🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
85. في الأمة تعتق ولها زوج حر
وہ باندی جسے آزاد کردیا جائے اور اس کا خاوند کوئی آزاد ہو تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16788 ترقیم الشثری: -- 17340
١٧٣٤٠ - حدثنا الثقفي عن ايوب عن ابي قلابة قال: ليس لها خيار من الحر، ولها خيار من العبد.
حدثنا الثقفي، عن ايوب، عن ابي قلابة، قال: " ليس لها خيار من الحر ولها خيار من العبد"
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ آزاد ہونے والی عورت کے لئے خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیار نہیں ہے البتہ خاوند کے غلام ہونے کی صورت میں اختیار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17340]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17340، ترقيم محمد عوامة 16788)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16789 ترقیم الشثری: -- 17341
١٧٣٤١ - حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن انه كان يقول: لا خيار للامة إذا اعتقت وزوجها حر.
حدثنا ابن علية، عن يونس، عن الحسن: انه كان يقول: " لا خيار للامة إذا اعتقت وزوجها حر"
حضرت حسن فرمایا کرتے تھے کہ آزاد ہونے والی عورت کے لئے خاوند کے آزاد ہونے کی صورت میں اختیار نہیں ہے [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17341]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17341، ترقيم محمد عوامة 16789)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16790 ترقیم الشثری: -- 17342
١٧٣٤٢ - حدثنا ابن نمير عن يحيى بن سعيد عن نافع ان صفية بنت ابي عبيد كان لها عبد فزوجته جارية (لها) (١) بكرا، فكانت تكره زوجها وكانت (تريد) (٢) عتقها مخافة ان تعتق الوليدة فتفارق زوجها، فاعتقت العبد حتى إذا اثبت (العتق) (٣) اعتقت الوليدة بعد ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز، ك]: زيادة (لها).
(٢) في [ب]: (تزيد).
(٣) في [س، هـ]: (العتيق).

حدثنا ابن نمير، عن يحيى بن سعيد، عن نافع، ان صفية بنت ابي عبيد" كان لها عبد فزوجته جارية بكرا، فكانت تكره زوجها وكانت تريد عتقها مخافة ان تعتق الوليدة فتفارق زوجها، فاعتقت العبد حتى إذا اثبت العتق اعتقت الوليدة بعد ذلك"
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ صفیہ بنت ابی عبید کا ایک غلام تھا۔ انہوں نے اس کی شادی اپنی ایک باکرہ باندی سے کرادی۔ وہ باندی اپنے خاوند کو پسند نہیں کرتی تھی اور آزاد ہونا چاہتی تھی۔ صفیہ بنت ابی عبید کو اندیشہ تھا کہ اگر انہوں نے باندی کو آزاد کیا تو وہ اپنے خاوند سے علیحدہ ہوجائے گی۔ پس انہوں نے پہلے غلام کو آزاد کردیا اور پھر بعد میں باندی کو آزاد کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17342]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17342، ترقيم محمد عوامة 16790)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
86. من قال: لها الخيار على (الحر والعبد)
جن حضرات کے نزدیک خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16791 ترقیم الشثری: -- 17343
١٧٣٤٣ - حدثنا حفص عن الاعمش عن إبراهيم عن الاسور عن عائشة انها اشترت بريرة فاعتقتها فخيرها رسول الله ﷺ وكان لها زوج حر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ وقوله (وكان لها زوج حر)، مدرج من كلام الأسود، أخرجه أحمد (٢٤١٥٠)، وابن ماجه (٢٠٧٤)، وعند البخاري (٢٥٣٦)، ومسلم (١٥٠٤)، من حديث عائشة أنه مملوك.
حدثنا حفص ، عن الاعمش ، عن إبراهيم ، عن الاسود ، عن عائشة ، انها " اشترت بريرة فاعتقتها فخيرها رسول الله صلى الله عليه وسلم وكان لها زوج حر"
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو خریدا اور پھر انہیں آزاد کردیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کو نکاح کے باقی رکھنے یا ختم کرنے کا اختیار دیاحالان کہ ان کے خاوند آزاد تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17343]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17343، ترقيم محمد عوامة 16791)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16792 ترقیم الشثری: -- 17344
١٧٣٤٤ - حدثنا ابن عيينة عن ابن طاوس عن ابيه قال: تخير وإن كانت تحت رجل من قريش.
حدثنا ابن عيينة، عن ابن طاوس، عن ابيه، قال: " تخير , وإن كانت تحت رجل من قريش"
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا۔ خواہ اس کا خاوند قریشی ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17344]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17344، ترقيم محمد عوامة 16792)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16793 ترقیم الشثری: -- 17345
١٧٣٤٥ - حدثنا ابن مبارك عن هشام عن ابن سيرين قال: لها الخيار حرا كان زوجها او عبدا.
حدثنا ابن مبارك، عن هشام، عن ابن سيرين، قال: " لها الخيار حرا كان زوجها او عبدا"
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17345]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17345، ترقيم محمد عوامة 16793)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16794 ترقیم الشثری: -- 17346
١٧٣٤٦ - حدثنا حفص عن عاصم عن الشعبي قال: تخير (حرا كان) (١) زوجها او عبدا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حدثنا حفص، عن عاصم، عن الشعبي، قال: " تخير حرا كان زوجها او عبدا"
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17346]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17346، ترقيم محمد عوامة 16794)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16795 ترقیم الشثری: -- 17347
١٧٣٤٧ - حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث عن حرب بن ابي العالية عن ابن ابي نجيح عن مجاهد (قال) (١) : لها الخيار وإن كانت تحت امير المؤمنين.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (كان).
حدثنا عبد الصمد بن عبد الوارث، عن حرب بن ابي العالية، عن ابن ابي نجيح، عن مجاهد، قال: " لها الخيار , وإن كانت تحت امير المؤمنين"
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا۔ خواہ اس کا خاوند امیر المؤمنین ہی کیوں نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17347]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17347، ترقيم محمد عوامة 16795)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 16796 ترقیم الشثری: -- 17348
١٧٣٤٨ - حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج عن ابن طاوس عن ابيه.
حدثنا ابن مبارك، عن ابن جريج، عن ابن طاوس، عن ابيه،
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ خاوند آزاد ہو یا غلام، باندی کو آزاد ہونے کے بعد اختیار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17348]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17348، ترقيم محمد عوامة 16796)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 17349
١٧٣٤٩ - وعن ابن جريج عن الحسن بن مسلم عن طاوس قال: لها الخيار على الحر والعبد.
وعن ابن جريج، عن الحسن بن مسلم، عن طاوس، قال: " لها الخيار على الحر والعبد"
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ آزاد ہونے والی باندی کو اختیار ہوگا خواہ اس کا خاوند آزاد ہو یا غلام۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 17349]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 17349، ترقيم محمد عوامة ---)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں