🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. من رخص في نبيذ الجر الأخضر
جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24406 ترقیم الشثری: -- 25499
٢٥٤٩٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن سماك (بن) (١) حرب عن القاسم بن عبد الرحمن قال: حدثتني ام ابي عبيدة او ام عبيدة انهم كانوا ينبذون في الجر الاخضر، (فيراهم) (٢) عبد الله فلا ينهى عن ذلك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (عن) في: [ز].
(٢) في [أ، ب، س، ط، هـ]: (ورآهم).
(٣) مجهول؛ لجهالة أم أبي عبيدة.

حضرت قاسم بن عبد الرحمن سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مجھے ام ابی عبیدہ یا ام عبیدہ نے بیان کیا کہ وہ سبز گھڑے میں نبیذ بناتے تھے۔ حضرت عبد اللہ نے انہیں دیکھا اور اس سے منع نہیں کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25499]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25499، ترقيم محمد عوامة 24406)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24407 ترقیم الشثری: -- 25500
٢٥٥٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن حميد الطويل عن عقبة ابن ميسرة قال: كنا عند معقل بن يسار، فدعا بطعام فاكلنا، ثم اتينا بقدح من نبيذ ⦗٢٧٨⦘ فشرب وشربنا حتى انتهى إلى ابن له، فابى ان يشرب، فاخذ معقل عصى كانت عنده، فضرب بها راسه فشجه ثم قال له: اتفعل كذا وكذا، -وذكر من مساوئه- (وتابى) (١) ان تشرب من شراب شربه ابوه وعمومته؛ لانه نبيذ جر (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (يأبى) في: [أ، ح، ط].
(٢) مجهول؛ لجهالة عقبة بن ميسرة.

حضرت عقبہ بن میسرہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ہم حضرت معقل بن یسار کے ہاں تھے تو انہوں نے کھانا منگوایا۔ پھر ہمارے پاس نبیذ کا پیالہ لایا گیا پس حضرت معقل نے بھی پیا اور ہم نے بھی پیا۔ یہاں تک کہ وہ پیالہ حضرت معقل کے بیٹے کے پاس پہنچا۔ انہوں نے پنے ل سے انکار کردیا۔ تو حضرت معقل نے اپنے پاس موجود عصا پکڑا۔ وہ اس کے سر پردے مارا جس سے اس کا سر زخمی ہوگیا۔ پھر حضرت معقل نے بیٹے سے کہا۔ کیا تو یہ یہ کام کرتا ہے … حضرت معقل نے اس کے نامناسب افعال ذکر کئے … اور اس مشروب کے پینے سے انکار کرتا ہے جس کو تیرے باپ اور چچاؤں نے پیا ہے۔ (صرف) اس لئے کہ یہ گھڑے کی نبیذ ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25500]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25500، ترقيم محمد عوامة 24407)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24408 ترقیم الشثری: -- 25501
٢٥٥٠١ - (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا) (١) ابن فضيل (عن) (٢) (مسحاج) (٣) بن موسى قال: كنت نازلا في دار انس، فرايته يشرب النبيذ في جر اخضر (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط].
(٢) (بن) في: [أ، ح، ط].
(٣) (مسحاح) في: [أ، ح، ز، ر، ط].
(٤) حسن؛ مسحاج صدوق.

حضرت مسحاج بن موسیٰ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں حضرت انس کے گھر میں اترا تو میں نے ان کو سبز گھڑے میں نبیذ پیتے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25501]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25501، ترقيم محمد عوامة 24408)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24409 ترقیم الشثری: -- 25502
٢٥٥٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: (حدثني) (١) (حماد بن زيد عن) (٢) عاصم بن بهدلة قال: ادركت رجالا كانوا يتخذون هذا الليل (جملا) (٣) يشربون نبيذ الجر ويلبسون المعصفر، منهم (زر) (٤) وابو وائل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حدثتني).
(٢) سمَط من: [أ، جـ، ح، ز، ط]، وسيأتي الخبر ٨/ ١٧٩ برقم [٢٦٣٢٤] في كتاب اللباس، باب لبس المعصفر للرجال.
(٣) في [أ، ح، هـ]: (حملًا).
(٤) (ذر) في: [أ، ح، ط].

حضرت عاصم بن بہدلہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو اس رات کو سواری کا اونٹ بنا لیتے تھے (یعنی اس میں جاگتے تھے)، گھڑے کی نبیذ پیتے تھے اور عصفر سے رنگ کئے ہوئے کپڑے پہنتے تھے۔ انہی لوگوں میں حضرت زرّ اور حضرت ابو وائل تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25502]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25502، ترقيم محمد عوامة 24409)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24410 ترقیم الشثری: -- 25503
٢٥٥٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن منصور (عن إبراهيم) (١) انه كان يشرب النبيذ لثلاث.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت منصور، ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابراہیم، نبیذ کو تین دن تک پیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25503]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25503، ترقيم محمد عوامة 24410)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
9. (باب) في (الشرب) في الظروف
برتنوں میں پینے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24411 ترقیم الشثری: -- 25504
٢٥٥٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن سماك عن القاسم ابن عبد الرحمن عن ابيه عن ابي بردة -يعني ابن (نيار) (٢) - قال: سمعت رسول الله ﷺ يقول:"اشربوا في الظروف ولا تسكروا" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (الأخوض) في: [أ].
(٢) (نبار) في: [ط]، وفي [ز]: (دينار).
(٣) شاذ معلول، أخرجه النسائي (٥٦٩٣)، والطيالسي (١٣٧٠)، والطبراني (٢٢/ [٥٢٢])، والدارقطني (٤/ ٢٥٩)، قال الدارقطني: وهم فيه أبو الأحوص في إسناده ومتنه، وقال غيره: عن سماك عن القاسم عن ابن بريدة عن أبيه: "ولا تشربوا مسكرًا".

حضرت ابو بردہ بن نیار سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے سُنا ہے: ”تمام برتنوں میں پیو لیکن نشہ کی حد کو نہ جاؤ۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25504]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25504، ترقيم محمد عوامة 24411)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24412 ترقیم الشثری: -- 25505
٢٥٥٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبد الرحيم) (١) بن سليمان عن يحيى ابن الحارث التيمي عن عمرو بن عامر عن انس قال: نهى رسول الله ﷺ عن النبيذ في هذه الظروف ثم قال:"نهيتكم عن النبيذ فاشربوا فيما شئتم، من شاء اوكى سقاءه على إثم" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبد الرحمن).
(٢) ضعيف؛ لضعف يحيى بن الحارث، أخرجه أحمد (١٣٤٨٧)، وأبو يعلى (٣٧٠٧)، والحاكم (١/ ٣٧٦)، والبيهقي (٤/ ٧٧).

حضرت انس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان برتنوں میں نبیذ سے منع کیا تھا۔ لیکن پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں نبیذ سے منع کیا تھا لیکن اب تم جس میں چاہو پیو۔ جو چاہے اپنے مشکیزہ کو گناہ پر باندھ لے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25505]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25505، ترقيم محمد عوامة 24412)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24413 ترقیم الشثری: -- 25506
٢٥٥٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (ابن) (١) فضيل عن ابي (سنان) (٢) عن محارب عن بن (بريدة) (٣) عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"نهيتكم عن النبيذ إلا ⦗٢٨٠⦘ في سقاء، فاشربوا في الاسقية كلها، ولا تشربوا مسكرا" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ز، ط].
(٢) في [ز]: (سناني).
(٣) في [ز]: (بريد).
(٤) صحيح؛ أخرجه مسلم (٩٧٧) وأحمد (٢٣٠٠٨)، وأبو داود (٣٦٩٨)، والنسائي ٤/ ٨٩، وابن حبان (٥٣٩٠).

حضرت ابن بریدہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں مشکیزہ کے علاوہ میں نبیذ پینے سے منع کیا تھا۔ لیکن اب تم تمام طرح کے برتنوں میں پیو۔ لیکن نشہ آور (چیز) نہ پیو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25506]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25506، ترقيم محمد عوامة 24413)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24414 ترقیم الشثری: -- 25507
٢٥٥٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن يحيى (بن) (٢) الحارث عن عمرو بن (عامر) (٣) عن انس قال: نهى رسول الله ﷺ عن الانبذة في الاوعية، ثم قال بعد:"إني نهيتكم عن الانبذة في الاوعية، فاشربوا فيما شئتم من شاء اوكى (سقاءه على إثم) (٤) " (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (الأخوص).
(٢) في [ز]: (عن).
(٣) في [ز]: (دينار).
(٤) سقط من: [ط].
(٥) ضعيف؛ لضعف يحيى بن الحارث، أخرجه أحمد (١٣٦١٥)، وأبو يعلى (٣٧٠٧)، وانظر: ما تقدم برقم [٢٥٥٠٥].

حضرت انس سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتنوں میں نبیذوں کے پینے سے منع کیا تھا۔ لیکن پھر اس کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یقینا میں نے تمہیں برتنوں میں نبیذوں کے پینے سے منع کیا تھا۔ پس اب تم جس میں بھی چاہو پی لو۔ اور جو شخص چاہے تو وہ اپنے مشکیزہ کو گناہ پر باندھ لے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25507]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25507، ترقيم محمد عوامة 24414)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24415 ترقیم الشثری: -- 25508
٢٥٥٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن سليمان عن مجاهد عن ابي عياض عن عبد الله بن عمرو قال (١) : قيل للنبي ﷺ: ليس كل الناس يجد وعاءا، فاذن لهم في شيء منه -يعني الظروف- (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (لما نهى النبي ﷺ عن الأوعية).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥٩٣)، ومسلم (٢٠٠٠).

حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ تمام لوگوں کے پاس (مجوزہ) برتن نہیں ہوتے پس آپ نے ان کے لئے کچھ برتنوں کی اجازت دے دی یعنی ظروف کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25508]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25508، ترقيم محمد عوامة 24415)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں