صحيح ابن خزيمه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1723. (168) بَابُ كَرَاهِيَةِ مَنْعِ الصَّدَقَةِ إِذْ مَانِعُهَا مَانِعُ اسْتِقْرَاضِ رَبِّهِ
صدقہ نہ کرنے کی کراہیت کا بیان
حدیث نمبر: 2479
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَبُو هَاشِمٍ زِيَادُ بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ هَارُونَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنِ الْعَلاءِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: " اسْتَقْرَضْتُ عَبْدِي فَلَمْ يُقْرِضْنِي، وَشَتَمَنِي عَبْدِي، وَهُوَ لا يَدْرِي يَقُولُ: وَادَهْرَاهُ وَادَهْرَاهُ، وَأَنَا الدَّهْرُ" ، قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قَوْلُهُ: وَأَنَا الدَّهْرُ، أَيْ وَأَنَا آتِي بِالدَّهْرِ أُقَلِّبُ لَيْلَهُ وَنَهَارَهُ، أَيْ بِالرَّخَاءِ وَالشِّدَّةِ، كَيْفَ شِئْتُ إِذْ بَعْضُ أَهْلِ الْكُفْرِ زَعَمَ أَنَّ الدَّهْرَ يُهْلِكُهُمْ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ حِكَايَةً عَنْهُمْ: وَمَا يُهْلِكُنَا إِلا الدَّهْرُ سورة الجاثية آية 24، فَأَعْلَمَ أَنَّهُ لا عِلْمَ لَهُمْ بِذَلِكَ، وَأَنَّ مَقَالَتَهُمْ تِلْكَ ظَنٌّ مِنْهُمْ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: وَمَا لَهُمْ بِذَلِكَ مِنْ عِلْمٍ إِنْ هُمْ إِلا يَظُنُّونَ سورة الجاثية آية 24، وَأَخْبَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ شَاتِمَ مَنْ يُهْلِكُهُمْ هُوَ شَاتِمٌ رَبَّهُ جَلَّ وَعَزَّ، لأَنَّهُمْ كَانُوا يَزْعُمُونَ أَنَّ الدَّهْرَ يُهْلِكُهُمْ فَيَشْتُمُونَ مُهْلِكَهُمْ، وَاللَّهُ يُهْلِكُهُمْ لا الدَّهْرُ، فَكُلُّ كَافِرٍ يَشْتِمُ مُهْلِكَهُ، فَإِنَّمَا تَقَعُ الشَّتِيمَةُ مِنْهُمْ عَنْ خَالِقِهِمُ الَّذِي يُهْلِكُهُمْ، لا عَلَى الدَّهْرِ الَّذِي لا فِعْلَ لَهُ، إِذِ اللَّهُ خَالِقُ الدَّهْرَ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں نے اپنے بندے سے قرض مانگا تو اُس نے مجھے قرض نہیں دیا۔ اور میرے بندے نے مجھے گالی دی جبکہ وہ جانتا نہیں، کہتا ہے ہائے زمانے کی بربادی۔ ہائے زمانے کی ہلاکت۔ حالانکہ زمانہ میں ہوں۔“ امام ابوبکر رحمه الله فرماتے ہیں کہ ارشاد باری تعالیٰ ”میں زمانہ ہوں“ کا مطلب ہے کہ میں ہی زمانے کے دن رات تبدیل کرتا ہوں کبھی خوشحالی تو کبھی تنگدستی پیدا کرتا ہوں جیسا میں چاہتا ہوں۔ جبکہ بعض کافروں کا عقیدہ ہے کہ انہیں زمانہ ہلاک کرتا ہے اللہ تعالیٰ نے ان کا قول بیان کرتے ہوئے فرمایا (وہ کہتے ہیں) کہ ”اور ہمیں تو صرف زمانہ ہی ہلاک کرتا ہے۔“ اللہ تعالیٰ نے بتایا ہے کہ انہیں اس بات کا علم ہی نہیں اور ان کا قول فقط ان کا خیال و گمان ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے، ”اور انہیں اس بات کا کچھ علم نہیں، وہ تو بس اٹکل پچکو لگاتے ہیں۔“ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بتا دیا ہے کہ ان کا زمانہ کو گالیاں دینا اللہ تعالیٰ کا گالی دینا ہے کیونکہ وہ گمان رکھتے ہیں کہ انہیں زمانہ ہلاک کرتا ہے پس ہلاک کرنے والے کو گالی دیتے ہیں حالانکہ انہیں ہلاک وبرباد کرنے والی ذات اللہ کی ہے، زمانہ نہیں لہٰذا ہر کافر جو اپنے ہلاک کرنے والے کو گالی دیتا ہے تو اس کی گالی اس کے مالک کو جاتی ہے جس نے انہیں ہلاک کیا ہے۔ ان کی گالی زمانے کو نہیں ملتی کیونکہ انہیں ہلاک کرنے میں اس کا کوئی عمل دخل نہیں کیونکہ زمانے کا خالق بھی اللہ تعالیٰ ہی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2479]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن، أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 4826، 6181، 6182، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2246، ومالك فى (الموطأ) برقم: 3608، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2479، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5713، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1531، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4974، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 6586، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7365»
1724. (169) بَابُ ذِكْرِ الْبَيَانِ أَنَّ لِأَهْلِ الصَّدَقَةِ بَابًا مِنْ أَبْوَابِ الْجَنَّةِ يُخَصُّونَ بِدُخُولِهَا مِنْ ذَلِكَ الْبَابِ
اس بات کا بیان کہ صدقہ کرنے والوں کے لئے جنّت کا ایک خصوصی دروازہ ہے جس سے صرف وہی داخل ہوں گے۔
حدیث نمبر: 2480
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَنْفَقَ زَوْجَيْنِ مِنْ مَالِهِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ دَعَتْهُ خَدَمَةُ الْجَنَّةِ، وَلِلْجَنَّةِ أَبْوَابٌ فَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصَّلاةِ دُعِيَ مِنْ بَابِ الصَّلاةِ، وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصَّدَقَةِ دُعِيَ مِنْ بَابِ الصَّدَقَةِ، وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الْجِهَادِ دُعِيَ مِنْ بَابِ الْجِهَادِ، وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الصِّيَامِ دُعِيَ مِنْ بَابِ الرَّيَّانِ"، فَقَالَ لَهُ أَبُو بَكْرٍ: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا عَلَى أَحَدٍ مِنْ ضَرُورَةٍ مِنْ أَيِّهَا دُعِيَ، فَهَلْ يُدْعَى مِنْهَا كُلِّهَا أَحَدٌ؟ قَالَ: نَعَمْ، إِنِّي لأَرْجُو أَنْ تَكُونَ مِنْهُمْ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال سے دو چیزیں (جوڑا) اللہ کی راہ میں خرچ کرے تو اس کو جنّت کے فرشتے (دروازوں پر) بلائیںگے۔ اور جنّت کے کئی دروازے ہیں لہٰذا جو نمازی ہوگا اسے باب الصلاة سے بلایا جائیگا۔ اور جو صدقہ اور زکوٰۃ ادا کرنے والا ہوگا اسے باب الصدقة سے بلایا جائیگا۔ اور جو جہاد کرتا رہا ہوگا اسے جہاد کے دروازے سے بلایا جائیگا۔ اور جو روزے دار ہو اسے باب الريان سے بلایا جائیگا۔“ تو سیدنا ابوبکررضی اللہ عنہ نے آپ سے عرض کیا کہ اللہ کی قسم، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، اگر کوئی شخص ان دروازوں میں سے کسی ایک دروازے میں سے بھی بلایا جاۓ تو کوئی حرج نہیں لیکن کیا کوئی ایسا بھی خوش نصیب ہوگا جو ان تمام دروازوں سے بلایا جائے گا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں ایسے خوش نصیب ہوںگے اور مجھے امید ہے کہ تم بھی ان میں شامل ہوگے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2480]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 