🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
200. من كان يرى في مس الذكر وضوء
جن حضرات کے نزدیک ”مس ذکر“ کی صورت میں وضو ٹوٹ جاتا ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1737 ترقیم الشثری: -- 1741
١٧٤١ - حدثنا ابن علية عن عبد الله بن ابي بكر قال: سمعت عروة بن الزبير يحدث ابي قال: (ذاكرني) (١) (مروان) (٢) مس الذكر فقلت: ليس فيه وضوء قال: فإن بسرة ابنة صفوان تحدث فيه فبعث إليها رسولا، فذكر انها حدثت ان رسول الله ﷺ قال:"من مس ذكره فليتوضا" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، خ، د، هـ] (ذكر لي).
(٢) في [د]: (مروان بن الحكم).
(٣) صحيح، أخرجه أحمد (٢٧٢٩٣) وأبو داود (١٨١) والنسائي ١/ ١٠٠ وابن حبان (١١٢).

حدثنا ابن علية ، عن عبد الله بن ابي بكر ، قال: سمعت عروة بن الزبير ، يحدث ابي ، قال: ذاكرني مروان مس الذكر، فقلت: ليس فيه وضوء، قال: فإن بسرة ابنة صفوان تحدث فيه، فبعث إليها رسولا، فذكر انها حدثت ان رسول الله صلى الله عليه وسلم، قال: " من مس ذكره فليتوضا"
حضرت عبد اللہ بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عروہ بن زبیر کو اپنے والد سے بیان کرتے ہوئے سنا کہ مروان نے مجھ سے مسِّ ذکر کا تذکرہ کیا تو میں نے کہا کہ اس میں وضو نہیں ہے۔ وہ کہنے لگے کہ بسرہ بنت صفوان نے اس بارے میں حدیث بیان کی ہے۔ پھر انہوں نے بسرہ کی طرف ایک قاصد بھیجا جس نے آ کر بتایا کہ وہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جس شخص نے اپنے آلۂ تناسل کو ہاتھ لگایا وہ وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1741، ترقيم محمد عوامة 1737)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1738 ترقیم الشثری: -- 1742
١٧٤٢ - حدثنا ابن علية عن سلمة (١) بن علقمة عن ابن سيرين قال: سالت عبيدة عن قوله تعالى: ﴿او لامستم النساء﴾ [النساء: ٤٣] وقال بيده (فظننت) (٢) ما عنى، فلم (اساله) (٣) : (قال) (٤) : ونبئت ان ابن عمر كان إذا مس فرجه توضا، قال ⦗٣٥٠⦘ (محمد) (٥) : فظننت ان قول ابن عمر، وقول عبيدة شيء واحد (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [خ]: (هو التميمي أبو بشر البصرى، قال الإمام أحمد: بخ ثقة).
(٢) في [د]: (فطلبت).
(٣) في [أ، جـ، خ]: (أسله).
(٤) سقط من: [أ، خ].
(٥) زيادة من [هـ].
(٦) أثر ابن عمر منقطع، أخرجه عبد الرزاق (٤١٧).

حدثنا حدثنا ابن علية، عن سلمة بن علقمة، عن ابن سيرين، قال: سالت عبيدة عن قوله تعالى: او لامستم النساء سورة النساء آية 43 , فقال: بيده , فظننت ما عنى فلم اساله , قال: ونبئت ان ابن عمر كان " إذا مس فرجه توضا". قال محمد: فظننت ان قول ابن عمر وقول عبيدة شيء واحد
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے اللہ تعالیٰ کے قول { أَوْ لاَمَسْتُمُ النِّسَائَ } کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کیا، میں سمجھ گیا کہ وہ کیا کہنا چاہتے ہیں پس میں نے ان سے سوال نہیں کیا۔ ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب شرم گاہ کو ہاتھ لگاتے وضو کیا کرتے تھے۔ محمد فرماتے ہیں کہ میرا خیال یہ ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت عبیدہ کا قول ایک ہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1742، ترقيم محمد عوامة 1738)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1739 ترقیم الشثری: -- 1743
١٧٤٣ - حدثنا ابن علية عن شعبة عن يزيد الرشك قال سمعت جابر بن زيد يقول: إذا مسه (متعمدا) (١) ، اعاد الوضوء.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (متغمدًا).
حدثنا ابن علية، عن شعبة، عن يزيد الرشك قال: سمعت جابر بن زيد , يقول: " إذا مسه متعمدا اعاد الوضوء"
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص جان بوجھ کر شرم گاہ کو ہاتھ لگائے تو وضو کا اعادہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1743، ترقيم محمد عوامة 1739)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1740 ترقیم الشثری: -- 1744
١٧٤٤ - [حدثنا معتمر عن برد عن مكحول قال: إذا (امسك) (١) ذكره توضا] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (إذا مس).
(٢) سقط هذا الخبر في [أ، خ].

