مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
85. في شعر (الخنزير) يخرز به (الخف)
خنزیر کے بالوں کو موزے میں استعمال کرنے کا حکم
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 26920
٢٦٩٢٠ - وعن إسماعيل عن الحسن انهما رخصا في شعر الخنزير يخرز به.
حضرت حسن سے بھی منقول ہے کہ ان دونوں حضرات نے خنزیر کے بالوں سے سلائی کرنے کی اجازت دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26920]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26920، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 25790 ترقیم الشثری: -- 26921
٢٦٩٢١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن ابن سيرين انه كان لا يلبس خفا خرز بشعر خنزير.
حضرت ابن سیرین ایسا موزہ استعمال نہیں کرتے تھے جس میں خنزیر کا بال لگایا گیا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26921]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26921، ترقيم محمد عوامة 25790)
ترقیم عوامۃ: 25791 ترقیم الشثری: -- 26922
٢٦٩٢٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو داود الطيالسي عن شعبة عن شيخ (١) قال: سالت ابا عياض عن (شعر) (٢) الخنزير يوضع على جرح الدابة فكرهه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (من أهل واسط).
(٢) في [جـ، ع]: (شحم)، وتقدم الخبر في ٧/ ٤٤٧ برقم [٢٥٢٤٨].
واسط کے ایک بزرگ کہتے ہیں کہ میں نے ابو عیاض سے سوال کیا کہ کیا خنزیز کے بال کو جانور کے زخم پر رکھ سکتے ہیں انہوں نے اسے مکروہ قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26922]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26922، ترقيم محمد عوامة 25791)
86. في الخاتم في السبابة والوسطى
تشہد کی انگلی میں یا درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 25792 ترقیم الشثری: -- 26923
٢٦٩٢٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن عاصم عن ابي بردة عن علي قال: (نهانا) (١) رسول الله ﷺ ان (نتختم) (٢) في هذه (وهذه) (٣) -يعني السبابة والوسطى- (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (نهاني).
(٢) في [هـ]: (يتختم).
(٣) سقط من: [ح].
(٤) صحيح؛ عاصم هو ابن كليب ثقة على الراجح، أخرجه مسلم (٢٠٧٨)، وأحمد (١١٢٤).
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں تشہد کی انگلی میں یا درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26923]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26923، ترقيم محمد عوامة 25792)
ترقیم عوامۃ: 25793 ترقیم الشثری: -- 26924
٢٦٩٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث قال: كان إبراهيم يكرهه.
حضرت ابراہیم نے اسے مکروہ قرار دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26924]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26924، ترقيم محمد عوامة 25793)
87. الرجل يتكئ على (المرافق) المصورة
تصویروں والے تکیے پر ٹیک لگانا کیسا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 25794 ترقیم الشثری: -- 26925
٢٦٩٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن اسامة (بن) (١) زيد عن عبد الرحمن بن القاسم عن (ابيه) (٢) عن عائشة (قالت) (٣) : سترت (سهوة) (٤) ⦗١١٢⦘ (لي) (٥) (تعني) (٦) الداخل (بستر) (٧) فيه تصاوير، فلما قدم النبي ﷺ هتكه فجعلت منه (منبذتين) (٨) فرايت النبي ﷺ متكئا على (إحداهما) (٩) (١٠) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) في [أ]: (أمه).
(٣) في [ز]: (قال).
(٤) في [جـ، ز]: (سمرة).
(٥) سقط من: [أ، ح، ط].
(٦) في [أ، ح، ط]: (إلى بيتي).
(٧) في [هـ]: (يستر).
(٨) في [هـ]: (مسندتين).
(٩) في [أ، ح، ط] (أحدهما).
(١٠) حسن؛ أسامة صدوق، أخرجه البخاري (٢٤٧٩)، ومسلم (٢١٠٧).
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے گھر میں تصویروں والے پردے لگائے، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گھر تشریف لائے تو آپ نے وہ پردے اتار دئیے۔ میں نے ان کے تکیے بنا لیے تو میں نے دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان تکیوں میں سے ایک سے ٹیک لگا رکھی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26925]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26925، ترقيم محمد عوامة 25794)
ترقیم عوامۃ: 25795 ترقیم الشثری: -- 26926
٢٦٩٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن الجعد رجل من اهل المدينة قال: حدثتني (ابنة) (١) سعد ان اباها جاء من فارس بوسائد فيها تماثيل (فكنا (نبسطها) ) (٢) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ابن).
(٢) في [أ، ح، ز]: (نبسطهما).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) صحيح؛ الجعد هو ابن عبد الرحمن بن أوس المدني، وابنة سعد اسمها عائشة.
حضرت بنت سعد فرماتی ہیں کہ میرے والد فارس سے کچھ تکیے لائے جن پر تصویریں تھیں ہم ان تکیوں کو بچھایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26926]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26926، ترقيم محمد عوامة 25795)
ترقیم عوامۃ: 25796 ترقیم الشثری: -- 26927
٢٦٩٢٧ - (حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث قال: رايت سالم بن عبد الله متكئا على وسادة حمراء فيها تماثيل) (١) فقلت له فقال: إنما يكره هذا لمن ينصبه ويصنعه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ کو دیکھا کہ انہوں نے سرخ تکیے پر ٹیک لگا رکھی تھی جس میں تصاویر تھیں۔ میں نے ان سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تصویریں اس شخص کے لئے مکروہ ہیں جو انہیں آویزاں کرے اور بنائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26927]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26927، ترقيم محمد عوامة 25796)
ترقیم عوامۃ: 25797 ترقیم الشثری: -- 26928
٢٦٩٢٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن هشام بن عروة عن ابيه انه كان يتكئ على المرافق فيها التماثيل: الطير والرجال.
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ ان کے والد ایسے تکیوں پر ٹیک لگایا کرتے تھے جن پر پرندوں اور آدمیوں کی تصویریں ہوتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26928]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26928، ترقيم محمد عوامة 25797)
ترقیم عوامۃ: 25798 ترقیم الشثری: -- 26929
٢٦٩٢٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن علية عن علقمة عن محمد بن سيرين ⦗١١٣⦘ قال: نبئت عن (حطان) (١) بن عبد الله قال: اتى علي صاحب (لي) (٢) فناداني فاشرفت عليه فقال: قرئ علينا كتاب امير المؤمنين يعزم على من كان في بيته (ستر منصوب) (٣) فيه تصاوير لما وضعه، فكرهت ان (ابيت) (٤) عاصيا، فقمنا إلى قرام لنا فوضعته (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ز، ط]: (حيطان).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [أ، ح، ز]: (سترًا منصوبًا)، وفي [ط]: (سترًا من صوبا).
(٤) في [أ، ح، ز]: (نبئت)، وفي [جـ]: (أنبئت).
(٥) مجهول؛ لجهالة شيخ ابن سيرين.
حضرت حطان بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میرے پاس ایک دوست آیا اور اس نے مجھے آواز دی، میں نے جھانک کر اسے دیکھا تو اس نے کہا کہ ہمارے سامنے امیر المؤمنین کا ایک خط پڑھا گیا ہے جس میں لکھا تھا کہ جن گھروں میں ایسے پردے ہیں جن پر تصویریں ہیں ان پر لازم ہے کہ ان پردوں کو اتار دیں۔ پس میں نے رات کو گناہ گار ہونے کی حالت میں گزارنا مناسب نہ سمجھا اور ان پردوں کو اتار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26929]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26929، ترقيم محمد عوامة 25798)