1897، 2841، 3216، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1027، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1700، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2480، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 308، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2237، والترمذي فى (جامعه) برقم: 3674، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 18635، وأحمد فى (مسنده) برقم: 7748»
1725. (170) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي مَسْأَلَةِ الْغَنِيِّ الصَّدَقَةَ
مالدار شخص کے صدقہ مانگنے پر سخت وعید کا بیان
حدیث نمبر: 2481
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ عِيَاضِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعْدِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيّ ذَكَرَ أَنَّ رَجُلا جَاءَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ، فِي هَيْئَةٍ بَذَّةٍ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ النَّاسَ أَنْ يَتَصَدَّقُوا، وَأَلْقَوْا ثِيَابًا، فَأَمَرَ لَهُ بِثَوْبَيْنِ، وَأَمَرَهُ فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ، وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ" ، ثُمَّ ذَكَرَ الْحَدِيثَ خَرَّجْتُهُ فِي كِتَابِ الْجُمُعَةِ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جمعہ والے دن ایک شخص بڑی خستہ حالت میں آیا جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو اس پر صدقہ کرنے کا حُکم دیا تو لوگوں نے اپنے کچھ کپڑے صدقے کے لئے رکھ دیئے آپ نے اسے دو کپڑے دینے کا حُکم دیا اور آپ نے اُسے حُکم دیا تو اُس نے دو رکعت ادا کیں جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ پھر بقیہ حدیث بیان کی۔ میں نے یہ حدیث کتاب الجمعہ میں بیان کردی ہے۔ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2481]
تخریج الحدیث: «تقدم۔۔۔، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1799، 1830، 2481، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2503، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1058، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 1407، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1675، والترمذي فى (جامعه) برقم: 511، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1113، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5775، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11248»
1726. (171) بَابُ التَّغْلِيظِ فِي الصَّدَقَةِ مُرَاءَاةً وَسُمْعَةً
ریا کاری اور شہرت کے حصول کے لئے صدقہ کرنے میں سخت وعید کا بیان
حدیث نمبر: 2482
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا عُتْبَةُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، حَدَّثَنِي الْوَلِيدُ بْنُ أَبِي الْوَلِيدِ أَبُو عُثْمَانَ ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَهُ أَنَّ شُفَيًّا ، حَدَّثَهُ: أَنَّهُ دَخَلَ الْمَدِينَةَ، فَإِذَا هُوَ بِرَجُلٍ قَدِ اجْتَمَعَ عَلَيْهِ النَّاسُ، فَقَالَ: مَنْ هَذَا؟ فَقَالُوا: أَبُو هُرَيْرَةَ، فَدَنَوْتُ مِنْهُ حَتَّى قَعَدْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ، وَهُوَ يُحَدِّثُ النَّاسَ، فَلَمَّا سَكَتَ وَخَلا، قُلْتُ: أَنْشُدُكَ بِحَقٍّ وَحَقٍّ لَمَّا حَدَّثْتَنِي حَدِيثًا سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَقَلْتَهُ وَعَلِمْتَهُ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: أَفْعَلُ، لأُحَدِّثَنَّكَ حَدِيثًا حَدَّثَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَعَلِمْتُهُ، ثُمَّ نَشَغَ أَبُو هُرَيْرَةَ نَشْغَةً، فَمَكَثَ قَلِيلا، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ: لأُحَدِّثَنَّكَ حَدِيثًا حَدَّثَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَا الْبَيْتِ مَا مَعَنَا أَحَدٌ غَيْرِي وَغَيْرُهُ، ثُمَّ نَشَغَ أَبُو هُرَيْرَةَ نَشْغَةً أُخْرَى، فَمَكَثَ بِذَلِكَ، ثُمَّ أَفَاقَ وَمَسَحَ وَجْهَهُ، قَالَ: أَفْعَلُ، لأُحَدِّثَنَّكَ بِحَدِيثٍ حَدَّثَنِيهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَا وَهُوَ فِي هَذَا الْبَيْتِ مَا مَعَنَا أَحَدٌ غَيْرِي وَغَيْرُهُ، ثُمَّ نَشَغَ أَبُو هُرَيْرَةَ نَشْغَةً شَدِيدَةً، ثُمَّ مَالَ خَارًّا عَلَى وَجْهِهِ أَسْنَدْتُهُ طَوِيلا، ثُمَّ أَفَاقَ، فَقَالَ: حَدَّثَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ نَزَلَ إِلَى الْعِبَادِ لِيَقْضِيَ بَيْنَهُمْ، وَكُلُّ أُمَّةٍ جَاثِيَةٌ، فَأَوَّلُ مَنْ يَدْعُو بِهِ: رَجُلٌ جَمَعَ الْقُرْآنَ، وَرَجُلٌ يُقْتَلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَرَجُلٌ كَثِيرُ الْمَالِ، فَيَقُولُ لِلْقَارِئِ: أَلَمْ أُعَلِّمْكَ مَا أَنْزَلْتُ عَلَى رَسُولِي؟ قَالَ: بَلَى، يَا رَبِّ، قَالَ: فَمَاذَا عَمِلْتَ فِيمَا عُلِّمْتَ؟ قَالَ: كُنْتُ أَقُومُ بِهِ أَثْنَاءَ اللَّيْلِ وَآنَاءَ النَّهَارِ، فَيَقُولُ اللَّهُ لَهُ: كَذَبْتَ، وَتَقُولُ الْمَلائِكَةُ: كَذَبْتَ، وَيَقُولُ اللَّهُ: بَلْ أَرَدْتَ أَنْ يُقَالَ: فُلانٌ قَارِئِي، فَقَدْ قِيلَ، وَيُؤْتَى بِصَاحِبِ الْمَالِ، فَيَقُولُ اللَّهُ: أَلَمْ أُوَسِّعْ عَلَيْكَ حَتَّى لَمْ أَدَعْكَ تَحْتَاجُ إِلَى أَحَدٍ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: فَمَاذَا عَمِلْتَ فِيمَا آتَيْتُكَ؟ قَالَ: كُنْتُ أَصِلُ الرَّحِمَ، وَأَتَصَدَّقُ؟ فَيَقُولُ اللَّهُ: كَذَبْتَ، وَتَقُولُ الْمَلائِكَةُ: كَذَبْتَ، فَيَقُولُ اللَّهُ: بَلْ أَرَدْتَ أَنْ يُقَالَ: فُلانٌ جَوَّادٌ، فَقَدْ قِيلَ ذَاكَ، وَيُؤْتَى بِالَّذِي قُتِلَ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، فَيُقَالُ لَهُ: فِيمَ قُتِلْتَ؟ فَيَقُولُ: أُمِرْتُ بِالْجِهَادِ فِي سَبِيلِكَ، فَقَاتَلْتُ حَتَّى قُتِلْتُ، فَيَقُولُ اللَّهُ: كَذَبْتَ، وَتَقُولُ الْمَلائِكَةُ: كَذَبْتَ، وَيَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ لَهُ: بَلْ أَرَدْتَ أَنْ يُقَالَ: فُلانٌ جَرِيءٌ: فَقَدْ قِيلَ ذَلِكَ، ثُمَّ ضَرَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى رُكْبَتَيَّ، فَقَالَ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ، أُولَئِكَ الثَّلاثَةُ أَوَّلُ خَلْقِ اللَّهِ تُسَعَّرُ بِهِمُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ" ، قَالَ الْوَلِيدُ: فَأَخْبَرَنِي عُقْبَةُ أَنَّ شُفَيًّا هُوَ الَّذِي دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَأَخْبَرَهُ بِهَذَا، قَالَ أَبُو عُثْمَانَ: وَحَدَّثَنِي الْعَلاءُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ أَنَّهُ كَانَ سَيَّافًا لِمُعَاوِيَةَ، وَأَنَّ رَجُلا دَخَلَ عَلَى مُعَاوِيَةَ، فَحَدَّثَهُ بِهَذَا، قَالَ: صَدَقَ اللَّهُ وَرَسُولُهُ: مَنْ كَانَ يُرِيدُ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا إِلَى قَوْلِهِ: وَبَاطِلٌ مَا كَانُوا يَعْمَلُونَ سورة هود آية 15 - 16
جناب سفی اصجی بیان کرتے ہیں کہ وہ مدینہ منوّرہ میں داخل ہوئے تو انہوں نے دیکھا کہ ایک شخص کے پاس کافی لوگ جمع ہیں۔ تو انہوں نے پوچھا کہ یہ کون صاحب ہیں؟ لوگوں نے بتایا کہ یہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔ لہٰذا میں اُن کے قریب جاکر اُن کے سامنے بیٹھ گیا، جبکہ وہ لوگوں کو حدیث بیان کر رہے تھے۔ پھر جب خاموش ہوئے اور اکیلے رہ گئے تو میں نے عرض کیا کہ میں آپ کو اللہ تعالیٰ کی قسم اور اس کے حق کا واسطہ دیکر گذارش کرتا ہوں کہ آپ مجھے وہ حدیث بیان کریں جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن کر یاد رکھی ہو اور آپ اسے بخوبی جانتے ہوں۔ توسیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں تمہیں ایسی ہی حدیث سناوَں گا جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی اور یاد رکھی ہے۔ پھر ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سسکیاں لیکر رونے لگے اور بیہوش ہو گئے پھر تھوڑی دیر بعد ہوش آیا تو فرمانے لگے، میں تمہیں ضرور ایسی حدیث سناؤں گا جو مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان کی تھی جبکہ میں اور آپ اس گھر میں اکیلے موجود تھے۔ پھر دوسری بار سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے سسکیاں لیکر رونا شروع کردیا اور بیہوش ہو گئے۔ پھر ہوش میں آئے اور اپنے چہرے کو صاف کیا۔ پھر فرمایا کہ میں تمہیں حدیث سناتا ہوں، میں ضرور تمہیں ایسی حدیث سناؤں گا جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس وقت سنائی تھی جب میں اور آپ اس گھر میں اکیلے ہی تھے ہمارے علاوہ کوئی اور موجود نہ تھا۔سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ شدید سسکیاں لیکر رونے لگے پھر بیہوش ہو کر مُنہ کے بل گرگئے اور میں دیر تک آپ کو سہارا دیکر بیٹھا رہا۔ پھر جب ہوش میں آئے تو فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے بیان کیا: ”جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ مخلوق کے درمیان فیصلے کے لئے تشریف لائیگا۔ جبکہ ہر اُمّت گھٹنوں کے بل بیٹھی ہوگی۔ سب سے پہلے قاری قرآن کو بلایا جائیگا اور اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے مجاہد کو جو شہید ہوا تھا اور دولت مند شخص کو بلایا جائیگا الله تعالی قاری سے فرمائے گا، کیا میں نے تمھیں وہ کتاب نہیں سکھائی تھی جو میں نے اپنے رسول پر نازل کی تھی؟ وہ کہے گا کہ کیوں نہیں اے میرے رب، تو اللہ تعالی فرمائے گا تو تم نے علم حاصل کرنے کے بعد کیا عمل کیا؟ وہ جواب دیگا کہ میں دن رات نماز میں اس کی تلاوت کرتا تھا تو اللہ تعالی فرمائے گا تم نے جھوٹ بولا ہے۔ اور فرشتے بھی کہیں گے تم نے جھوٹ کہا ہے۔ اور اللہ تعالی فرمائے گا، بلکہ تم تو یہ چاہتے تھے کہ کہا جائے، فلاں بہت بڑا قاری ہے۔ تو یہ بات تو (دنیا میں) کہہ دی گئی تھی۔ اور مالدار شخص کو لایا جائیگا تو اللہ تعالی فرمائے گا، کیا میں نے تمھیں اتنا مال و دولت عطا نہیں کیا تھا کہ تم کسی شخص کے محتاج نہیں رہے تھے؟ وہ جواب دیگا کہ ضرور ایسا ہوا تھا۔ الله تعالی فرمائے گا تو تم نے میرے عطا کیے ہوئے مال میں کیا عمل کیا؟ وہ کہے گا کہ میں اس مال سے صلہ رحمی کرتا تھا اور صدقہ و خیرات کرتا تھا۔ تو اللہ تعالی اور اس کے فرشتے کہیں گے، تم نے جھوٹ بولا ہے اللہ تعالی فرمائے گا، بلکہ تمھارا ارادہ تو یہ تھا کہ لوگ کہیں کہ فلاں شخص بڑا سخی ہے تو وہ کہہ دیا گیا تھا۔ پھر اللہ کی راہ میں قتل ہونے والے مجاہد کو لایا جائیگا تو اس سے پوچھا جائیگا کہ تم نے کس مقصد کے لئے جان دی؟ تو وہ کہے گا کہ اللہ تُو نے اپنے راستے میں جہاد کرنے کا حُکم دیا تھا تو میں نے جنگ لڑی تھی کہ میں قتل ہوگیا تو اللہ تعالی فرمائے گا، تم نے جھوٹ بولا ہے۔ اور فرشتے بھی کہیں گے تم جھوٹے ہو اور اللہ تعالی فرمائے گا، بلکہ تمھارا ارادہ تو یہ تھا کہ کہا جائے، فلاں شخص بڑا بہادر ہے تو دنیا میں یہ کہہ دیا گیا تھا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے گھٹنے پر ہاتھ مارکر فرمایا کہ اے ابو ہریرہ، یہ تین افراد وہ پہلے اللہ کی مخلوق ہوںگے جن سے قیامت کے دن جہنّم کی آگ بھڑکائی جائیگی۔ جناب عقبہ کہتے ہیں کہ جناب شفی نے ہی یہ حدیث سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضرہو کر بیان کی تھی۔ جناب العلاء بن ابی حکیم بیان کرتے ہیں کہ شفی سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے جلاد تھے ایک شخص نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوکر یہ حدیث بیان کی تو انہوں نے فرمایا کہ اللہ اور اس کے رسول نے سچ فرمایا ہے۔ پھر یہ آیت پڑھی «مَن كَانَ يُرِيدُ الْحَيَاةَ الدُّنْيَا وَزِينَتَهَا نُوَفِّ إِلَيْهِمْ أَعْمَالَهُمْ فِيهَا وَهُمْ فِيهَا لَا يُبْخَسُونَ ، أُولَٰئِكَ الَّذِينَ لَيْسَ لَهُمْ فِي الْآخِرَةِ إِلَّا النَّارُ ۖ وَحَبِطَ مَا صَنَعُوا فِيهَا وَبَاطِلٌ مَّا كَانُوا يَعْمَلُونَ» [ سورة هود: 16،15 ] ”جو شخص دنیا کی زندگی اور اس کی زینت چاہتا ہے تو ہم ان کے اعمال کا بدلہ اسی دنیا میں دے دیتے ہیں۔ اور اس میں ان کی حق تلفی نہیں کی جاتی۔ یہی لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں آگ کے سوا کچھ نہیں، اور وہ برباد ہوگیا جوکچھ انہوں نے دنیا میں کمایا تھا اور جو وہ عمل کرتے رہے، ضائع ہوگئے۔“ [صحيح ابن خزيمه/جماع أبواب صدقة التطوع/حدیث: 2482]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح، أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2482، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 408، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 1532، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 11824، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2382»