🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
51. في (لحم) الكلب يتداوى به
کتے کے گوشت کے ذریعہ علاج کرنے کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24175 ترقیم الشثری: -- 25258
٢٥٢٥٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا إسرائيل (عن مغيرة) (١) عن ابي معشر عن إبراهيم انه اصابته حمى ربع، فنعت له جنب ثعلب، فابى ان ياكله.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت ہے کہ انہیں چوتھے دن آنے والا بخار ہوا تو ان کے سامنے لومڑی کے پہلو کی تعریف کی گئی تو انہوں نے اس کو کھانے سے انکار کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25258]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25258، ترقيم محمد عوامة 24175)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
52. في حمى (الربع) وما يوصف منها
چوتھے دن آنے والا بخار اور اس کے بارے میں اقوال
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24176 ترقیم الشثری: -- 25259
٢٥٢٥٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد الله بن موسى قال: حدثنا سفيان عن الاعمش عن ذكوان عن عائشة قالت: إذا كانت حمى ربع فلياخذ ثلاثة ارباع من سمن، (وربعا) (١) من لبن ثم ليشربه (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (ربع).
(٢) صحيح.

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہتی ہیں کہ جب چوتھے دن والا بخار ہو تو چاہیئے کہ چار حصوں میں تین حصے گھی اور ایک حصہ دودھ لیا جائے پھر آدمی اس کو پی لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25259]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25259، ترقيم محمد عوامة 24176)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
53. في الضفدع يتداوى بلحمه
مینڈ ک کے گوشت کے ذریعہ علاج کرنے کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24177 ترقیم الشثری: -- 25260
٢٥٢٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (يزيد) (١) بن هارون (قال) (٢) : (اخبرنا) (٣) ابن ابي ذئب عن سعيد بن خالد عن سعيد بن المسيب عن عبد الرحمن ابن عثمان قال: ذكر طبيب عند النبي ﷺ دواء (يجعل) (٤) فيه الضفدع، فنهى ⦗٢١٠⦘ رسول الله ﷺ عن قتل الضفدع (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (زيد).
(٢) تكررت في: [ز].
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [ز]: (فجعل).
(٥) صحيح؛ سعيد بن خالد ثقة، أخرجه أحمد (١٥٧٥٧)، وأبو داود (٣٨٧١)، والنسائي ٧/ ٢١٠، والحاكم ٤/ ٤١٠، والطيالسي (١١٨٣)، وعبد بن حميد (٣١٣)، والدارمي ٢/ ٨٨، والبيهقي ٩/ ٣١٨، والخطيب ٥/ ١٩٩، والمزي ١٠/ ٤٠٥، ويعقوب في المعرفة ١/ ٢٨٥.

حضرت عبد الرحمان بن عثمان سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ایک طبیب نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ایک ایسی دواء کا ذکر کیا جس میں مینڈک ڈالے جاتے تھے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مینڈک کو قتل کرنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25260]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25260، ترقيم محمد عوامة 24177)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24178 ترقیم الشثری: -- 25261
٢٥٢٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) (شعبة عن) (٢) (زرارة) (٣) بن (٤) اوفى عن ابي الحكم (البجلي) (٥) عن عبد الله بن عمرو قال: لا تقتلوا (الضفادع) (٦) ، فإن (نقيقها) (٧) الذي تسمعون تسبيح (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (أخبرنا).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [ز]: (رزارة).
(٤) في [ز]: زيادة (أبي).
(٥) في [جـ]: (المجلي).
(٦) في [ح]: (الضفدع).
(٧) في [أ، ح، ط]: (نعيقها)، وفي [ز]: (نعيقه).
(٨) صحيح؛ أخرجه عبد الرزاق (٨٤١٨)، والبيهقي ٩/ ٣١٨، والخطيب في الموضح ٢/ ٢٤٣، وأخرجه مرفوعًا الطبراني في الأوسط (٣٧١٦)، وابن عدي ٦/ ٣٨٨، وابن عساكر ٦/ ٧٧، وأبو الشيخ في العظمة ٥/ ١٧٤٤.

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ تم مینڈکوں کو قتل نہ کرو کیونکہ تم ان کی جو آواز سنتے ہو وہ تسبیح ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25261]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25261، ترقيم محمد عوامة 24178)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
54. في الثعلب يتداوى بلحمه
لومڑی کے گوشت کے ذریعہ علاج کرنے کے بیان میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24179 ترقیم الشثری: -- 25262
٢٥٢٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا همام عن الحسن قال: الثعلب من السباع.
حضرت حسن سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ لومڑی کا شمار درندوں میں ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25262]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25262، ترقيم محمد عوامة 24179)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
55. فيمن ينعت له أن يشرب من دمه
جس آدمی کے لئے یہ تجویز کیا گیا ہو کہ وہ اپنا خون پئے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24180 ترقیم الشثری: -- 25263
٢٥٢٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا مخلد بن يزيد -وكان ثقة- عن ابن جريج عن عطاء انه سئل عن رجل وجع (كبده) (١) فنعت له ان (يسرم) (٢) على كبده، وان يشرب من دمه، فقال: لا باس هي ضرورة. قال ابن جريج: قلت له: اليس الدم (حراما) (٣) ؟ قال: ذلك من ضرورة.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (كبد).
(٢) أي: يقطع، وفي [أ، ح، ز، ط]: (يسره)، وفي [هـ]: (يشرط).
(٣) في [أ، ح، ز، ط]: (حرام).

حضرت عطاء کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے ایک آدمی کے بارے میں سوال کیا گیا جس کے جگر میں بیماری تھی اور اس کے لئے یہ علاج تجویز کیا گیا کہ وہ اپنے جگر کو کاٹے اور اس کا خون پئے؟ تو حضرت عطاء نے کہا۔ اس میں کوئی حرج کی بات نہیں یہ ضرورت ہے۔ ابن جریج کہتے ہیں۔ میں نے حضرت عطاء سے کہا۔ کیا خون حرام نہیں ہے؟ انہوں نے فرمایا: یہ پینا بوجہ ضرورت کے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25263]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25263، ترقيم محمد عوامة 24180)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24181 ترقیم الشثری: -- 25264
٢٥٢٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن جابر عن ابي جعفر قال: إذا اضطر إلى ما حرم عليه، فما حرم عليه فهو له حلال.
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جب آدمی اس چیز کے استعمال میں مجبور ہوجائے تو جو چیز آدمی پر حرام ہو وہ حلال ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25264]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25264، ترقيم محمد عوامة 24181)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
56. في المرأة تموت في بطنها (ولدها) (ما يصنع) بها؟
عورت مر جائے اور اس کے پیٹ میں بچہ ہو تو اس عورت کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24182 ترقیم الشثری: -- 25265
٢٥٢٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (مخلد) (١) بن يزيد عن ابن جريج قال: سئل عطاء عن المراة تموت وفي بطنها ولد؟ (٢) يسطو عليه الرجل فيستخرجه، فكره ذلك.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (محمد).
(٢) في [ز]: زيادة (قال).

حضرت ابن جریج سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عطاء سے ایسی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا جو اس حال میں مری کہ اس کے پیٹ میں بچہ تھا۔ (کیا) آدمی اس عورت کے پیٹ میں ہاتھ ڈال کر بچہ کو نکال سکتا ہے؟ تو حضرت عطاء نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25265]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25265، ترقيم محمد عوامة 24182)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24183 ترقیم الشثری: -- 25266
٢٥٢٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن انه كان لا يرى باسا ان يسطو الرجل على المراة إذا لم يقدروا على امراة تعالج.
حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ اس بات میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے کہ جب کوئی عورت علاج کے لئے نہ مل سکے تو کوئی مرد عورت کے پیٹ میں ہاتھ ڈال کر بچہ نکالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25266]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25266، ترقيم محمد عوامة 24183)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24184 ترقیم الشثری: -- 25267
٢٥٢٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة قال: قالت ام سنان: إذا انا مت فشقوا بطني، فإن فيه سيد غطفان، قال: فلما ماتت شقوا بطنها فاستخرجوا سنانا.
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ حضرت ام سنان نے کہا تھا کہ جب میں مر جاؤں تو تم میرے پیٹ کو پھاڑ دینا کیونکہ میرے پیٹ میں غطفان کا سردار ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ پھر جب وہ مرگئی تو لوگوں نے ان کا پیٹ پھاڑا اور سنان کو باہر نکالا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25267]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25267، ترقيم محمد عوامة 24184)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں