مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
18. ما قالوا فيه إذا انصرف وقد نقص من صلاته وتكلم
اگر کوئی شخص نا مکمل نماز پڑھ کر سلام پھیر دے اور کسی سے گفتگو بھی کر لے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
ترقیم عوامۃ: 4546 ترقیم الشثری: -- 4581
٤٥٨١ - حدثنا ابن فضيل عن حصين عن عكرمة قال: صلى النبي ﷺ بالناس ثلاث ركعات ثم انصرف فقال له بعض القوم: حدث في الصلاة شيء؟ قال:"وما ذاك؟) قالوا: لم تصل إلا ثلاث ركعات، فقال:"اكذلك يا ذا اليدين؟" وكان يسمى (ذا) (١) الشمالين قال: نعم قال: فصلى ركعة وسجد سجدتين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (ذي)، في [ب، جـ، ك]: (ذا)، وفي [هـ، د]: (ذو).
(٢) مرسل.
حضرت عکرمہ کہتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو تین رکعات نماز پڑھا کر سلام پھیر دیا تو ایک آدمی نے کہا کہ کیا نماز کے بارے میں کوئی نیا حکم نازل ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا کیوں کیا ہوا؟ لوگوں نے کہا کہ آپ نے صرف تین ہی رکعتیں پڑھائی ہیں۔ آپ نے پوچھا اے ذو الیدین! (انہی کو ذو الشمالین بھی کہا جاتا تھا) کیا واقعی ایسا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا جی ہاں۔ اس پر نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رکعت نماز پڑھائی اور پھر دو سجدے کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4581]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4581، ترقيم محمد عوامة 4546)
ترقیم عوامۃ: 4547 ترقیم الشثری: -- 4582
٤٥٨٢ - حدثنا ابن علية عن خالد عن ابي قلابة عن (ابي) (١) المهلب عن عمران بن حصين قال صلى رسول الله ﷺ العصر فسلم في ثلاث ركعات ثم دخل فقام إليه رجل يقال له الخرباق فقال: يا رسول الله فذكر له الذي صنع فخرج مغضبا يجر رداءه حتى انتهى إلى الناس فقال:"صدق هذا؟" قالوا: نعم. قال: فصلى تلك الركعة ثم سلم ثم سجد سجدتين ثم سلم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (ابن).
(٢) صحيح، أخرجه مسلم (٥٧٤) وأحمد (١٩٨٢٨).
حدثنا ابن علية ، عن خالد ، عن ابي قلابة ، عن ابي المهلب ، عن عمران بن حصين ، قال: " صلى رسول الله صلى الله عليه وسلم العصر فسلم في ثلاث ركعات ثم دخل فقام إليه رجل يقال له: الخرباق، فقال: يا رسول الله , فذكر له الذي صنع فخرج مغضبا يجر رداءه حتى انتهى إلى الناس، فقال:" صدق هذا"؟ قالوا: نعم، قال: فصلى تلك الركعة ثم سلم ثم سجد سجدتين ثم سلم"
حضرت عمران بن حصین کہتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز پڑھائی اور تین رکعات پڑھا کر سلام پھیر دیا۔ پھر حجرۂ مبارکہ میں تشریف لے گئے۔ خرباق نامی ایک آدمی کھڑے ہوئے اور عرض کیا کہ اے اللہ کے رسول! آج ایسا واقعہ پیش آیا ہے۔ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم غصے سے اپنی چادر مبارک گھسیٹتے ہوئے تشریف لائے اور لوگوں سے پوچھا کہ کیا یہ سچ کہتا ہے؟ لوگوں نے کہا جی ہاں۔ اس پر نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک رکعت پڑھا کر سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کئے پھر سلام پھیرا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4582]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4582، ترقيم محمد عوامة 4547)
ترقیم عوامۃ: 4548 ترقیم الشثری: -- 4583
٤٥٨٣ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا (١) عبيد الله عن نافع عن ابن عمر ان رسول الله ﷺ صلى بالناس ركعتين فسها فسلم فقال له رجل يقال له ذو اليدين، فذكر مثل حديث ابن عون وهشام وحديثهما انه قال: نقصت الصلاة، (فقال) (٢) : لا. فصلى ركعتين اخراوين (ثم سلم) (٣) ثم سجد سجدتين ثم سلم (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ك]: (نا).
(٢) في [أ]: (فقالوا).
(٣) سقط من: [أ].
(٤) صحيح، أخرجه أبو داود (١٠١٧)، وابن ماجه (١٢١٣)، وابن خزيمة (١٠٣٤)، والبيهقي ٢/ ٣٥٩.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو دو رکعت نماز پڑھائی اور غلطی سے سلام پھیر دیا۔ ذو الیدین نامی ایک آدمی نے کہا کہ کیا نماز میں کمی ہوگئی ہے؟ آپ نے فرمایا نہیں۔ پھر آپ نے دوسری دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیرا پھر دوسجدے کئے، پھر سلام پھیرا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4583]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4583، ترقيم محمد عوامة 4548)
ترقیم عوامۃ: 4549 ترقیم الشثری: -- 4584
٤٥٨٤ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن عاصم عن المسيب بن رافع ان الزبير ⦗٤٩٢⦘ ابن العوام صلى فتكلم فبنى على صلاته (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ المسيب لم يسمع من الزبير.
حدثنا حدثنا ابن مهدي، عن سفيان، عن عاصم، عن المسيب بن رافع، ان الزبير بن العوام " صلى فتكلم فبنى على صلاته"
حضرت مسیب بن رافع فرماتے ہیں کہ حضرت زبیر بن عوام نے نماز پڑھی، پھر بات کی پھر اسی نماز کو مکمل فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4584]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4584، ترقيم محمد عوامة 4549)
ترقیم عوامۃ: 4550 ترقیم الشثری: -- 4585
٤٥٨٥ - حدثنا يحيى بن سعيد (عن محمد بن عجلان) (١) عن محمد بن يوسف عن ابيه قال: فات ابن الزبير بعض الصلاة فقال لي بيده: كم فاتني؟ قال قلت: لا ادري ما تقول قال: كم (صليتم) (٢) قلت: كذا وكذا قال: فصلى وسجد سجدتين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [د، هـ].
(٢) في [أ، ط، هـ]: (صليت).
(٣) حسن، يوسف قال فيه الدارقطني: لا بأس به.
حدثنا حدثنا يحيى بن سعيد، عن محمد بن عجلان، عن محمد بن يوسف، عن ابيه، قال: فات ابن الزبير بعض الصلاة، فقال لي بيده: كم فاتني؟ قال: قلت: لا ادري ما تقول، قال: كم صليت؟ قلت: كذا وكذا، قال:" فصلى وسجد سجدتين"
حضرت محمد بن یوسف اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابن زبیر کی کچھ نماز فوت ہوگئی۔ انہوں نے اپنے ہاتھ سے اشارہ کرکے مجھ سے دریافت فرمایا کہ کتنی نماز فوت ہوئی ہے؟ میں نے کہا کہ میں نہیں سمجھ رہا کہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ تم نے کتنی نماز پڑھ لی ہے؟ میں نے کہا کہ اتنی نماز پڑھ لی ہے۔ پھر انہوں نے نماز پڑھی اور سہو کے دو سجدے کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4585]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4585، ترقيم محمد عوامة 4550)
ترقیم عوامۃ: 4551 ترقیم الشثری: -- 4586
٤٥٨٦ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن عجلان عن مكحول ان ابا الدرداء صلى بهم في سقيفة بالشام وهم خارجون قال: فمطروا مطرا بلغ منهم فلما صلى (وسلم) (١) قال: اما كان في القوم فقيه يقول يا هذا خفف فإنا قد مطرنا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ك]: (أو سلم).
(٢) منقطع؛ لا رواية لمكحول عن أبي الدرداء.
حدثنا حدثنا يحيى بن سعيد، عن ابن عجلان، عن مكحول، ان ابا الدرداء صلى بهم في سقيفة بالشام وهم خارجون، قال: فمطروا مطرا بلغ منهم فلما صلى وسلم، قال: " اما كان في القوم فقيه يقول يا هذا , خفف فإنا قد مطرنا"
حضرت مکحول کہتے ہیں کہ حضرت ابو الددراء نے لوگوں کو شام میں نماز پڑھائی، حضرت ابو الدرداء ایک چھت کے نیچے تھے اور لوگ باہر تھے۔ اتنے میں بارش ہوگئی اور لوگ بھیگ گئے۔ جب حضر ت ابو الدرداء نماز سے فارغ ہوئے تو لوگوں سے فرمایا کہ کیا لوگوں میں کوئی سمجھدار آدمی نہیں تھا جو یہ کہہ دیتا کہ ”اے امام! نماز کو مختصر کردے ہم پر بارش ہورہی ہے“ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4586]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4586، ترقيم محمد عوامة 4551)
ترقیم عوامۃ: 4552 ترقیم الشثری: -- 4587
٤٥٨٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن ابن الاصبهاني عن عكرمة ان النبي ﷺ صلى (١) العصر ركعتين ثم سلم ودخل فدخل عليه رجل من اصحابه يقال له ذو الشمالين فقال: يا رسول الله قصرت الصلاة؟ قال: ماذا؟ قال: صليت ركعتين فخرج فقال:"ما يقول ذو اليدين؟" فقالوا: يا رسول الله؛ نعم، فصلى بهم ركعتين وسجد سجدتين (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (كلمة غير واضحة).
(٢) مرسل.
حدثنا وكيع ، عن إسماعيل ، عن ابن الاصبهاني ، عن عكرمة ، ان النبي صلى الله عليه وسلم صلى العصر ركعتين ثم سلم ودخل فدخل عليه رجل من اصحابه يقال له: ذو الشمالين، فقال: يا رسول الله , قصرت الصلاة؟ قال:" ماذا؟" قال: صليت ركعتين , فخرج فقال:" ما يقول ذو اليدين؟" فقالوا: يا رسول الله , نعم , فصلى بهم ركعتين وسجد سجدتين"
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عصر کی نماز میں دو رکعتیں پڑھادیں۔ پھر سلام پھیر کر گھر تشریف لے گئے۔ آپ کے صحابہ میں سے ذو الشمالین نامی ایک صاحب آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے عرض کیا کہ یارسول اللہ! کیا نماز میں کمی کردی گئی ہے؟ آپ نے فرمایا کیوں کیا ہوا! انہوں نے کہا کہ آپ نے آج دو رکعتیں پڑھائی ہیں۔ آپ باہر تشریف لائے اور لوگوں سے پوچھا ذو الیدین کیا کہہ رہے ہیں؟ لوگوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! وہ ٹھیک کہتے ہیں۔ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے لوگوں کو دو رکعتیں پڑھائیں اور سہو کے دو سجدے کئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4587]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4587، ترقيم محمد عوامة 4552)
ترقیم عوامۃ: 4553 ترقیم الشثری: -- 4588
٤٥٨٨ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي قال: إذا احدثت فصل ركعتين وإن تكلمت.
حدثنا وكيع، عن إسماعيل، عن الشعبي، قال: " إذا احدثت فصل ركعتين وإن تكلمت"
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب تمہیں سہو لاحق ہوجائے تو دو رکعتیں پڑھ لو خواہ تم نے بات چیت کی ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4588]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4588، ترقيم محمد عوامة 4553)
ترقیم عوامۃ: 4554 ترقیم الشثری: -- 4589
٤٥٨٩ - حدثنا غندر (١) عن شعبة عن (سعد) (٢) بن إبراهيم عن عروة بن الزبير انه صلى مرة المغرب ركعتين ثم سلم فكلم قائده فقال له قائده: إنما صليت ركعتين فصلى ركعة ثم سلم وسجد سجدتين ثم قال: إن رسول الله ﷺ (فعل مثل هذا) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عندر).
(٢) في [أ، جـ، هـ، د]: (سعيد).
(٣) في [أ]: (كلمة مطموسة).
(٤) مرسل.
حدثنا غندر ، عن شعبة ، عن سعد بن إبراهيم ، عن عروة بن الزبير انه " صلى مرة المغرب ركعتين ثم سلم فكلم قائده، فقال له قائده: إنما صليت ركعتين فصلى ركعة ثم سلم وسجد سجدتين ثم قال: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم فعل مثل هذا"
حضرت سعد بن ابراہیم کہتے ہیں کہ حضرت عروہ بن زبیر نے مغرب کی نماز میں دو رکعتیں پڑھا کر سلام پھیر دیا اور پھر اپنے خادم (جو انہیں لے کر چلتا تھا) سے کوئی بات کی۔ اس نے کہا کہ آپ نے دو رکعتیں پڑھائیں ہیں۔ حضرت عروہ نے ایک رکعت پڑھائی، سلام پھیرا اور سہو کے دو سجدے کئے۔ پھر فرمایا کہ رسول اللہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی یونہی کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4589]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4589، ترقيم محمد عوامة 4554)
19. الإمام يسهو فلا يسجد ما يصنع القوم؟
اگر امام کو نماز میں سہو ہو جائے اور وہ سجدہ سہو نہ کرے تو لوگ کیا کریں؟
ترقیم عوامۃ: 4555 ترقیم الشثری: -- 4590
٤٥٩٠ - حدثنا ابن علية عن يونس قال: اوهم إمام من ائمة (مسجد) (١) الجامع فلم يسجد سجدتي السهو فسجد بعض القوم ولم يسجد بعضهم، فذكر ذلك (للحسن) (٢) فلم ير عليهم سجودا وذكر ذلك (لا) (٣) بن سيرين فاختار صنيع الذين سجدوا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (المسجد).
(٢) في [أ]: (الحسن) وفي [جـ]: (للحسين).
(٣) في [أ] سقطت: (لا).
حدثنا ابن علية، عن يونس، قال: " اوهم إمام من ائمة المسجد الجامع فلم يسجد سجدتي السهو فسجد بعض القوم ولم يسجد بعضهم فذكر ذلك للحسن فلم ير عليهم سجودا , وذكر ذلك لابن سيرين فاختار صنيع الذين سجدوا"
حضرت یونس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ جامع مسجد کے ایک امام کو نماز میں سہو ہوگیا، اس نے سجدۂ سہو نہ کیا۔ کچھ لوگوں نے سجدہ سہو کرلیا اور کچھ نے نہ کیا۔ یہ مسئلہ حضرت حسن کی خدمت میں پیش کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ لوگوں پر اس صورت میں سجدہ کرنا واجب نہیں۔ حضرت ابن سیرین سے ذکر کیا گیا تو انہوں نے ان لوگوں کے عمل کو راجح قرار دیا جنہوں نے سجدہ کیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/سجود السهو والعمل في الصلاة/حدیث: 4590]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4590، ترقيم محمد عوامة 4555)