🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
55. في الرجل يساوم الرجل بالشيء (ولا) يكون عنده
ایسی چیز کا معاملہ کرنا جو آدمی کے پاس موجود نہ ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20875 ترقیم الشثری: -- 21726
٢١٧٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن زكريا عن حجاج عن الحكم عن ابي رزين قال: قلت لمسروق ياتيني الرجل يطلب مني السمن (والزيت) (١) ، وليس عندي اشتريه ثم ادعوه له؟ قال: لا! ولكن اشتره فضعه عندك، فإذا جاءك فبعه منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [أ، ب، س، ز، ط، هـ].
حضرت ابو رزین کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مسروق سے کہا کہ ایک آدمی میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے کہتا ہے کہ مجھے گھی اور تیل چاہئے، یہ چیزیں میرے پاس نہیں ہوتیں، کیا میں انہیں خرید کر پھر اسے بلا سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا نہیں، ان چیزوں کو خرید کر اپنے پاس رکھو، پھر جب وہ آئے تو اسے بیچ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21726]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21726، ترقيم محمد عوامة 20875)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20876 ترقیم الشثری: -- 21727
٢١٧٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن حجاج عن عبد الملك (ابن) (١) (اياس) (٢) ان عامرا وإبراهيم اجتمعا فسالهما عن رجل يطلب من الرجل المتاع وليس عنده فيشتريه ثم يدعوه إليه، فقال إبراهيم: يكره ذلك، وقال عامر: لا باس، إن شاء ان يتركه تركه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (عن).
(٢) في [ط]: (عباس).

حضرت عبد الملک بن ایاس فرماتے ہیں کہ حضرت عامر اور ابراہیم ایک جگہ جمع ہوئے، ان دونوں سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص کسی دوسرے سے سامان کا مطالبہ کرے، وہ سامان اس کے پاس نہ ہو تو کیا وہ اسے خرید کر پھر اس شخص کو بلا سکتا ہے؟ ابراہیم نے اس معاملہ کو مکروہ قرار دیا، جبکہ حضرت عامر نے فرمایا کہ اس میں کوئی حرج نہیں، اگر وہ بعد میں یہ معاملہ چھوڑنا چاہے تو چھوڑ سکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21727]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21727، ترقيم محمد عوامة 20876)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20877 ترقیم الشثری: -- 21728
٢١٧٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن ابي زائدة عن عبد الملك عن عطاء في رجل يريد من الرجل البيع ليس عنده، (فإذا) (١) تواطآ على الثمن اشتراه؟ قال: لا يشتريه إلا على (غير) (٢) مواطاة من صاحبه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (فإن).
(٢) سقط من [أ، ب، هـ].

حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص کسی آدمی سے کوئی ایسی چیز خریدنا چاہے جو اس کے پاس موجود نہ ہو، وہ دونوں ثمن پر اتفاق کرلیں تو کیا وہ اس کو خرید کردے سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا وہ اسے صرف اس صورت میں خریدے کہ دوسرے سے اس کا پہلے سے کوئی معاہدہ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21728]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21728، ترقيم محمد عوامة 20877)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20878 ترقیم الشثری: -- 21729
٢١٧٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن المبارك عن الزهري عن سعيد بن المسيب انه كان يكره بيع (المراوضة) (١) ان تواصف الرجل بالسلعة ليست عندك، وكره ان (يري) (٢) (للرجل) (٣) الثوب ليس (له، فيقول) (٤) من حاجتك هذا؟ (يشتريه ليبيعه) (٥) منه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (المواصفة، والمواصفة أن).
(٢) في [هـ]: (تري).
(٣) في [جـ]: (الرجل).
(٤) في [هـ]: (لك فتقول).
(٥) في [هـ]: (تشتريه لتبيعه).

حضرت سعید بن مسیب بیع مراوضہ کو مکروہ قرار دیتے تھے، جس کی صورت یہ ہوتی کہ آدمی کسی کو ایسی چیز کے اوصاف بتائے جو اس کے پاس موجود نہ ہو، انہوں نے اس بات کو بھی مکروہ قرار دیا کہ ایک آدمی دوسرے کو ایسا کپڑا دکھائے جو اس کا نہیں اور اس سے پوچھے کہ کیا تمہیں اس کی ضرورت ہے؟ پھر اسے اس لئے خریدے تاکہ اس کے ہاتھ بیچ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21729]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21729، ترقيم محمد عوامة 20878)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20879 ترقیم الشثری: -- 21730
٢١٧٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الحكم (بن) (١) ابي الفضل قال: قلت للحسن: الرجل ياتيني فيساومني بالحرير ليس عندي، قال: فاتي ⦗٣٨٤⦘ (السوق) (٢) ثم ابيعه قال: هذه (المواصفة) (٣) فكرهه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (عن).
(٢) في [أ، س، ز، هـ]: (السوم).
(٣) في [ز]: (المواضعة)، وفي [و]: (المراصعة).

حضرت حکم بن ابی فضل کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن سے سوال کیا کہ ایک آدمی میرے پاس آتا ہے اور مجھ سے ایسے ریشم کا معاملہ کرتا ہے جو میرے پاس موجود نہیں، پھر میں بازار سے خرید کرا سے فروخت کرتا ہوں کیا یہ درست ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ یہ مواصفہ ہے اور انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21730]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21730، ترقيم محمد عوامة 20879)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20880 ترقیم الشثری: -- 21731
٢١٧٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن محمد بن شريك عن ابن ابي مليكة قال: اشترى رجل من رجل طعاما، بعضه عنده وبعضه ليس عنده، (فسال) (١) ابن عباس وابن (عمرو) (٢) ، (فقالا) (٣) : ما كان عنده فهو جائز، وما كان ليس عنده فليس بشيء (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (فقال).
(٢) في [س]: (عمر).
(٣) في [ط، هـ]: (قال).
(٤) صحيح.

حضرت ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے غلہ خریدا، کچھ بائع کے پاس تھا اور کچھ نہیں تھا، اس نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمرو رضی اللہ عنہما سے اس بارے میں سوال کیا توا نہوں نے فرمایا کہ جو اس کے پاس تھا اس میں بیع جائز ہے اور جو اس کے پاس نہیں تھا اس کی بیع جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21731]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21731، ترقيم محمد عوامة 20880)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
56. في بيع الغرر والعبد الآبق
غیرموجود چیزوں او ربھاگے ہوئے غلام کی بیع کابیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20881 ترقیم الشثری: -- 21732
٢١٧٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جهضم بن عبد الله عن محمد بن إبراهيم عن محمد بن زيد عن شهر بن حوشب عن ابي (سعيد) (١) قال: (نهى) (٢) رسول الله ﷺ عن شراء ما في بطون الانعام حتى تضع، وعما في ضروعها إلا بكيل، وعن شراء العبد وهو آبق، وعن شراء المغانم حتى تقسم، وعن شراء الصدقات حتى تقبض، وعن ضربة الغائص (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (معبد).
(٢) في [أ، ب]: (يا).
(٣) مجهول؛ لجهالة محمد بن إبراهيم، أخرجه أحمد (١١٣٧٧)، والترمذي (١٥٦٣)، وابن ماجه (٢١٩٦)، وعبد الرزاق (١٤٩٢٣)، وأبو يعلى (١٠٩٣)، والدارقطني ٣/ ١٥، والبيهقي (٥/ ٣٣٨)، وابن زنجويه (١٥٩٣).

حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جانوروں کے پیٹ میں موجود بچوں کی خریدو فروخت سے منع فرمایا جب تک وہ پیدا نہ ہوجائیں، اسی طرح تھنوں میں موجود دودھ کی خریدو فروخت سے منع فرمایا جب تک اسے نکال کر ماپ نہ لیاجائے، بھاگے ہوئے غلام کی بیع سے، اور مال غنیمت کی بیع سے جب تک انہیں تقسیم نہ کردیا جائے، زکوٰۃ میں آنے والی چیزوں کو خریدنے سے جب تک ان پر قبضہ نہ کرلیا جائے اور سمندر میں غوطہ لگانے والے سے یہ معاملہ کرنے سے بھی منع کیا کہ وہ سمندر میں غوطہ لگائے گا اور جو کچھ ملے گا وہ مشتری کو دے دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21732]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21732، ترقيم محمد عوامة 20881)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20882 ترقیم الشثری: -- 21733
٢١٧٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عكرمة قال: قال ابن عباس: لا تبايعوا الصوف على ظهور الغنم، ولا اللبن في الضروع (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اون جب تک جانور کے جسم پر ہو اور دودھ جب تک تھنوں میں ہو بیچنا جائز نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21733]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21733، ترقيم محمد عوامة 20882)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20883 ترقیم الشثری: -- 21734
٢١٧٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن المبارك عن يحيى بن بشر انه سمع عكرمة يقول: لا (تشتر) (١) الغرر من الدابة الضالة، ولا العبد الآبق، فإنك لا تدري (لعلك) (٢) لا تجدهما ابدا، ويؤكل راس مالك باطلا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (يشتري).
(٢) في [ز]: (لعلهما).

حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ غرر کے طور پر گم شدہ سواری اور بھاگے ہوئے غلام کو جب تک مل نہ جائے مت خریدو۔ کیونکہ تمہیں کیا معلوم کہ وہ نہ ملیں اور تمہارا مال ضائع ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21734]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21734، ترقيم محمد عوامة 20883)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20884 ترقیم الشثری: -- 21735
٢١٧٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عبيد الله بن عمر عن ابي الزناد عن الاعرج عن ابي هريرة ان النبي ﷺ نهى عن بيع الغرر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٥١٣)، وأحمد (٧٤١١).
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غرر (غیر یقینی چیز) کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21735]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21735، ترقيم محمد عوامة 20884)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں