🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. في بيع الغرر والعبد الآبق
غیرموجود چیزوں او ربھاگے ہوئے غلام کی بیع کابیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20885 ترقیم الشثری: -- 21736
٢١٧٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن اشعث عن الحسن عن (سنان) (١) بن سلمة ان رجلا اشترى من رجل عبدا آبقا فرد البيع (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (شيبان).
(٢) ضعيف منقطع حكمًا؛ أشعث بن سوار ضعيف، والحسن مدلس.

حضرت حسن فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے دوسرے سے بھاگا ہوا غلام خریدا تو حضرت سنان بن سلمہ نے اس بیع کو ختم کرادیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21736]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21736، ترقيم محمد عوامة 20885)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20886 ترقیم الشثری: -- 21737
٢١٧٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا موسى بن عبيدة عن (عبد الله بن دينار عن ابن عمر قال: نهى رسول الله ﷺ) (١) عن بيع الغرر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من [ب، س، هـ].
(٢) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة، أخرجه أحمد (٦٣٠٧)، وابن حبان (٤٩٧٢)، والبيهقي (٥/ ٣٠٢)، وأبو عوانة (٣/ ٢٥٩) (٤٨٨٣)، وعبد بن حميد (٧٤٦).

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غرر (غیر یقینی چیز) کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21737]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21737، ترقيم محمد عوامة 20886)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20887 ترقیم الشثری: -- 21738
٢١٧٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي ليلى عن الشعبي قال: نهى رسول الله ﷺ عن بيع الغرر (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل ضعيف، الشعبي تابعي، وابن أبي ليلى ضعيف.
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے غرر (غیر یقینی چیز) کی بیع سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21738]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21738، ترقيم محمد عوامة 20887)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20888 ترقیم الشثری: -- 21739
٢١٧٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل بن دكين عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون بيع الغرر.
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف غرر (غیر یقینی چیز) کی بیع کو مکروہ قرار دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21739]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21739، ترقيم محمد عوامة 20888)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20889 ترقیم الشثری: -- 21740
٢١٧٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد الاحمر عن اشعث عن ابن سيرين والشعبي قالا: لا يجوز بيعه حتى يعلم البيع ما يعلم المشتري.
حضرت ابن سیرین اور حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اس کی بیع اس وقت تک درست نہیں جب تک مبیع کے بارے میں بائع اور مشتری کا علم برابر نہ ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21740]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21740، ترقيم محمد عوامة 20889)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20890 ترقیم الشثری: -- 21741
٢١٧٤١ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: اتى رجل شريحا فقال: إن لي عبدا آبقا، وإن رجلا يساومني (به) (١) فابيعه منه؟ قال: نعم! فإنك إذا رايته فانت بالخيار، فإن شئت اجزت البيع، وإن شئت لم تجزه] (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ز]: (له).
(٢) سقط الخبر من [جـ، ن].

حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ ایک آدمی حضرت شریح کے پاس آیا اور اس نے ان سے کہا کہ میرا ایک غلام بھاگ گیا ہے اور ایک آدمی مجھ سے اس کا بھاؤ کررہا ہے کیا میں اسے بیچ دوں، انہوں نے فرمایا کہ ہاں ٹھیک ہے، لیکن جب تم اسے دیکھو تو تمہیں اختیار ہے کہ چاہو تو بیع کو درست قرار دو اور چاہو تو اسے درست قرار نہ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21741]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21741، ترقيم محمد عوامة 20890)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20891 ترقیم الشثری: -- 21742
٢١٧٤٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: إذا اعلمه منه ما كان يعلم منه جاز بيعه ولم يكن له خيار.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب اس چیز کے بارے میں وہ ایسی سب باتیں جان لے جو تم جانتے ہو تو بیع درست ہے اور اسے اختیارنہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21742]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21742، ترقيم محمد عوامة 20891)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20892 ترقیم الشثری: -- 21743
٢١٧٤٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن زكريا عن الشعبي في رجل اشترى عبدا آبقا وجده او لم يجده، فكرهه وقال: هو غرر.
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اگر کسی شخص نے کوئی بھاگا ہوا غلام خرید لیا کہ اسے ملے یا نہ ملے، یہ بیع کرنا مکروہ ہے اور یہ غرر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21743]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21743، ترقيم محمد عوامة 20892)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20893 ترقیم الشثری: -- 21744
٢١٧٤٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون عن ابن سيرين قال: لا اعلم ببيع الغرر باسا.
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے غرر (غیر یقینی چیز) کی بیع میں کوئی حرج محسوس نہیں ہوتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21744]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21744، ترقيم محمد عوامة 20893)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 20894 ترقیم الشثری: -- 21745
٢١٧٤٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عبيد الله بن عمر عن ⦗٣٨٧⦘ نافع (ان) (١) (ابن) (٢) عمر انه اشترى بعيرا وهو شارد (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (عن).
(٢) في [ز]: (أن).
(٣) صحيح.

حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے ایک بھاگا ہوا اونٹ خریدا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 21745]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 21745، ترقيم محمد عوامة 20894)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں