا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، ثنا جَمِيلُ بْنُ زَيْدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَحْبِبْ حَبِيبَكَ هَوَّنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ بَغِيضَكَ يَوْمًا مَا، وَأَبْغِضْ بَغِيضَكَ هَوَّنًا مَا عَسَى أَنْ يَكُونَ حَبِيبَكَ يَوْمًا مَا»
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے اس سے نفرت ہو جائے اور اپنے دشمن سے ایک حد تک ہی نفرت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے اس سے محبت ہو جائے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 739]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه المعجم الاوسط: 5119، فوائد تمام: 1432» جمیل بن زید اور ابوالصلت ہروی ضعیف ہیں۔
وضاحت: تشریح: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ا سے مرفوع بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے نفرت ہو جائے اور اپنے دشمن سے ایک حد تک ہی نفرت کر، ہوسکتا ہے کہ کسی دن تجھے محبت ہو جائے۔“ [ترمذي: 1997، وسنده صحيح]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ا سے مرفوع بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں: ”اپنے دوست سے ایک حد تک ہی محبت کر، ہو سکتا ہے کہ کسی دن تجھے نفرت ہو جائے اور اپنے دشمن سے ایک حد تک ہی نفرت کر، ہوسکتا ہے کہ کسی دن تجھے محبت ہو جائے۔“ [ترمذي: 1997، وسنده صحيح]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
491. أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهُ رَأْسُ أَمْرِكَ
میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تیرے کام کی بنیاد ہے
حدیث نمبر: 740
740 - أَخْبَرَنَا أَبُو الْفَتْحِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ الْحَمْرَاوِيُّ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْآجِرِيُّ فِي الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ، ثنا الْفِرْيَابِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هِشَامِ بْنِ يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ، ثنا أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «أُوصِيكَ بِتَقْوَى اللَّهِ فَإِنَّهُ رَأْسُ أَمْرِكَ، وَعَلَيْكَ بِالْجِهَادِ فَإِنَّهُ رَهْبَانِيَّةُ أُمَّتِي، وَلِيَرُدَّكَ عَنِ النَّاسِ مَا تَعْرِفُ عَنْ نَفْسِكِ، وَاخْزِنْ لِسَانَكَ إِلَّا مِنْ خَيْرٍ فَإِنَّكَ بِذَلِكَ تَغْلِبُ الشَّيْطَانَ»
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی وصیت کرتا ہوں کیونکہ وہ تیرے کام کی بنیاد ہے اور جہاد کو اپنے اوپر لازم کر لے کیونکہ وہ میری امت کی رہبانیت ہے اور جو تو اپنے بارے میں (خامیوں وغیرہ) جانتا ہے وہ تجھے لوگوں (کو برا بھلا کہنے) سے روک دے، اور سوائے بھلی بات کہنے کے اپنی زبان کو بند رکھ کیونکہ ایسا کرنے سے تو شیطان پر غالب آ جائے گا۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 740]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف جدا، وأخرجه ابن حبان: 361، المعجم الكبير: 10651» ابراہیم بن ہشام غسانی سخت ضعیف ہے۔
وضاحت: فائدہ: -
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی سے فرمایا: ”میں تجھے اللہ کا تقویٰ اختیار کرنے کی اور ہر بلندی پر چڑھتے وقت تکبیر کہنے کی وصیت کرتا ہوں۔“ [ابن ماجه: 2771، وسنده حسن]