مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. في لبس الثياب السابرية
باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 25201 ترقیم الشثری: -- 26310
٢٦٣١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الفضل قال: حدثنا (ابو) (١) إسرائيل قال: كان الحكم يعتم بعمامة سابري.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
حضرت ابو اسرائیل بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت حکم نرم اور عمدہ عمامہ پہنا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26310]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26310، ترقيم محمد عوامة 25201)
ترقیم عوامۃ: 25202 ترقیم الشثری: -- 26311
٢٦٣١١ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن عبد الله قال: رايت على ابي جعفر رداء سابريا (معلما) ] (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ح، ط، هـ]، في [ز]: (معلم).
حضرت اسماعیل بن عبد اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر باریک اور عمدہ نشان زدہ چادر دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26311]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26311، ترقيم محمد عوامة 25202)
ترقیم عوامۃ: 25203 ترقیم الشثری: -- 26312
٢٦٣١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا الحسن بن موسى عن شيبان عن ليث عن مجاهد انه كان يكره الثياب الرقاق.
حضرت لیث، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ باریک کپڑوں کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26312]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26312، ترقيم محمد عوامة 25203)
ترقیم عوامۃ: 25204 ترقیم الشثری: -- 26313
٢٦٣١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن افلح قال: رايت على القاسم رداء رقيقا.
حضرت افلح سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم پر باریک چادر دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26313]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26313، ترقيم محمد عوامة 25204)
ترقیم عوامۃ: 25205 ترقیم الشثری: -- 26314
٢٦٣١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابي إسحاق عن عطاء قال: الحرير احب (إلي) (١) من السابري.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (إلى النساء).
حضرت عطاء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ مجھے باریک اور عمدہ کپڑے سے زیادہ ریشم محبوب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26314]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26314، ترقيم محمد عوامة 25205)
ترقیم عوامۃ: 25206 ترقیم الشثری: -- 26315
٢٦٣١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) عبد الرحمن الخياط عن عكرمة عن ابين عباس انه كان له رداء رقيق (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) تكررت في: [ز].
(٢) مجهول؛ لجهالة عبد الرحمن الخياط.
حضرت عکرمہ، حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے پاس ایک باریک چادر تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26315]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26315، ترقيم محمد عوامة 25206)
9. في لبس المعصفر (للرجال) ومن رخص فيه
مردوں کے لئے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اورجو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
ترقیم عوامۃ: 25207 ترقیم الشثری: -- 26316
٢٦٣١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا شريك عن ابي إسحاق عن البراء قال: ما رايت اجمل من رسول الله ﷺ (مترجلا) (١) في حلة حمراء (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (مرجلًا).
(٢) حسن؛ شريك صدوق، صرح أبو إسحاق بالسماع عن الشيخين، أخرجه البخاري (٣٥٤٩)، ومسلم (٢٣٣٧).
حضرت براء سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے سرخ جوڑے میں بال بنایا ہوا کوئی شخص جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بڑھ کر جمال والا نہیں دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26316، ترقيم محمد عوامة 25207)
ترقیم عوامۃ: 25208 ترقیم الشثری: -- 26317
٢٦٣١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عبد الرحمن بن إسحاق قال: حدثني ابي قال: رايت نافع بن جبير بالعرج وعليه معصفر.
حضرت عبد الرحمن بن اسحق اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا کہ میں نے حضرت نافع بن جبیر کو مقام عرج میں اس حالت میں دیکھا کہ ان پر معصفر (یعنی زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26317، ترقيم محمد عوامة 25208)
ترقیم عوامۃ: 25209 ترقیم الشثری: -- 26318
٢٦٣١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن العوام قال: رايت على إبراهيم التيمي وإبراهيم النخعي على كل واحد منهما ملحفة حمراء.
حضرت عوام سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم تیمی اور ابراہیم نخعی دونوں پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26318]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26318، ترقيم محمد عوامة 25209)
ترقیم عوامۃ: 25210 ترقیم الشثری: -- 26319
٢٦٣١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبيد الله بن موسى عن عمرو بن عثمان عن موسى بن طلحة ان طلحة كان يلبس (العصفر) (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ح]: (العصفر).
(٢) صحيح.
حضرت موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ حضرت طلحہ، معصفر (زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا پہنا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26319]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26319، ترقيم محمد عوامة 25210)