مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
9. في لبس المعصفر (للرجال) ومن رخص فيه
مردوں کے لئے معصفر (زرد رنگ) کپڑا پہننے کے بارے میں، اورجو حضرات اس میں رخصت کے قائل ہیں
ترقیم عوامۃ: 25211 ترقیم الشثری: -- 26320
٢٦٣٢٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمرو بن عثمان قال: رايت على ابي جعفر ملحفة حمراء.
حضرت عمرو بن عثمان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26320]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26320، ترقيم محمد عوامة 25211)
ترقیم عوامۃ: 25212 ترقیم الشثری: -- 26321
٢٦٣٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن العلاء بن عبد الكريم قال: رايت على إبراهيم ثوبا معصفرا.
حضرت علاء بن عبد الکریم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم پر معصفر (زرد رنگ کیا ہوا) کپڑا پہنے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26321]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26321، ترقيم محمد عوامة 25212)
ترقیم عوامۃ: 25213 ترقیم الشثری: -- 26322
٢٦٣٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن محمد كان لا يرى باسا بلبس الرجل الثوب المصبوغ بالعصفر (و) (١) الزعفران.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (أو).
حضرت ابن عون، حضرت محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ آدمی کے لئے عصفر یا زعفران سے رنگے ہوئے کپڑے کو پہننے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26322]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26322، ترقيم محمد عوامة 25213)
ترقیم عوامۃ: 25214 ترقیم الشثری: -- 26323
٢٦٣٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مالك بن مغول قال: رايت على الشعبي ملحفة حمراء.
حضرت مالک بن مغول سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26323]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26323، ترقيم محمد عوامة 25214)
ترقیم عوامۃ: 25215 ترقیم الشثری: -- 26324
٢٦٣٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن حماد بن زيد عن عاصم بن (بهدلة) (١) قال: ادرك اقواما كانوا يتخذون هذا الليل جملا يلبسون المعصفر منهم (زر، و) (٢) ابو وائل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (بهذله).
(٢) سقط من: [هـ]، وفي [أ، ح]: (رزق).
حضرت عاصم بن بہدلہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے ایسے لوگوں کو پایا ہے جو راتوں کو خوب عبادت کرتے تھے۔ وہ بھی معصفر کپڑا پہنا کرتے تھے۔ انہی میں سے حضرت زر اور حضرت ابو وائل بھی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26324]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26324، ترقيم محمد عوامة 25215)
ترقیم عوامۃ: 25216 ترقیم الشثری: -- 26325
٢٦٣٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن نصر بن (اوس) (١) قال: رايت (على) (٢) علي (بن) (٣) (الحسين) (٤) ملحفة حمراء.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ح، ز، ط]: (أويس).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) سقط من: [ز].
(٤) في [ز]: (حسين).
حضرت نصر بن اوس سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی بن حسین رحمہ اللہ پر سُرخ رنگ کی چادر دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26325]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26325، ترقيم محمد عوامة 25216)
ترقیم عوامۃ: 25217 ترقیم الشثری: -- 26326
٢٦٣٢٦ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن عن جابر عن ابي جعفر قال: قال: إنا آل محمد (نلبس) (١) المعصفر] (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (يلبس).
(٢) سقط الخبر من: [أ، ح، هـ].
حضرت ابو جعفر سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم آل محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) معصفر کپڑا پہنتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26326]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26326، ترقيم محمد عوامة 25217)
ترقیم عوامۃ: 25218 ترقیم الشثری: -- 26327
٢٦٣٢٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام عن محمد قال: كان المعصفر لباس العرب، ولا اعلم شيئا هدمه في الإسلام وكان لا يرى به باسا.
محمد سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ عرب کا لباس معصفر ہوتا تھا، مجھے کسی ایسی چیز کا علم نہیں ہے جس نے اسلام میں اس کو ختم کردیا ہو۔ آپ ایسے لباس میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26327]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26327، ترقيم محمد عوامة 25218)
ترقیم عوامۃ: 25219 ترقیم الشثری: -- 26328
٢٦٣٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن هشام عن ابيه انه كان يصبغ له الثوب (بدينار) (١) فيلبسه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط]: (بدينر)، وفي [هـ]: (بورس).
حضرت ہشام، اپنے والد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ ان کے لئے ایک دینار میں کپڑے کو رنگا جاتا پھر آپ اس کو پہنتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26328]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26328، ترقيم محمد عوامة 25219)
ترقیم عوامۃ: 25220 ترقیم الشثری: -- 26329
٢٦٣٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسحاق بن سليمان الرازي عن سلمة بن (بخت) (١) قال: رايت على ابي جعفر المعصفرات او المعصفر، ورايت عليه درعا من (الخلوق) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (خت).
(٢) في [ط]: (الخلوف).
حضرت سلمہ بن بخت سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو جعفر پر معصفرات یا معصفر کپڑا دیکھا اور میں نے ان پر خلوق (زعفرانی خوشبو) کی ایک قمیص بھی دیکھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26329]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26329، ترقيم محمد عوامة 25220)