مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
6. من كره العلم، ولم يرخص فيه؟
جو لوگ ریشم کی نشانی لگانے کو (بھی) مکروہ سمجھتے ہیں اور اس کی اجازت نہیں دیتے
ترقیم عوامۃ: 25191 ترقیم الشثری: -- 26300
٢٦٣٠٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن الحكم بن عطية عن النضر ابن عبد الله ان قيس بن عباد وفد إلى معاوية فكساه (ريطة) (١) ففتق علمها وارتدى بها (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ربطة).
(٢) حسن؛ النضر صدوق.
حضرت نضر بن عبد اللہ سے روایت ہے کہ قیس بن عباد، حضرت معاویہ کے پاس وفد میں آئے۔ اور انہوں نے ایک ملائم کپڑا آپ کو پہننے کو دیا۔ آپ نے اس کے نشان کو علیحدہ کرلیا اور اس کو چادر کے طور پر اوڑھ لیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26300]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26300، ترقيم محمد عوامة 25191)
ترقیم عوامۃ: 25192 ترقیم الشثری: -- 26301
٢٦٣٠١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن (عبيدة) (١) ابن يسار عن جابر بن عبد الله قال: كنا نقطع الاعلام (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (عبيد).
(٢) مجهول؛ خالد بن يسار مجهول.
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہم لوگ نشانات (ریشم) کو کاٹ دیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26301]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26301، ترقيم محمد عوامة 25192)
7. في القز والإبريسم للنساء
عورتوں کے لئے خام ریشم اور اعلی قسم کے ریشم کا بیان
ترقیم عوامۃ: 25193 ترقیم الشثری: -- 26302
٢٦٣٠٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن داود بن ابي هند عن نافع عن ابن عمر انه كان يكسو بناته خمر القز ونساءه (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت نافع، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ آپ اپنی بیٹیوں کو اور اپنی عورتوں کو خام ریشم کا دوپٹہ پہناتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26302]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26302، ترقيم محمد عوامة 25193)
ترقیم عوامۃ: 25194 ترقیم الشثری: -- 26303
٢٦٣٠٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن عون قال: قلت لسالم الرجل يكسو اهله القز (والخز) (١) والثياب، فقال: (لقد) (٢) كنت لا اكسوهن إياه (فما زالوا بي) (٣) حتى كسوتهن إياه، وإن لم تكسه فهو والله خير.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ز]: (والخمر).
(٢) سقط من: [ز].
(٣) في [هـ]: (فمارا لدي).
حضرت ابن عون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم سے پوچھا۔ آدمی اپنے گھر والوں کو خام ریشم کے کپڑے اور دوپٹے پہنا لے؟ انہوں نے فرمایا: میں تو انہیں یہ کپڑا نہیں پہنایا کرتا تھا لیکن انہوں نے مجھ سے بہت اصرار کیا یہاں تک کہ میں نے انہیں یہ پہنا دیا اور اگر یہ کپڑا وہ نہ پہنیں تو یہ بات بخدا بہتر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26303]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26303، ترقيم محمد عوامة 25194)
ترقیم عوامۃ: 25195 ترقیم الشثری: -- 26304
٢٦٣٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن هشام عن الحسن ومحمد انهما كانا يكرهان القز والإبريسم.
حضرت ہشام، حسن اور محمد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات خام ریشم اور اعلی قسم کے ریشم کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26304]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26304، ترقيم محمد عوامة 25195)
8. في لبس الثياب السابرية
باریک اور عمدہ کپڑے کے پہننے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 25196 ترقیم الشثری: -- 26305
٢٦٣٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: نا) (١) مسعر عن عطية قال: رايت ابن عمر اخذ ملاءة سابرية او رقيقة، فجمعها بيده ثم (رمى) (٢) بها (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقطت من النسخ، وقد ورد هذا الإسناد مرتين عن وكيع ومرة عن محمد بن بشر، ومسعر ليس من شيوخ المؤلف، بل من شيوخ شيوخه، وقد روى عنه المؤلف (٥١١) خبرًا منها (٢٩٥) من طريق وكيع.
(٢) في [ز]: (وما).
(٣) ضعيف.
حضرت عطیہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ انہوں نے باریک کپڑے کو پکڑا پھر اس کو اپنے ہاتھ سے اکٹھا کیا پھر اس کو پھینک دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26305]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26305، ترقيم محمد عوامة 25196)
ترقیم عوامۃ: 25197 ترقیم الشثری: -- 26306
٢٦٣٠٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن ليث عن طاوس انه كان يكره لبس الثوب السابري الرقيق.
حضرت لیث، حضرت طاؤس کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ باریک اور عمدہ کپڑا پہننے کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26306]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26306، ترقيم محمد عوامة 25197)
ترقیم عوامۃ: 25198 ترقیم الشثری: -- 26307
٢٦٣٠٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن (عبيد) (١) قال: رايت على القاسم رداء (شطويا) (٢) له علم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (عبيدة)، وفي [ح]: (عبده).
(٢) في [أ، ح، ط]: (سطري)، وفي [هـ]: (سابري)، والشطوي ثوب رقيق يصنع بشطاه من قرى مصر.
حضرت عبید سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم پر مقام شطا کی تیار شدہ ایک چادر دیکھی جس میں نشانات تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26307]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26307، ترقيم محمد عوامة 25198)
ترقیم عوامۃ: 25199 ترقیم الشثری: -- 26308
٢٦٣٠٨ - حدثنا ابو بكر قال: (قال) (١) ابن علية: عن خالد عن (انيس) (٢) (ابي) (٣) العريان قال: رايت على الحسن بن علي (٤) قميصا رقيقا وعمامة رقيقة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (حدثنا)، وسقط من: [أ، جـ].
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (أنس).
(٣) في [جـ، ز]: (ابن)، وفي [أ، هـ]: (عن).
(٤) في الطبقات (٥/ ٣٢٨): (الحسن بن محمد)؛ أي: ابن علي.
حضرت انیس ابو العریان سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو ایک باریک قمیص اور باریک عمامہ پہنے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26308]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26308، ترقيم محمد عوامة 25199)
ترقیم عوامۃ: 25200 ترقیم الشثری: -- 26309
٢٦٣٠٩ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو معاوية عن ابي حيان عن حبيب قال: رايت على ابن عباس قميصا سابريا رقيقا] (١) استشف إزاره من رقته (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) صحيح.
حضرت حبیب سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما پر ایک باریک اور عمدہ قمیص دیکھی۔ آپ کا ازار بوجہ باریکی کے چھنا ہوا محسوس ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26309]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26309، ترقيم محمد عوامة 25200)