مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
82. في القزع يكون (على) رؤوس الصبيان
بچوں کے سروں پر کچھ بال بلا مونڈے چھوڑنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 25780 ترقیم الشثری: -- 26910
٢٦٩١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع وابن مهدي عن سفيان عن عبد الله بن (الحسن) (١) قال: (سمعت) (٢) (امي) (٣) فاطمة بنت (الحسين) (٤) تنهى عن القزع.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (الحسين).
(٢) في [جـ]: (سمع).
(٣) في [جـ]: (أبي).
(٤) في [ط]: (الحسن).
حضرت عبد اللہ بن حسن فرماتے ہیں کہ میری والدہ فاطمہ بنت حسین کچھ بال بلا مونڈے چھوڑنے سے منع فرماتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26910]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26910، ترقيم محمد عوامة 25780)
ترقیم عوامۃ: 25781 ترقیم الشثری: -- 26911
٢٦٩١١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة (عن عبيد الله) (١) بن عمر (عن عمر) (٢) (بن نافع) (٣) (عن نافع) (٤) عن ابن عمر قال: نهى رسول الله ﷺ عن ⦗١٠٨⦘ القزع، والقزع (ان) (٥) يحلق من راس الصبي موضع ويترك موضع (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: تكررت.
(٢) سقط من: [أ، جـ، ح، ط].
(٣) سقط من: [جـ، ط].
(٤) سقط من: [ز].
(٥) سقط من: [أ، ح، ز].
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٥٩٢٠)، ومسلم (٢١٢٠).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ بچوں کے سر کا کچھ حصہ مونڈا جائے اور کچھ چھوڑ دیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26911]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26911، ترقيم محمد عوامة 25781)
ترقیم عوامۃ: 25782 ترقیم الشثری: -- 26912
٢٦٩١٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن ابي سلام قال: دخلت على عائشة وفي راسي قزع، فامرت به فجز او حلق (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ضعيف؛ لضعف موسى بن عبيدة.
حضرت ابو سلام فرماتے ہیں کہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، میرے سر کا کچھ حصہ مونڈا ہوا تھا انہوں نے اس کے بارے میں حکم دیا تو اسے کتر دیا گیا یا مونڈ دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26912]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26912، ترقيم محمد عوامة 25782)
83. من كان لا يتختم
جو حضرات انگوٹھی نہیں پہناکرتے تھے
ترقیم عوامۃ: 25783 ترقیم الشثری: -- 26913
٢٦٩١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا صفوان بن عيسى عن عبد الاعلى بن عبد الله (بن) (١) ابي فروة قال: سالت سعيد بن المسيب قلت: رجل في خاتمه مثل راس الطير فقال: يا ابن اخي ما علمنا احدا من اصحاب رسول الله ﷺ تختم (لا) (٢) ابو بكر ولا عمر ولا (فلان ولا فلان) (٣) ، حتى عد ناسا من اصحاب النبي ﷺ (٤) فاعدت عليه مرارا (فكانه) (٥) يكره الخاتم (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) سقط من: [ز، ح]، وفي [أ، ح]: (لها)، وفي [جـ]: (لا).
(٣) في [أ، ح، ط، هـ]: (فلانًا ولا فلانًا).
(٤) سقط من: [ز].
(٥) في [ط]: (فكان).
(٦) من مراسيل سعيد بن المسيب.
حضرت عبد الاعلیٰ بن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سعید بن مسیب سے سوال کیا کہ ایک آدمی کی انگوٹھی میں پرندے کے سر جیسی کوئی تصویر ہے۔ اس کا کیا حکم ہے؟ انہوں نے فرمایا: کہ اے میرے بھتیجے! ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کسی صحابی کے انگوٹھی پہننے کا علم نہیں۔ نہ تو حضرت ابوبکر اور نہ حضرت عمر اور نہ فلاں اور فلاں۔ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کئی صحابہ کا نام لیا۔ میں نے دوبارہ سوال کیا تو ان کے جواب سے یہی اندازہ ہوا کہ وہ اسے مکروہ خیال فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26913]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26913، ترقيم محمد عوامة 25783)
ترقیم عوامۃ: 25784 ترقیم الشثری: -- 26914
٢٦٩١٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا همام عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد انهم كانوا لا يتختمون.
حضرت عطاء، حضرت طاؤس اور حضر ت مجاہد انگوٹھی نہیں پہنا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26914]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26914، ترقيم محمد عوامة 25784)
84. من كان لا ينتفع من الميتة بإهاب ولا عصب
جو حضرات مردہ جانور کی کھال اور ہڈیوں سے کسی قسم کا فائدہ حاصل کرنے کے قائل نہ تھے
ترقیم عوامۃ: 25785 ترقیم الشثری: -- 26915
٢٦٩١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن الحكم عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن عبد الله (بن) (١) (عكيم) (٢) قال: اتانا كتاب رسول الله ﷺ ان لا تنتفعوا من الميتة بإهاب ولا (عصب) (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) في [ز، ط]: (حكيم).
(٣) في [هـ]: (عصف).
(٤) صحيح؛ ومنصور لم تختلف روايته فلا تعارض برواية مختلفة، ونسبة الكتاب للنبي ﷺ في ذلك الزمان مشتهرة، والحديث أخرجه أحمد (١٨٧٨٠)، وأبو داود (٤١٢٧)، والنسائي ٧/ ١٥٧، والترمذي (١٧٢٩)، وابن ماجه (٣٦١٣)، وابن حبان (١٢٧٨)، وابن سعد ٦/ ١١٣، والطيالسي (١٣٩٣)، وعبد بن حميد (٨٢٦)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٥٧٥)، والطبراني في الأوسط (٦٧١٢)، والطحاوي ١/ ٤٦٨، والبيهقي ١/ ٢٥، وابن جرير في مسند ابن عباس (١٢٢٧)، وابن دي (٤/ ١٣٧٤)، وتمام في الفوائد (١٤٣)، وابن عبد البر في التمهيد ٤/ ١٦٢، والمزي ١٥/ ٢٠، والإسماعيلي (٩٧)، وأبو نعيم في أخبار أصبهان ٢/ ١٩٩.
حضرت عبد اللہ بن عکیم فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ مردہ جانور کی کھال اور پٹھوں سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26915]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26915، ترقيم محمد عوامة 25785)
ترقیم عوامۃ: 25786 ترقیم الشثری: -- 26916
٢٦٩١٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن الحكم عن عبد الرحمن بن ابي ليلى عن عبد الله بن عكيم قال: اتانا كتاب النبي ﷺ ونحن بجهينة:" (ان) (١) لا تنتفعوا من الميتة بإهاب ولا عصب" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: زيادة (أن).
(٢) صحيح؛ وانظر: ما قبله [٢٦٩١٥].
حضرت عبد اللہ بن عکیم فرماتے ہیں کہ ہم جہینہ میں تھے کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ایک خط آیاجس میں لکھا تھا کہ مردہ جانور کی کھال اور پٹھوں سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26916]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26916، ترقيم محمد عوامة 25786)
ترقیم عوامۃ: 25787 ترقیم الشثری: -- 26917
٢٦٩١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن ابن ابي ليلى عن عبد الله بن (عكيم) (١) قال: اتانا كتاب النبي ﷺ وانا ⦗١١٠⦘ غلام ان لا تنتفعوا بإهاب (٢) (ميتة) (٣) ولا عصب (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، هـ]: (حكيم).
(٢) في [جـ]: زيادة (من).
(٣) في [جـ]: (الميتة).
(٤) صحيح؛ وانظر: حديث رقم [٢٦٩١٥].
حضرت عبد اللہ بن عکیم فرماتے ہیں کہ میں نو عمر لڑکا تھا کہ ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا خط آیا جس میں لکھا تھا کہ مردہ جانور کی کھال اور پٹھوں سے فائدہ نہ اٹھاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26917]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26917، ترقيم محمد عوامة 25787)
85. في شعر (الخنزير) يخرز به (الخف)
خنزیر کے بالوں کو موزے میں استعمال کرنے کا حکم
ترقیم عوامۃ: 25788 ترقیم الشثری: -- 26918
٢٦٩١٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن شعبة قال: سالت الحكم وحمادا عن شعر الخنزير يعمل به فكرهاه.
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ کیا خنزیر کے بالوں کو کسی کام میں لا یا جاسکتا ہے انہوں نے اسے ناپسند قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26918]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26918، ترقيم محمد عوامة 25788)
ترقیم عوامۃ: 25789 ترقیم الشثری: -- 26919
٢٦٩١٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن ابي الحسن عن ابي جعفر.
حضرت ابو جعفر اور حسن نے خنزیر کے بالوں سے سلائی کرنے کی اجازت دی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26919]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26919، ترقيم محمد عوامة 25789)