مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
7. في الرخصة في النبيذ، ومن شربه
نبیذ میں رخصت اور اس کو پینے والوں کا ذکر
ترقیم عوامۃ: 24369 ترقیم الشثری: -- 25459
٢٥٤٥٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا خير في النبيذ إذا كان حلوا] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ].
حضرت ابراہیم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب نبیذ میٹھی ہو تو اس میں کوئی خیر نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25459]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25459، ترقيم محمد عوامة 24369)
ترقیم عوامۃ: 24370 ترقیم الشثری: -- 25460
٢٥٤٦٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الاعمش عن سعيد بن مسروق قال: دعانا رجل إلى طعام فاكلنا، ثم اتانا بشراب، فشرب القوم ولم (اشرب) (١) ، قال: فنظر إلي بكر -يعني ابن ماعز- نظرة ظننت انه (يمقتني) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (نشرب)، وفي [أ، ط]: (يشرب).
(٢) (مقتني) في: [جـ، ز].
حضرت سعید بن مسروق سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک آدمی نے ہماری کھانے کی دعوت کی چناچہ ہم نے کھانا کھایا۔ پھر وہ آدمی ہمارے پاس مشروب لایا۔ پس سب لوگوں نے وہ مشروب پیا۔ لیکن میں نے نہیں پیا۔ راوی کہتے ہیں۔ اس پر بکر بن ماعز نے میری طرف اس طرح دیکھا کہ مجھے گمان ہونے لگا کہ وہ مجھ سے بیزار ہوگئے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25460]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25460، ترقيم محمد عوامة 24370)
ترقیم عوامۃ: 24371 ترقیم الشثری: -- 25461
٢٥٤٦١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد عن هشام عن الحسن قال: إذا دخلت على اخيك فسله عن شرابه، فإن (كان) (١) نبيذ (سقاء) (٢) فاشرب.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (سقى).
حضرت حسن سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ جب تم اپنے (مسلمان) بھائی کے پاس جاؤ۔ تو تم اس سے اس کے مشروب کے بارے میں سوال کرو۔ پس اگر اس کا مشروب مشکیزہ کی نبیذ ہو تو تم اس کو پی لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25461]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25461، ترقيم محمد عوامة 24371)
ترقیم عوامۃ: 24372 ترقیم الشثری: -- 25462
٢٥٤٦٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبيدة) (١) بن حميد عن ابي مسكين عن (هزيل) (٢) بن شرحبيل قال: (مر) (٣) عمر بن الخطاب على ثقيف فاستسقاهم، فقالوا: اخبؤا نبيذكم فسقوه ماء، فقال: اسقوني من نبيذكم يا معشر ثقيف، قال: فسقوه، فامر الغلام فصب ثم امسك بيده ثم قال: يا معشر ثقيف إنكم تشربون من هذا الشراب الشديد، فايكم رابه من شرابه شيء فليكسره بالماء (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (عبدة) في: [ط].
(٢) في [أ، هـ]: (هذيل).
(٣) في [جـ]: (أمر).
(٤) منقطع؛ هزيل لم يدرك عمر.
حضرت ہذیل بن شرحبیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب قبیلہ بنو ثقیف پر سے گزرے تو آپ نے ان سے پانی طلب کیا۔ انہوں نے (باہم ایک دوسرے سے) کہا۔ تم اپنی نبیذ چھپالو اور ان کو پانی پلا دو۔ اس پر حضرت عمر نے کہا۔ اے گروہ ثقیف! تم مجھے اپنی نبیذ میں سے پلاؤ۔ راوی کہتے ہیں۔ پس انہوں آپ کو نبیذ پلائی۔ حضرت عمر نے غلام کو حکم دیا اس نے پانی ڈالا پھر آپ نے اپنے ہاتھ سے اس کو روک دیا۔ پھر آپ نے فرمایا: اے گروہ ثقیف! تم اس سخت مشروب کو پیتے ہو۔ پس تم میں جس کسی کو یہ کسی درجہ شک میں ڈالے تو اس کو چاہیے کہ وہ اس کو پانی سے توڑ ڈالے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25462]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25462، ترقيم محمد عوامة 24372)
8. من رخص في نبيذ الجر الأخضر
جن لوگوں نے سبز گھڑے کی نبیذ کی اجازت دی ہے
ترقیم عوامۃ: 24373 ترقیم الشثری: -- 25463
٢٥٤٦٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو (الاحوص) (١) عن ابي إسحاق عن ⦗٢٧٠⦘ الاسود قال: كان عبد الله ينبذ له في الجر الاخضر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (الأخوص) في: [أ].
(٢) صحيح.
حضرت اسود سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے لئے سبز رنگ کے گھڑے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25463]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25463، ترقيم محمد عوامة 24373)
ترقیم عوامۃ: 24374 ترقیم الشثری: -- 25464
٢٥٤٦٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن (المجالد) (١) بن ابي (راشد) (٢) قال: دخل عمرو بن حريث على عبد الله في حاجته، قال: فقال عبد الله: يا جارية (اسقينا) (٣) نبيذا، فسمقتهم من جر اخضر (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (خالد)، وفي [ح، ط]: (الخالد).
(٢) (شداد) في: [ز].
(٣) تكررت في: [ز].
(٤) ضعيف جدًا؛ مجالد بن أبي راشد متروك.
حضرت مجالد بن ابی راشد سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمرو بن حریث حضرت عبد اللہ کے پاس کسی ضرورت سے گئے۔ راوی کہتے ہیں۔ تو حضرت عبد اللہ نے کہا۔ اے لونڈی! تم ہمیں نبیذ پلاؤ۔ چناچہ اس باندی نے آپ کو سبز گھڑے سے نبیذ پلائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25464]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25464، ترقيم محمد عوامة 24374)
ترقیم عوامۃ: 24375 ترقیم الشثری: -- 25465
٢٥٤٦٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن منصور عن خالد بن سعد عن ام ولد لابي مسعود الانصاري قالت: كنت انبذ لابي مسعود في الجر الاخضر (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول، لجهالة أم ولد أبي مسعود.
حضرت ابو مسعود انصاری کی ام ولد سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں کہ میں حضرت ابو مسعود کے لئے سبز گھڑے میں نبیذ بناتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25465]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25465، ترقيم محمد عوامة 24375)
ترقیم عوامۃ: 24376 ترقیم الشثری: -- 25466
٢٥٤٦٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي الحارث التيمي عن ام معبد قال: قالت: يا بني إن محرم ما احل الله كمستحل ما حرم الله، إني كنت انبذ النبيذ لقرظة بن كعب وكان رجلا قد آتاه الله خيرا كثيرا فيسقيه اصحاب محمد (١) ، وكان يغشاه منهم معاذ بن جبل وزيد بن ارقم، في الدن (المزفت) (٢) والجر الاخضر (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ﷺ زيادة في: [ح].
(٢) (المزقت) في: [ح].
(٣) مجهول؛ لجهالة أبي الحارث وأم معبد.
حضرت ام معبد سے ابو الحارث تیمی روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: اے میرے بیٹے! یقینا اللہ تعالیٰ کی حلال کردہ اشیاء کو حرام کرنے والا ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کی حرام کردہ اشیاء کو حلال کرنے والا۔ میں قرظہ بن کعب کے لئے نبیذ تیار کرتی تھی۔ اور یہ وہ آدمی تھے جن کو اللہ تعالیٰ نے بہت سا مال دے رکھا تھا۔ پس یہ صاحب یہ نبیذ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھیوں کو پلاتے تھے۔ اور ان صحابہ میں سے حضرت معاذ بن جبل اور حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ان کے پاس آیا کرتے تھے۔ ایک بڑی مزفت مٹکے میں اور سبز گھڑے میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25466]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25466، ترقيم محمد عوامة 24376)
ترقیم عوامۃ: 24377 ترقیم الشثری: -- 25467
٢٥٤٦٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الحسن بن حكيم عن امه ان ابا برزة كان يرى اهله ينبذون في الجر (١) (ولا) (٢) ينهاهم (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (الأخضر).
(٢) في [هـ]: (فلا).
(٣) مجهول؛ لجهالة أم الحسن.
حضرت حسن بن حکیم سے روایت ہے۔ وہ اپنی والدہ سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت ابو برزہ، اپنے گھر والوں کو گھڑے میں نبیذ یتار کرتے ہوئے دیکھتے تھے اور ان کو منع نہیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25467]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25467، ترقيم محمد عوامة 24377)
ترقیم عوامۃ: 24378 ترقیم الشثری: -- 25468
٢٥٤٦٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن مسلم قال: كان ابن ابي اوفى (يشرب) (١) نبيذ الجر الاخضر (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) (شرب) في: [أ، ح، ط].
(٢) ضعيف؛ لضعف مسلم.
حضرت مسلم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن ابی اوفیٰ سبز گھڑے کی نبیذ پیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25468]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25468، ترقيم محمد عوامة 24378)