حدثنا معتمر، عن برد، عن مكحول، قال: " إذا امسك ذكره توضا"
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص شرم گاہ کو ہاتھ لگائے تو وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1744]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1744، ترقيم محمد عوامة 1740)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 1745
١٧٤٥ - [حدثنا حاتم بن إسماعيل عن برد عن مكحول قال: إذا امسك ذكره؛ توضا] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط هذا الخبر في [جـ، ك].
0
حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ جب کوئی شخص اپنی شرم گاہ کو پکڑے تو وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1745]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1745، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1741 ترقیم الشثری: -- 1746
١٧٤٦ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن حرملة انه سمع سعيد ابن المسيب يقول: من مس ذكره؛ فالوضوء عليه واجب.
حدثنا حاتم بن إسماعيل، عن عبد الرحمن بن حرملة، انه سمع سعيد بن المسيب، يقول: " من مس ذكره فالوضوء عليه واجب"
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ جو شخص شرم گاہ کو ہاتھ لگائے تو اس پر وضو واجب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1746]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1746، ترقيم محمد عوامة 1741)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1742 ترقیم الشثری: -- 1747
١٧٤٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن الزبير (بن عدي) (١) عن مصعب بن سعد قال: كانت امسك على ابي المصحف، فادخلت يدي هكذا -يعني مس ذكره- فقال له: توضا (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، د، هـ]: (عن عدي).
(٢) صحيح، أخرجه عبد الرزاق (٤١٤).

حدثنا حدثنا وكيع، عن إسماعيل بن ابي خالد، عن الزبير بن عدي، عن مصعب بن سعد، قال: كنت امسك على ابي المصحف فادخلت يدي هكذا، يعني مس ذكره، فقال له:" توضا"
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ میں اپنے والد کے لیے قرآن مجید (کا نسخہ) پکڑا کرتا تھا، ایک مرتبہ میں نے اپنا ہاتھ اس طرح اندر کیا یعنی شرم گاہ کو ہاتھ لگایا تو انہوں نے مجھے وضو کرنے کا حکم دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1747]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1747، ترقيم محمد عوامة 1742)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1743 ترقیم الشثری: -- 1748
١٧٤٨ - حدثنا إسماعيل بن علية عن ايوب عن نافع ان ابن عمر صلى يوما من الضحى، وقال: إني كانت مسست ذكري، فنسيت (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح، أخرجه عبد الرزاق (٤١٧) والطحاوي ١/ ٧٦.
حدثنا حدثنا إسماعيل ابن علية، عن ايوب، عن نافع، ان ابن عمر صلى يوما من الضحى وقال:" إني كنت مسست ذكري فنسيت"
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ ایک دن حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے چاشت کے وقت (فجر کی) نماز (دوبارہ) پڑھی اور فرمایا کہ میں نے (فجر سے پہلے) شرم گاہ کو ہاتھ لگایا تھا لیکن میں بھول گیا (اس لیے فجر کی نماز وضو کیے بغیر پڑھ لی چناچہ اب دوبارہ پڑھ رہا ہوں)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1748]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1748، ترقيم محمد عوامة 1743)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1744 ترقیم الشثری: -- 1749
١٧٤٩ - حدثنا ابن علية عن ابن عون عن نافع ان ابن عمر كان إذا مس فرجه، اعاد الوضوء (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حدثنا حدثنا ابن علية، عن ابن عون، عن نافع، ان ابن عمر " كان إذا مس فرجه اعاد الوضوء"
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما شرم گاہ کو ہاتھ لگانے کے بعد دوبارہ وضو کیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1749]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1749، ترقيم محمد عوامة 1744)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1745 ترقیم الشثری: -- 1750
١٧٥٠ - حدثنا يحيى بن ابي (بكير) (١) عن إبراهيم (عن نافع) (٢) قال: سمعت ابن ابي نجيح يذكر قال: قال عطاء ومجاهد: من مس ذكره، فليتوضا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (بكر).
(٢) في [أ]: (عن نافع).

حدثنا يحيى بن ابي بكير، عن إبراهيم بن نافع، قال: سمعت ابن ابي نجيح، يذكر، قال: قال عطاء، ومجاهد: " من مس ذكره فليتوضا"
حضرت عطاء اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جس نے شرم گاہ کو چھوا وہ وضو کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1750]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 1750، ترقيم محمد عوامة 1745)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں