🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. في الحجامة من قال: هي خير ما تداوى به
حجامت (پچھنے) کے بارے میں، جو لوگ اس کو بہترین علاج کہتے ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24146 ترقیم الشثری: -- 25228
٢٥٢٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الشيباني عن (بشير) (١) (ابن) (٢) (عمرو) (٣) ، قال: قال رسول الله ﷺ:"في الحجم شفاء" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) هكذا في النسخ، وهو أحد الأوجه المروية في اسمه كما في الإصابة ١/ ٣٦١، والاستيعاب ١/ ١٧٦، وأسد الغابة ١/ ٢٩٤، وتدريب الراوي ٢/ ٢٣٨، وقيل في اسمه يسير بن عمرو كما في التاريخ الكبير ٨/ ٤٢٢، والجرح والتعديل ٩/ ٣٠٨، وتوضيح المشتبه ١/ ٥٤١، والتعديل والتجريح ٣/ ١٢٥٠، وتهذيب الكمال ٣/ ٣٠٢، وطبقات ابن سعد ٦/ ١٤٦، كما قيل: أسير بن عمرو كما في رجال مسلم ١/ ٧٦، والاستيعاب ١/ ١٠٠، وأسد الغابة ١/ ١٤٨.
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (عمير).
(٤) صحيح.

حضرت یسیر بن عمرو سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”حجامت (پچھنے لگوانے) میں شفاء ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25228]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25228، ترقيم محمد عوامة 24146)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24147 ترقیم الشثری: -- 25229
٢٥٢٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) إدريس عن حصين عن عبد الرحمن ابن ابي ليلى (قالوا) (٢) : طب رسول الله ﷺ فبعث إلى رجل فحجمه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أبو معاوية عن).
(٢) في [هـ]: (قال).
(٣) مرسل؛ ابن أبي ليلى تابعي.

حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت ہے کہ صحابہ کہتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیمار ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک آدمی کی طرف کسی کو بھیجا پس اس نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پچھنے لگائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25229]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25229، ترقيم محمد عوامة 24147)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24148 ترقیم الشثری: -- 25230
٢٥٢٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن إبراهيم قال: دخل عيينة بن (حصن) (١) على رسول الله ﷺ وهو محتجم فقال: ما هذا؟ قال:"خير ما تداوت به العرب" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، هـ]: (حصين).
(٢) مرسل؛ إبراهيم ليس من الصحابة.

حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ حضرت عیینہ بن حصن، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجامت (پچھنے) لگوا رہے تھے۔ حضرت عیینہ نے پوچھا۔ یہ کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”اہل عرب جن طریقوں سے علاج کرتے ہیں یہ ان میں سے بہترین طریقہ ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25230]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25230، ترقيم محمد عوامة 24148)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24149 ترقیم الشثری: -- 25231
٢٥٢٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا اسود بن عامر قال: حدثنا حماد بن سلمة عن محمد بن عمرو عن ابي سلمة عن ابي هريرة عن النبي ﷺ قال:"إن كان في شيء مما (تداووا) (١) به خير ففي الحجامة" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (تداوون).
(٢) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه أحمد (٨٥١٣)، وأبو داود (٣٨٥٧)، وابن ماجه (٣٤٧٦)، وابن حبان (٦٠٧٨)، والحاكم ٤/ ٤١٠، وابن عدي ٢/ ٢٦٤، وأبو يعلى (٥٩١١)، والبيهقي ٩/ ٣٣٩، والطبراني في الصغير (٢٣٦)، وابن عبد البر في التمهيد ٢٤/ ٣٤٧.

حضرت ابوہریرہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم جن طریقوں سے علاج کرتے ہو ان میں سے اگر کسی میں بہتری ہے تو حجامت (پچھنے لگوانے) میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25231]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25231، ترقيم محمد عوامة 24149)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24150 ترقیم الشثری: -- 25232
٢٥٢٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (نعيم) (١) عن زهير عن عبد الملك بن (عمير) (٢) قال: حدثني حصين (بن) (٣) ابي الحر عن سمرة بن جندب قال: كنت عند رسول الله ﷺ فدعا حجاما (فامره ان يحجمه) (٤) ، فاخرج (محاجم) (٥) من قرون، (فالزمها) (٦) إياه وشرطه بطرف (شفرة) (٧) ، فصب الدم وانا عنده، فدخل عليه رجل من بني فزارة فقال: ما هذا يا رسول الله؟ علام تمكن هذا من جلدك يقطعه؟ (قال) (٨) : فسمعت رسول الله ﷺ يقول:"هذا الحجم"، (قال) (٩) : وما ⦗٢٠١⦘ الحجم؟ قال:"خير ما (تداوى) (١٠) به الناس" (١١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (نعم).
(٢) في [أ، ح، ط]: (عمر).
(٣) في [ز]: (عن).
(٤) في [ز]: ساقطة.
(٥) في [أ، ح، هـ]: (محاجمًا).
(٦) في [أ، ح، ط، ز]: (فألزمهم).
(٧) الشفرة: السكين، وفي [ح]: (شقرة).
(٨) في [ز]: (فقال).
(٩) في [ز]: (وقال).
(١٠) في [ز]: (تداوو).
(١١) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٠١٧٢)، والنسائي في الكبرى (٧٥٩٦)، والحاكم (٤/ ٢٠٨)، والطيالسي (٨٩٠)، والطبراني (٦٧٨٦)، والبزار (١٢١٦/ كشف).

حضرت سمرہ بن جندب سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک حجام کو بلوایا اور اس کو حکم دیا کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پچھنے لگائے چناچہ اس نے سینگوں کی سینگیاں نکالیں اور وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چپکا دیں۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ایک بلیڈ کے کنارے سے چیرے لگانے لگا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خون بہہ پڑا اور میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس تھا۔ اس دوران بنو فزارہ کا ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! یہ کیا ہے؟۔ کس بات پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس آدمی کو اپنی کھال پر قدرت دے رکھی ہے کہ یہ اس کو کاٹ رہا ہے۔ حضرت سمرہ کہتے ہیں پس میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا: ”یہ حجامت (پچھنے لگوانا) ہے۔ ‘ ‘ اس آدمی نے پوچھا، حجامت کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشادفرمایا: ”جن چیزوں سے لوگ علاج کرتے ہیں یہ ان میں سے بہترین چیز ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25232]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25232، ترقيم محمد عوامة 24150)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24151 ترقیم الشثری: -- 25233
٢٥٢٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس قال: قال رسول الله ﷺ:" (١) ما مررت بملا من الملائكة ليلة اسري بي إلا قالوا: عليك بالحجامة يا محمد" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط [: زيادة (قال).
(٢) ضعيف جدًا، عباد ضعيف أسقط من الإسناد ابن أبي يحيى وهو متروك، أخرجه أحمد (٣٣١٦)، والترمذي (٢٠٥٣)، والحاكم ٤/ ٢٠٩، وعبد بن حميد (٥٧٤)، والعقيلي ٣/ ١٣٦، والطبراني (١١٨٨٧)، وابن ماجه (٣٤٧٧).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”معراج کی رات میں فرشتوں کی جماعتوں میں سے جس جماعت کے پاس سے بھی گزرا تو انہوں نے مجھے یہ ہی کہا۔ اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! ضرور حجامت (پچھنے لگوائیں) کروائیں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25233]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25233، ترقيم محمد عوامة 24151)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24152 ترقیم الشثری: -- 25234
٢٥٢٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم عن محمد بن إسحاق عن يزيد ابن ابي حبيب عن رجل من الانصار من بني سلمة قال: قال رسول الله ﷺ:"إن كان في شيء مما تعالجون به شفاء ففي شرطة من محجم، او في شربة من عسل او (١) لذعة من نار يصيب (بها) (٢) الماء وما احب ان اكتوي" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (في).
(٢) سقط من: [جـ، ز].
(٣) منقطع حكمًا؛ ابن إسحاق مدلس، أخرجه ابن أبي شيبة في المسند (٩٩٠)، وابن جرير في مسند ابن عباس من تهذيب الآثار (٨٠٢)، وورد الحديث من طريق يزيد بن أبي حبيب عن سويد بن قيس عن معاوية بن خديج، أخرجه أحمد (٢٧٢٥٦)، والنسائي في الكبرى (٧٦٠٣)، والطبراني ١٩/ (١٠٤٤)، وابن جرير (٧٩٨)، وابن عساكر ٥٩/ ١٦.

بنو سلمہ کے ایک انصاری سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جن چیزوں کے ذریعہ تم علاج کرتے ہو اگر ان میں سے کسی چیز میں شفاء ہے تو وہ سینگی کے چیرنے میں ہے یا شہد کے پینے میں ہے یا آگ سے داغنے میں ہے۔ جو داغنا تکلیف کے موافق ہو۔ اور مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں داغ لگواؤں۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25234]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25234، ترقيم محمد عوامة 24152)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24153 ترقیم الشثری: -- 25235
٢٥٢٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل (قال: حدثنا ابن الغسيل) (١) عن ⦗٢٠٢⦘ عاصم (بن) (٢) عمر (بن) (٣) قتادة قال: سمعت جابر بن عبد الله قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"إن كان في شيء من ادويتكم خير ففي شرطة معجم، او (في) (٤) شربة من عسل، او لذعة (بنار) (٥) توافق (الداء) (٦) وما احب ان اكتوي" (٧) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (قال: حدثنا ابن فضيل)، وسقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [أ، ح، ط]: (عن).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [أ، ط، هـ]: (نار)
(٦) في [جـ، ز]: (بالماء).
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٨٣)، ومسلم (٢٢٠٥).

حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سُنا: ”اگر تمہاری دواؤں میں سے کسی میں خیر ہے تو سینگی کے چیرے میں ہے یا شہد کے پینے میں ہے۔ یا آگ کے داغ لگانے میں ہے جو کہ بیماری کے موافق ہو۔ لیکن مجھے یہ بات پسند نہیں ہے کہ میں داغ لگواؤں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25235]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25235، ترقيم محمد عوامة 24153)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
43. ما قالوا: في العسل؟
شہد کے بارے میں جو روایات ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24154 ترقیم الشثری: -- 25236
٢٥٢٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن شعبة عن قتادة عن ابي المتوكل الناجي عن ابي سعيد الخدري قال: جاء رجل إلى رسول الله ﷺ فقال: يا رسول الله إن اخي استطلق بطنه، قال:"اسقه عسلا"، فسقاه، فاتى النبي ﷺ (١) فقال: يا رسول الله إني سقيته فلم يزده إلا استطلاقا، قال:"اسقه عسلا"، [فسقاه، فاتى رسول الله ﷺ فقال: يا رسول الله إني سقيته (فلم يزده) (٢) إلا استطلاقا، قال:"اسقه عسلا"] (٣) ، فإما في الثالثة وإما في الرابعة (قال) (٤) : (حسبته) (٥) قال: فشفي فقال رسول الله ﷺ:"صدق الله وكذب بطن اخيك" (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز]، وفي [هـ]: ﵇.
(٢) تكررت في: [ح].
(٣) سقط من: [جـ].
(٤) [جـ، ز]: زيادة (قال).
(٥) [هـ]: (أحسبه)، وفي [أ، ح، ط]: (لحسبه).
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٦٨٤)، ومسلم (٢٢١٧).

حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ایک آدمی جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خدمت میں حاضر ہوا اور اس نے عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میرے بھائی کو دست آ رہے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم اس کو شہد پلاؤ۔“ چناچہ اس آدمی نے اپنے بھائی کو شہد پلایا۔ پھر (دوبارہ) آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں نے اس کو شہد پلایا ہے لیکن شہد نے اس کے دست میں اور اضافہ کردیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم اس کو شہد پلاؤ۔“ چناچہ اس آدمی نے (دوبارہ) اپنے بھائی کو شہد پلایا۔ اور پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! میں نے اس کو شہد پلایا ہے لیکن شہد نے تو اس کے دست میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے (پھر) ارشاد فرمایا: ”تم اس کو شہد پلاؤ“۔ پھر تیسری بار یا چوتھی بار تھی (میرے خیال میں) کہ اس آدمی نے بتایا۔ وہ مریض صحت یاب ہوگیا ہے۔ اس پر جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی بات سچی ہے اور تیرے بھائی کا پیٹ جھوٹا ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25236]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25236، ترقيم محمد عوامة 24154)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24155 ترقیم الشثری: -- 25237
٢٥٢٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن (السدي) (١) عن (يعفور) (٢) بن مغيرة، عن علي قال: إذا اشتكى احدكم شيئا فليسال امراته ثلاثة دراهم من صداقها، (فيشتري بها) (٣) عسلا، (فيشربه) (٤) بماء السماء، فيجمع الله (له) (٥) الهنيء المريء، والماء المبارك، والشفاء (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (السعدي).
(٢) في [أ، ح، ز، ط، هـ]: (يعقوب)، وانظر: تفسير ابن أبي حاتم ٣/ ٨٦٢ (٤٧٧٩)، وتفسير الثوري ١/ ٨٧، وتوضيح المشتبه ٩/ ٥٣٩.
(٣) في [هـ]: (فليشتر بها).
(٤) في [جـ، ز]: (ويشربه).
(٥) سقط من: [ط، هـ].
(٦) مجهول؛ لجهالة يعفور.

حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کو کوئی تکلیف ہو تو اس کو چاہیئے کہ وہ اپنی بیوی سے اس کے مہر میں سے تین درہم مانگ لے اور ان سے شہد خرید لے پھر اس کو آسمان کے پانی سے ملا کر پی لے پس اللہ تعالیٰ اس کے لئے خوشگوار و خوش ذائقہ چیز، مبارک پانی اور شفا کو اکٹھا کردیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25237]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25237، ترقيم محمد عوامة 24155)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں