مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
383. الرجل يشتري الشيء على أن ينظر إليه
کوئی شخص چیز کو اس شرط پر خریدے کہ پہلے اس کو دیکھے گا
ترقیم عوامۃ: 23051 ترقیم الشثری: -- 24076
٢٤٠٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: كان ابن ابي ليلى يقول: إذا كان البائع بالخيار فماتت السلعة فليس على المشتري شيء.
حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ ابن ابی لیلیٰ فرمایا کرتے تھے کہ اگر بیع میں بائع کو خیار ہو پھر سامان مشتری کے پاس ہلاک ہوجائے تو اس پر کچھ بھی لازم نہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24076]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24076، ترقيم محمد عوامة 23051)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 24077
٢٤٠٧٧ - وقال سفيان: يضمن القيمة.
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ وہ قیمت کا ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24077]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24077، ترقيم محمد عوامة ---)
384. الرجل يسأل (عندك) الشهادة فيقول: لا
کوئی شخص پوچھے کہ تیرے پاس گواہ ہیں؟ وہ کہے کہ نہیں
ترقیم عوامۃ: 23052 ترقیم الشثری: -- 24078
٢٤٠٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن جابر عن عامر في الرجل يقول للرجل: عندك شهادة؟ فيقول: لا، ثم يجيء فيشهد، (قال) (١) : (هي) (٢) (جائزة) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز] (فقال).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) في [جـ]: (جائز).
حضرت عامر سے مروی ہے کہ اگر کوئی شخص دوسرے سے پوچھے تیرے پاس گواہی ہے؟ وہ کہے کہ نہیں۔ پھر وہ خود آ کر اس کے حق میں گواہی دے۔ انہوں نے جواب دیا کہ یہ گواہی جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24078، ترقيم محمد عوامة 23052)
ترقیم عوامۃ: 23053 ترقیم الشثری: -- 24079
٢٤٠٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن جعفر بن محمد قال: شهد القاسم بن محمد بشهادة عند ابان بن عثمان لرجل، فجعل الرجل يذكره شيئا في شهادته، فيقول: لا اذكره ولا احفظ إلا هذا، ثم خرج فذكر والقوم قعود فقال: إن هذا سالني شيئا في شهادتي كانت لا اذكره له، وإني قد ذكرته وإني اشهد ان ما (قال) (١) حق وانا اشهد به.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قالوا).
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ حضرت قاسم بن محمد حضرت ابان بن عثمان کے پاس ایک شخص کی گواہی کے لئے حاضر ہوئے، اس شخص نے آپ کو گواہی میں ایک بات یاد دلائی، آپ فرمانے لگے کہ مجھے یاد نہیں آ رہا اور میں نے اس کے علاوہ یا د بھی نہیں کیا، پھر نکلے اور آپ کو یاد آگیا ابھی لوگ بیٹھے ہوئے تھے۔ آپ نے فرمایا: اس نے مجھ سے گواہی کے متعلق کچھ سوال کیا تھا جو مجھے یاد نہیں تھا اور اب مجھے یاد آگیا ہے، میں گواہی دیتا ہوں جو اس نے کہا وہ سچ ہے اور میں اس پر گواہی دیتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24079، ترقيم محمد عوامة 23053)
385. في بيع المكاتب
مکاتب کی بیع کا بیان
ترقیم عوامۃ: 23054 ترقیم الشثری: -- 24080
٢٤٠٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن ابن جريج عن عطاء عن ابن مسعود انه كان يكره بيع المكاتب (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) منقطع حكمًا؛ ابن جريج مدلس.
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ مکاتب کی بیع کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24080، ترقيم محمد عوامة 23054)
ترقیم عوامۃ: 23055 ترقیم الشثری: -- 24081
٢٤٠٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم او عن حماد عن إبراهيم قال: لا باس ان يباع المكاتب إن بقي عليه من مكاتبته ممن يشتريه ويضمن عتقه، ولا يباع (للرق) (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز]، وفي [ح]: (المرق).
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر مکاتب پر بدل کتابت باقی ہو اور جو اس کو خریدے اس کو فروخت کیا جائے، اور اس کو آزاد کرنے کا ضامن بنایا جائے، تو کوئی حرج نہیں، غلامی کے لئے اس کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24081]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24081، ترقيم محمد عوامة 23055)
ترقیم عوامۃ: 23056 ترقیم الشثری: -- 24082
٢٤٠٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن ابيه عن عائشة ان بريرة اتتها وهي مكاتبة، فسالت النبي ﵇ (١) : اشتريها على ان ولاءها لمواليها فقال:"اشتريها و (اعتقيها) (٢) ، فإنما الولاء لمن اعتق" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: ﷺ.
(٢) في [ز، جـ]: (اعتقها).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (١٥٦٣)، ومسلم (١٥٠٤).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ حضرت بریرہ جو مکاتبہ تھیں، میرے پاس آئیں تو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ اگر میں اس کو خرید لوں تو کیا اس کی ولاء اس کے آقا کو ملے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو خرید کر آزاد کردو، ولاء اس کو ملتی ہے جو آزاد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24082، ترقيم محمد عوامة 23056)
386. في ولد المكاتبة إذا ماتت وقد بقي عليها
مکاتبہ باندی فوت ہو جائے اور اُس پر بھی بدل کتابت باقی ہو تو اِس کے بچوں کا حکم …
ترقیم عوامۃ: 23057 ترقیم الشثری: -- 24083
٢٤٠٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن ابن جريج قال: اخبرني ابن ابي مليكة ان امراة كوتبت، فولدت ولدين في مكاتبتها، ثم ماتت، فسئل عن ذلك ⦗٤١٤⦘ عبد الله بن الزبير فقال: إن (اقاما) (١) بكتابة (امهما) (٢) فذلك (لهما) (٣) ، فإذا اديا عتقا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (قاما).
(٢) في [ط]: (امها).
(٣) في [ط]: (لها).
(٤) صحيح.
حضرت ابن ابی ملیکہ سے مروی ہے کہ ایک عورت (لونڈی) سے کتابت کی گئی۔ پھر اس نے حالت کتابت میں دو بچے جنے۔ پھر اس کا انتقال ہوگیا، اس کے متعلق حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: اگر اس کی اولاد اپنی والدہ کی کتابت پر قائم رہنا چاہیں تو ان کو اجازت ہے، جب وہ ادا کریں گے تو آزاد ہوجائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24083، ترقيم محمد عوامة 23057)
ترقیم عوامۃ: 23058 ترقیم الشثری: -- 24084
٢٤٠٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (هشيم) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: ولد المكاتبة بمنزلتها، يعتقون بعتقها ويرقون برقها، (فإن) (٢) ماتت (سعوا) (٣) فيما بقي من مكاتبتها، فإن ادوا عتقوا، وإن عجزوا (ردوا) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (هثيم).
(٢) في [أ، ح، ز]: (أن).
(٣) في [هـ، ط]: (سعى).
(٤) في [جـ، ح، س]: (أرقوا).
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ مکاتبہ کے بچے اس کے مرتبہ میں ہیں، اس کی آزادی کے ساتھ آزاد ہوجائیں گے، اور اس کی غلامی کے ساتھ غلام رہیں گے، اور اگر ان کی والدہ کا انتقال ہوجائے تو جو بدل کتابت رہ گیا ہے اس کی ادائیگی کی کوشش کریں گے اگر تو وہ ادا کردیا وہ آزاد ہوجائیں گے اور اگر ادا نہ کر پائے تو غلام رہیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24084]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24084، ترقيم محمد عوامة 23058)
ترقیم عوامۃ: 23059 ترقیم الشثری: -- 24085
٢٤٠٨٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن جعفر عن ابيه عن علي قال: (ولده بمنزلته) (١) في السعي -يعني (المكاتب) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (ولدها بمنزلتها)، وفي [هـ]: (بمنزله).
(٢) في [هـ]: (المكاتبة).
(٣) منقطع؛ أبو جعفر لا يروي عن علي.
حضرت علی رضی اللہ عنہ ارشاد فرماتے ہیں کہ مکاتب کی اولاد بھی بدل کتابت کی ادائیگی کی کوشش میں اسی کے مثل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24085]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24085، ترقيم محمد عوامة 23059)