مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
62. من كره الدواء يجعل فيه البول
جو لوگ دوائی میں پیشاب ملانے کو مکروہ سمجھتے ہیں
ترقیم عوامۃ: 24195 ترقیم الشثری: -- 25278
٢٥٢٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسحاق الازرق عن هشام عن الحسن انه كان يكره الدواء يجعل فيه البول وينهى عنه.
حضرت حسن کے بارے میں روایت ہے کہ وہ ایسی دواء کو ناپسند کرتے تھے جس میں پیشاب ڈالا جائے اور اس سے منع کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25278]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25278، ترقيم محمد عوامة 24195)
63. في الرجل يجبر المرأة من الكسر أو الشيء
عورت کی ٹوٹی ہوئی ہڈی وغیرہ کو مرد کا جوڑنا
ترقیم عوامۃ: 24196 ترقیم الشثری: -- 25279
٢٥٢٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن (ابن) (١) خثيم عن عطاء في المراة تنكسر، قال: لا باس ان يجبرها الرجل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (أبي).
حضرت عطاء سے اس عورت کے بارے میں جس کی ہڈی ٹوٹ جائے، مروی ہے، کہتے ہیں کہ اس بات میں کوئی حرج نہیں ہے کہ آدمی اس کی ہڈی جوڑے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25279]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25279، ترقيم محمد عوامة 24196)
ترقیم عوامۃ: 24197 ترقیم الشثری: -- 25280
٢٥٢٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عبد الله بن الوليد المزني عن امراة من اهله عن عبد الله بن (معقل) (١) انه قال في امراة بها جرح: يجعل (نطع) (٢) ثم (يقوره) (٣) ثم يداويها.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (مغفل).
(٢) في [جـ]: مكررة (نطعًا، نطعًا).
(٣) أي: يقصه على مقدار الجرح لئلا يرى يدها، وفي [ع]: (يفوره)، وفي [ط]: (نعوره)، وفي [ز]: (نعوده).
حضرت عبد اللہ بن معقل کے بارے میں روایت ہے کہ انہوں نے اس عورت کے بارے میں جس کو زخم لگا ہوا ہو۔ فرمایا: ایک چمڑا لے کر اس کو سوراخ کرلیا جائے اور پھر آدمی اس عورت کا علاج کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25280]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25280، ترقيم محمد عوامة 24197)
ترقیم عوامۃ: 24198 ترقیم الشثری: -- 25281
٢٥٢٨١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن همام عن قتادة قال: قلت لجابر ابن زيد: المراة ينكسر منها الفخذ او الذراع، اجبره؟ قال: نعم.
حضرت قتادہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے پوچھا کہ ایک عورت کی ران یا بازو ٹوٹ جاتی ہے تو کیا میں اس کو جوڑ سکتا ہوں؟ انہوں نے فرمایا: ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25281]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25281، ترقيم محمد عوامة 24198)
ترقیم عوامۃ: 24199 ترقیم الشثری: -- 25282
٢٥٢٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن غراب عن زمعة عن سلمة بن وهرام قال: سالت طاووسا عن المراة يكون بها الجرح: كيف يداويها الطبيب؟ قال: (يجيب) (١) موضع الجرح من الثوب، ثم يداويها الطبيب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) أي: يضع له جيبًا، وفي [أ، ح]: (يجنب)، وفي [هـ]: (يجوب).
حضرت سلمہ بن وہرام سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے زخمی عورت کے بارے میں سوال کیا کہ طبیب اس کا علاج کیسے کرے گا؟ انہوں نے جواب دیا کہ وہ زخم کے مقام پر کپڑے کو شگاف دے دے اور پھر عورت کا علاج کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25282]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25282، ترقيم محمد عوامة 24199)
ترقیم عوامۃ: 24200 ترقیم الشثری: -- 25283
٢٥٢٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن ابن ابحر عن الشعبي سئل عن المراة يكون بها الجرح، (قال) (١) : يخرق موضعه ثم يداويها الرجل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مكرره في: [ز].
حضرت شعبی سے روایت ہے کہ ان سے زخمی عورت کے بارے میں سوال کیا گیا؟ انہوں نے فرمایا: زخم کے مقام پر (کپڑے کو) شگاف دے کر مرد طبیب اس کا علاج کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25283]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25283، ترقيم محمد عوامة 24200)
ترقیم عوامۃ: 24201 ترقیم الشثری: -- 25284
٢٥٢٨٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن جابر عن عامر في المراة تنكسر، قال: لا باس ان يجبرها الرجل.
حضرت عامر سے ایسی عورت کے بارے میں جس کی ہڈی ٹوٹ جائے روایت ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں کہ اس کو مرد پٹی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25284]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25284، ترقيم محمد عوامة 24201)
ترقیم عوامۃ: 24202 ترقیم الشثری: -- 25285
٢٥٢٨٥ - (١) حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين بن علي قال: سمعت ابن ابجر يقول: دع عشاء (الليل) (٢) إلا ان (تكون) (٣) صائما.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: ورد ذكر الخبر [٢٥٢٨٥] قبل الباب، ثم أورد الباب.
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ط]: (يكون).
حضرت حسین بن علی (جعفی) رحمہ اللہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں ابن ابجر کو کہتے سُنا کہ تم رات کو کھانا چھوڑ دو الا یہ کہ تم دن کو روزے سے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25285]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25285، ترقيم محمد عوامة 24202)
64. (دواء الضعف)
کمزوری کا علاج
ترقیم عوامۃ: 24203 ترقیم الشثری: -- 25286
٢٥٢٨٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حسين بن علي (قال: سمعت ابن ابجر يقول) (١) : اللحم كله حار.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عن ابن أبجر قال: سمعته يقول)، وسقط في [أ، ح، ط].
حضرت حسین بن علی (جعفی) رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ابن ابجر کو کہتے سُنا کہ سارے گوشت گرم ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25286]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25286، ترقيم محمد عوامة 24203)
ترقیم عوامۃ: 24204 ترقیم الشثری: -- 25287
٢٥٢٨٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة قال: حدثني مرزوق بن عبد الرحمن ابو حسان المؤذن قال: حدثنا مطر الوراق: ان نبيا من الانبياء شكا إلى الله الضعف، فامره ان يطبخ اللحم باللبن فإن القوة فيهما.
حضرت مطر الوراق بیان کرتے ہیں کہ سابقہ انبیاء میں سے کسی نبی نے اللہ تعالیٰ سے ضعف کی شکایت کی تو اللہ تعالیٰ نے ان کو حکم دیا کہ وہ گوشت کو دودھ کے ساتھ پکائیں کیونکہ ان دونوں میں طاقت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25287]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25287، ترقيم محمد عوامة 24204)