🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

المنتقى ابن الجارود سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (1114)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
0. باب النكاح
نکاح کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 732
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَوْفٍ ، قَالَ: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، قَالَ: ثنا شَيْبَانُ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " نَهَى يَوْمَ خَيْبَرَ عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ، وَعَنْ كُلِّ ذِي نَابٍ مِنَ السِّبَاعِ، وَأَنْ تُوطَأَ السَّبَايَا حَتَّى يَضَعْنَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ خیبر کے دن (گھریلو) گدھوں کے گوشت، ہر کچلی والے درندے کے گوشت اور جنگی قیدی عورتوں کے ساتھ جماع کرنے سے منع کیا ہے، تا آنکہ ان کا وضع حمل ہو جائے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب النكاح/حدیث: 732]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «إسناده ضعيف: مسند أبي يعلى: 2491، امام حاکم رحمہ اللہ (40/2) نے امام بخاری رحمہ اللہ اور امام مسلم رحمہ اللہ کی شرط پر صحیح کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ اعمش مدلس ہیں، سماع کی تصریح نہیں کی۔ اعمش کی متابعت ابن ابی نجیح ”مدلس“ نے سنن نسائی (4649)، سنن دارقطنی (68/3، 69) اور مسند ابی یعلی (2414) میں کی ہے، سماع کی تصریح نہیں کی، اسے امام حاکم رحمہ اللہ (56/2) نے ”صحیح الاسناد“ اور حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے۔»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں