🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. في الرجل له أن يطأ مدبرته
کیا آقا اپنی مدبرہ باندی سے جماع کرسکتا ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20905 ترقیم الشثری: -- 21756
٢١٧٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن وابن سيرين انهما كانا لا يريان باسا ان يعتق الرجل امته عن دبر ثم يطاها.
حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین مدبرہ باندی سے وطی کرنے کو درست سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21756]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21756، ترقيم محمد عوامة 20905)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20906 ترقیم الشثری: -- 21757
٢١٧٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن حنظلة عن القاسم قال: لا باس ان يستمتع الرجل من مدبرته.
حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی سے وطی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21757]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21757، ترقيم محمد عوامة 20906)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20907 ترقیم الشثری: -- 21758
٢١٧٥٨ - حدثنا ابو بكر حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي قال: لا باس ان يقع عليها.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی سے وطی کرنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21758]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21758، ترقيم محمد عوامة 20907)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20908 ترقیم الشثری: -- 21759
٢١٧٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الوهاب بن عطاء عن ابن ابي عروبة عن برد عن الزهري انه كره ان يغشى الرجل امته وقد اعتقها عن (دبر) (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (برد).
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ مدبرہ باندی سے وطی کرنا مکروہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21759]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21759، ترقيم محمد عوامة 20908)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20909 ترقیم الشثری: -- 21760
٢١٧٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس وعبدة بن سليمان عن عثمان ابن حكيم قال: سالت سالم بن عبد الله: ايطا الرجل مدبرته؟ فقال: هي عندي الآن.
حضرت عثمان بن حکیم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ سے سوال کیا کہ کیا آدمی اپنی مدبرہ باندی سے وطی کرسکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ اس وقت میرے پاس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21760]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21760، ترقيم محمد عوامة 20909)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
58. في المرأة يكون لها على زوجها مهر فيموت وعليه دين
اگر ایک عورت کا مہر اس کے خاوند پر لازم ہو اور وہ مرجائے، جبکہ اس پرکچھ قرضہ بھی ہو تو کیاحکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20910 ترقیم الشثری: -- 21761
٢١٧٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الله بن (المبارك) (١) عن اسامة بن زيد عن نافع عن ابن عمر قال: إذا توفي الرجل وعليه (دين و) (٢) صداق امراته فهي ⦗٣٩٠⦘ اسوة الغرماء، فإن كان في بيته زيت او قمح او غير ذلك فهو للورثة إلا ان يكون سماه للتي دخل بها وهو صحيح (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز، جـ]: (مبارك).
(٢) سقط من [أ، جـ، ط، س، ع].
(٣) حسن؛ أسامة بن زيد صدوق.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی فوت ہوجائے اور اس پر قرض اور اس کی بیوی کا مہر لازم ہو تو وہ عورت بھی قرض خواہ ہوں میں سے ایک ہوگی، اگر اس آدمی کے گھر میں تیل یا گندم وغیرہ ہوں تو وہ ورثہ کے لئے ہوں گے الا یہ کہ اس نے حالت صحت میں وہ چیز اپنی اس بیوی کے لئے مقرر کردی ہو جس سے وہ صحبت کرچکا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21761]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21761، ترقيم محمد عوامة 20910)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20911 ترقیم الشثری: -- 21762
٢١٧٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن عياش عن سوادة (بن) (١) زياد وعمرو بن مهاجر ان عمر بن عبد العزيز كتب إلى الولاة في الدين ومهور النساء انهن اسوة الغرماء

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (بنت).
حضرت عمر بن عبد العزیز نے قرض اور بیویوں کے مہر کے بارے میں گورنروں کو خط میں لکھا کہ بیویوں کا مہر بھی قرض کی طرح دیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21762]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21762، ترقيم محمد عوامة 20911)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
59. في النفر يكاتبون جميعا فيموت بعضهم
اگر غلاموں کی ایک جماعت کو مکاتب بنایا جائے اور ان میں سے کچھ مرجائیں تو کیا حکم ہے؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20912 ترقیم الشثری: -- 21763
٢١٧٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير (عن) (١) منصور عن إبراهيم في النفر يكاتبون جميعا فيموت بعضهم قال: (يسعى) (٢) الباقون فيما كاتبوا عليه جميعا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (بن).
(٢) في [د]: (يبقى).

حضرت ابراہیم سے سوال کیا گیا کہ اگر غلاموں کی ایک جماعت کو مکاتب بنایا جائے اور ان میں سے کچھ مرجائیں تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ باقی غلام مل کر بدل کتابت کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21763]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21763، ترقيم محمد عوامة 20912)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20913 ترقیم الشثری: -- 21764
٢١٧٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث قال: سالت (عمرا) (١) : ما كان الحسن يقول في الرجل كاتب مماليكه جميعا فيموت بعضهم؟ قال: يرفع عنهم بالحصة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عمروًا).
حضرت حفص بن غیاث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمرو سے سوال کیا کہ حسن کی کیا رائے تھی کہ اگر غلاموں کی ایک جماعت کو مکاتب بنایا جائے اور ان میں سے کچھ مرجائیں تو کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا کہ ان سے ان کا حصہ ساقط ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21764]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21764، ترقيم محمد عوامة 20913)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20914 ترقیم الشثری: -- 21765
٢١٧٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن (الاشعث) (١) عن الشعبي في رجل كاتب عبدين له فمات احدهما قال: يرفع عنه بالحصة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (الأعمش).
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے اپنے دو غلاموں کو مکاتب بنایا اور پھر ان میں سے ایک مرگیا تو اس کا حصہ ساقط ہوجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21765]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21765، ترقيم محمد عوامة 20914)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں