🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
9. (باب) في (الشرب) في الظروف
برتنوں میں پینے کے بارے میں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24416 ترقیم الشثری: -- 25509
٢٥٥٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن ربيعة بن النابغة عن ابيه عن علي عن النبي ﷺ قال:"كنت نهيتكم عن هذه الاوعية، فاشربوا فيها، واجتنبوا كل ما اسكر" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة النابغة، أخرجه أحمد (١٢٣٦)، وأبو يعلى (٢٧٨)، وابن عدي ٣/ ١٠١٩، والطحاوي ٤/ ١٨٥.
حضرت علی رضی اللہ عنہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میں نے تمہیں ان برتنوں سے منع کیا تھا لیکن اب تم ان میں پی لیا کرو اور ہر نشہ آور چیز سے اجتناب کرو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25509]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25509، ترقيم محمد عوامة 24416)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24417 ترقیم الشثری: -- 25510
٢٥٥١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن يحيى بن الحارث التيمي عن يحيى بن غسان التيمي عن ابن (الرسيم) (١) -وكان رجلا من اهل هجر وكان فقيها- حدث عن ابيه انه انطلق إلى النبي ﷺ في وفد في صدقة يحملها إليه، قال: فنهاهم عن النبيذ في هذه الظروف، فرجعوا إلى ارضهم وهي ارض تهامة حارة، فاستوخموها فرجعوا إليه العام الثاني في صدقاتهم، فقالوا: يا رسول الله (إنك) (٢) نهيتنا عن هذه الاوعية فتركناها، (وشق) (٣) ذلك علينا فقال:"اذهبوا فاشربوا فيما شئتم من شاء اوكى سقاءه على إثم" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (رستم)، وكذلك [ح]، وفي [جـ، هـ]: (رسيم).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [جـ]: (فشق).
(٤) مجهول؛ لجهالة ابن الرسيم، أخرجه أحمد وابنه (١٥٩٤٨)، والطبراني (٤٦٣٤)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٦٨٩)، وابن سعد (٦/ ٥٧).

حضرت ابن رسیم سے - یہ اہل ہجر میں سے ایک شخص تھے اور فقیہ تھے - اپنے والد سے روایت بیان کرتے ہیں کہ وہ ایک وفد میں جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ وفد آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس صدقہ لے کر گیا تھا۔ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وفد والوں کو ان برتنوں میں نبیذ پینے سے منع کیا۔ چناچہ وہ لوگ اپنے علاقہ میں واپس چلے گئے۔ وہ تہامہ کا علاقہ گرم تھا۔ پس ان لوگوں کو یہ زمین ناموافق ثابت ہوئی۔ پھر وہ اگلے سال آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اپنے صدقات لے کر حاضر ہوئے اور انہوں نے بتایا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ نے ہمیں ان برتنوں سے منع کیا تھا پس ہم نے وہ برتن چھوڑ دئیے لیکن ہمیں اس پر بہت مشقت ہوئی۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تم جاؤ اور جس میں چاہو پیو، جو شخص چاہے وہ اپنے مشکیزہ کو گناہ پر باندھ لے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25510]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25510، ترقيم محمد عوامة 24417)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24418 ترقیم الشثری: -- 25511
٢٥٥١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عمر بن سعد عن سفيان عن منصور عن سالم عن جابر قال: نهى رسول الله ﷺ عن الظروف، فشكت إليه الانصار فقالوا: ليس لنا اوعية، فقال:"فلا إذن" (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٥٩٢)، وأحمد (١٤٢٤٤).
حضرت جابر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے برتنوں سے منع فرمایا تو کچھ انصار نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شکایت کی اور عرض کیا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہمارے پاس تو برتن نہیں ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر یہ ممانعت نہیں ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25511]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25511، ترقيم محمد عوامة 24418)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24419 ترقیم الشثری: -- 25512
٢٥٥١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد قال: حدثنا فرقد السبخي قال: حدثنا (جابر) (١) بن يزيد قال: حدثنا مسروق عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"إني نهيتكم عن هذه الاوعية، (وإن) (٢) الاوعية لا تحل شيئا ⦗٢٨٢⦘ ولا (تحرم) (٣) فاشربوا فيها" (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في حاشية [جـ] كتب العيني: (جابر بن يزيد هذا مجهول، وليس بجابر بن يزيد الجعفي فافهم)، وانظر: الجرح والتعديل ٢/ ٤٩٨، ومشتبه أسامي المحدثين ص ٨٧، ولسان الميزان ٢/ ٨٨.
(٢) في [جـ]: (وإلا).
(٣) في [ز]: (ولا تحرمه).
(٤) مجهول، أخرجه الدارقطني ٤/ ٢٥٩، والطحاوي ٤/ ٢٢٨، وابن عبد البر في التمهيد ٣/ ٢٢٣.

حضرت عبد اللہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”یقینا میں نے تمہیں ان برتنوں سے روکا تھا۔ جبکہ برتن کسی چیز کو حلال یا حرام نہیں کرتے۔ پس تم ان برتنوں میں پی سکتے ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25512]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25512، ترقيم محمد عوامة 24419)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24420 ترقیم الشثری: -- 25513
٢٥٥١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن طارق بن عبد الرحمن عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: كل حلال في كل ظرف حلال، وكل حرام في كل ظرف حرام (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ طارق ثقة.
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں۔ ہر حلال چیز ہر برتن میں حلا ل ہے۔ اور ہر حرام چیز ہر برتن میں حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25513]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25513، ترقيم محمد عوامة 24420)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24421 ترقیم الشثری: -- 25514
٢٥٥١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سعيد بن سعيد (التغلبي) (١) عن ابي الشعثاء الكندي عن ابن عمر قال: سمعته يقول: الاوعية لا تحل شيئا ولا (تحرمه) (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (البعلي)، وفي [هـ]: (البجلي).
(٢) في [ط، هـ]: (تحرم).
(٣) مجهول؛ لجهالة سعيد بن سعيد.

حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے، ابو الشعثاء کندی روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے سُنا کہ برتن کسی شئی کو حلال کرتا ہے اور نہ ہی حرام کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25514]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25514، ترقيم محمد عوامة 24421)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24422 ترقیم الشثری: -- 25515
٢٥٥١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (عبدة) (١) عن صالح عن الشعبي قال: نبيذ المزر اشد من نبيذ الدن، وما حرم إناء ولا احل.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عبد).
حضرت شعبی سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ مِزْر کی نبیذ، مٹکے کی نبیذ سے زیادہ سخت ہے۔ کوئی برتن کسی چیز کو حرام کرتا ہے اور نہ حلال کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25515]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25515، ترقيم محمد عوامة 24422)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24423 ترقیم الشثری: -- 25516
٢٥٥١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير قال: حدثنا إسماعيل بن ابي خالد عن الزبير بن عدي قال: ذكر عند شريح الاسقية التي تنبذ فيها، فقال شريح: ما (يحللن) (١) شيئا، ولا (يحرمن) (٢) ، ولكن انظروا ما (تجعلون) (٣) فيه من (حرام او حلال) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (تحلل)، وفي [جـ]: (تحللن).
(٢) في [أ، ح، ط]: (تحرمه)، وفي [هـ]: (تحرم)، وفي [جـ، ز]: (تحرمنه).
(٣) في [أ، جـ، ح، ز]: (تجعلوا).
(٤) في [جـ، ز]: (حلال أو حرام).

حضرت زبیر بن عدی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت شریح کے ہاں ان مشکیزوں کا ذکر کیا گیا جن میں نبیذ بنائی جاتی ہے۔ تو حضرت شریح نے ارشاد فرمایا: یہ مشکیزے کسی چیز کو حلال کرتے ہیں اور نہ ہی حرام کرتے ہیں۔ بلکہ تم ان میں جو کچھ ڈالتے ہو حلال یا حرام اس کو دیکھو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25516]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25516، ترقيم محمد عوامة 24423)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24424 ترقیم الشثری: -- 25517
٢٥٥١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن ابي خالد عن رجل من بجيلة عن ابن عياس قال: كل حلال في (كل) (١) ظرف حلال، وكل حرام في (كل) (٢) ظرف حرام (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ز].
(٢) سقط من: [ز].
(٣) مجهول، لإبهام الراوي عن ابن عباس.

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں۔ ہر حلال چیز ہر طرح کے برتن میں حلال ہی ہوتی ہے اور ہر حرام چیز ہر طرح کے برتن میں حرام ہی ہوتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25517]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25517، ترقيم محمد عوامة 24424)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
10. فيما فسر من الظروف، وما هي؟
برتنوں کی جو تفسیر کی گئی ہے اور یہ برتن کون سے ہیں؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24425 ترقیم الشثری: -- 25518
٢٥٥١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن إسماعيل بن سميع عن مسلم البطين قال: سالت ابا عمرو الشيباني عن الجعة، قال: شراب (يصنع) (١) (باليمن) (٢) من الشعير

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يضع).
(٢) في [هـ]: (باليمين)، وفي [ط]: (بالتمن).

حضرت مسلم بطین سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عمرو شیبانی سے جعہ کے بارے میں پوچھا؟ انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا: یمن کا ایک مشروب ہے جو جَو سے بنایا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25518]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25518، ترقيم محمد عوامة 24425)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں