مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
45. في الدابة يوضع على جرحها شعر الخنزير
جانور کے زخم پر خنزیر کا بال رکھنے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24166 ترقیم الشثری: -- 25248
٢٥٢٤٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود عن (شعبة) (١) عن (شيخ) (٢) من اهل واسط قال: سالت ابا عياض عن شعر الخنزير يوضع على (جرح) (٣) الدابة فكرهه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ز، ط]: (سعيد).
(٢) في [ح]: (شريح).
(٣) في [أ، جـ، ح، ط]: (شعر).
اہل واسط کے ایک شیخ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو عیاض سے جانور کے زخم پر خنزیر کا بال رکھنے کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25248]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25248، ترقيم محمد عوامة 24166)
46. في دم العقيقة يطلى (به) الرأس
عقیقہ کے خون کے ذریعہ سر کی مالش کرنا
ترقیم عوامۃ: 24167 ترقیم الشثری: -- 25249
٢٥٢٤٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن ومحمد انهما كانا يكرهان ان يطلى راس الصبي من دم العقيقة.
حسن اور محمد کے بارے میں روایت ہے کہ یہ دونوں اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ بچہ کا سر، عقیقہ کے خون سے مالش کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25249]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25249، ترقيم محمد عوامة 24167)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 25250
٢٥٢٥٠ - [ (و) (١) قال الحسن: رجس] (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) سقط الخبر من: [ز].
اور حسن کہتے ہیں کہ یہ ناپاک چیز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25250]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25250، ترقيم محمد عوامة ---)
47. في مرارة الذئب يتداوى بها
بھیڑیے کے پتے کے ذریعہ علاج کرنے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 24168 ترقیم الشثری: -- 25251
٢٥٢٥١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عمر) (١) بن (سعد) (٢) (عن سفيان) (٣) سالم عن سعيد بن جبير انه كره مرارة الذئب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عمرو).
(٢) في [أ]: (سعد)، وكذلك في: [جـ].
(٣) سقط من: [ط].
حضرت سعید بن جبیر کے بارے میں روایت ہے کہ وہ بھیڑیے کے پتے (کے استعمال) کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25251]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25251، ترقيم محمد عوامة 24168)
48. في قطع البواسير
بواسیر کاٹنے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 24169 ترقیم الشثری: -- 25252
٢٥٢٥٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن (بشير) (١) بن عقبة الناجي قال: سالت محمدا عن قطع البواسير فكرهه وقال: اجعل عليه دهن خل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (بشر).
حضرت بشیر بن عقبہ ناجی سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد سے بواسیر کاٹنے کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے اس کو ناپسند کیا۔ اور فرمایا: بلکہ اس پر تم سرکہ کا تیل ڈالو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25252]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25252، ترقيم محمد عوامة 24169)
49. في الرجل يعالج الدابة ويسطو (عليها)
جانور پر غلبہ پا کر جانور کا علاج کرنے والے شخص کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 24170 ترقیم الشثری: -- 25253
٢٥٢٥٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن ابن عون قال: قلت لمحمد: الرجل يسطو على الناقة، قال: ما ارى (ذلك) (١) إلا من الفساد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (ذاك).
حضرت ابن عون سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے محمد سے کہا۔ ایک آدمی (علاج کے لئے) اونٹنی کے پیٹ میں ہاتھ ڈالتا ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ میں تو اس کو فساد کا ذریعہ دیکھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25253]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25253، ترقيم محمد عوامة 24170)
ترقیم عوامۃ: 24171 ترقیم الشثری: -- 25254
٢٥٢٥٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن انه كان يكرهه.
حضرت حسن سے روایت ہے کہ وہ اس عمل کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25254]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25254، ترقيم محمد عوامة 24171)
50. في (الجندباد ستر)
جند بادستر کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 24172 ترقیم الشثری: -- 25255
٢٥٢٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابي عوانة عن مغيرة عن الحارث قال: إذا كان (الجندباستر) (١) (ذكيا) (٢) فلا باس (به) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (الجندبادستر)، وفي [ط]: (الجنة باستره).
(٢) في [أ، هـ]: (ذكي).
(٣) سقط من: [ز].
حضرت حارث سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ جب جند باد ستر ذبح شدہ (جانور سے) ہو تو اس کے (استعمال میں) کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25255]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25255، ترقيم محمد عوامة 24172)
ترقیم عوامۃ: 24173 ترقیم الشثری: -- 25256
٢٥٢٥٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام عن محمد انه سئل عن (الجند باستر) (١) فقال: إذا كان (ذكيا) (٢) فلا باس به، (وكان يكره غير الذكي) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (الجند باد ستر).
(٢) في [أ، هـ]: (ذكي).
(٣) سقط من: [ز].
محمد کے بارے میں روایت ہے کہ ان سے جند باد ستر کے بارے میں پوچھا گیا؟ تو انہوں نے کہا۔ جب یہ ذبح شدہ (جانور سے) ہو تو اس کے استعمال میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن وہ غیر ذبح شدہ کے بارے میں کراہت کے قائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25256]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25256، ترقيم محمد عوامة 24173)
51. في (لحم) الكلب يتداوى به
کتے کے گوشت کے ذریعہ علاج کرنے کے بیان میں
ترقیم عوامۃ: 24174 ترقیم الشثری: -- 25257
٢٥٢٥٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن (ابي) (١) عدي عن داود قال سئل الشعبي عن رجل يتداوى بلحم كلب فقال: إن تداوى به فلا شفاه (الله) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [ز].
حضرت داؤد سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ ایک شخص کتے کے گوشت کے ذریعہ علاج کرتا ہے؟ تو حضرت شعبی نے جواب دیا۔ یہ آدمی اگر کتے کے گوشت سے علاج کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو شفاء ہی نہ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25257]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25257، ترقيم محمد عوامة 24174)