مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
170. في ركوب ثلاثة على دابة
ایک سواری پر تین لوگوں کے سوار ہونے کا بیان
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28064
٢٨٠٦٤ - قال: وكان يقول: صاحب الدابة احق بمقدمها.
حضرت سفیان عطار فرماتے ہیں کہ امام شعبی فرمایا کرتے تھے کہ سواری کا مالک آگے بیٹھنے کا زیادہ حقدار ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28064]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28064، ترقيم محمد عوامة ---)
171. من كره ركوب ثلاثة على الدابة
جو سواری پر تین لوگوں کے سوار ہونے کو مکروہ سمجھے
ترقیم عوامۃ: 26903 ترقیم الشثری: -- 28065
٢٨٠٦٥ - حدثنا عبد الوهاب الثقفي عن خالد عن محمد بن سيرين انه كان يكره ان يركب ثلاثة على دابة.
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ حضرت محمد بن سیرین ایک سواری پر تین آدمیوں کے سوار ہونے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28065]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28065، ترقيم محمد عوامة 26903)
ترقیم عوامۃ: 26904 ترقیم الشثری: -- 28066
٢٨٠٦٦ - حدثنا ابن فضيل عن الاجلح عن الشعبي قال: ايما ثلاثة (ركبوا) (١) على دابة فاحدهم ملعون.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أركبوا).
حضرت اجلح فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے فرمایا کہ جو کوئی بھی تین آدمی ایک سواری پر سوار ہوئے تو ان میں سے ایک ملعون ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28066]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28066، ترقيم محمد عوامة 26904)
ترقیم عوامۃ: 26905 ترقیم الشثری: -- 28067
٢٨٠٦٧ - حدثنا ابن إدريس عن جبريل بن احمر عن ابن بريدة قال: رآني ابي ردف ثالث فقال: ملعون (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ جبريل صدوق.
حضرت ابن بریدہ فرماتے ہیں کہ میرے والد نے مجھے دیکھا کہ میں سوار کے پیچھے تیسرا سوار تھا تو آپ نے فرمایا: ملعون شخص۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28067]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28067، ترقيم محمد عوامة 26905)
ترقیم عوامۃ: 26906 ترقیم الشثری: -- 28068
٢٨٠٦٨ - حدثنا شريك عن (جابر عن) (١) عامر قال: خرجت إلى (الحيرة) (٢) ⦗٤٣٩⦘ انظر إلى الفيل (٣) ، فرايت الحارث الاعور راكبا وخلفه ردف، قال: فقال: لو صلح ثلاثة (حملناك) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [ط، هـ]: (الحرة).
(٣) في [جـ، م]: زيادة (قال).
(٤) في [ث]: (لحملناك).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: کہ میں حیرہ مقام کی طرف نکلا تاکہ میں ہاتھی دیکھوں، پس میں نے حضرت حارث اعور کو سوار دیکھا اس حالت میں کہ ان کے پیچھے کوئی سوار تھا۔ آپ نے فرمایا: اگر تین آدمیوں کا سوار ہونا درست ہوتا تو ہم آپ کو بھی سوار کرلیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28068]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28068، ترقيم محمد عوامة 26906)
ترقیم عوامۃ: 26907 ترقیم الشثری: -- 28069
٢٨٠٦٩ - حدثنا عبد الرحيم بن (سليمان) (١) عن إسماعيل عن حسن (عن) (٢) مهاجر (بن) (٣) قنفذ قال: كنا نتحدث معه إذ مر ثلاثة على حمار، فقال للآخر: منهم: انزل لعنك الله، فقال: فقيل له: تلعن هذا الإنسان؟ قال: فقال: إنا قد نهينا عن هذا ان يركب الثلاثة على الدابة (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ز].
(٢) سقط من: [هـ]، وفي [ز]: (بن).
(٣) سقط من: [ط].
(٤) منقطع ضعيف؛ الحسن لم يثبت سماعه من مهاجر بن قنفذ، وإسماعيل بن مسلم المكي ضعيف، أخرجه الطبراني (٢٠/ [٧٨٢])، وابن قانع (٣/ ٦٠).
حسن فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت مہاجر بن قنفذ رضی اللہ عنہ کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ اتنے میں ایک گدھے پر سوار تین لوگ گزرے۔ حضرت مہاجر نے ان میں سے آخری شخص کو کہا: اتر جا اللہ تجھ پر لعنت کرے، ان سے کہا گیا کہ کیا آپ اس انسان پر لعنت کرتے ہیں؟ انہوں نے جواب دیا کہ ہمیں اس بات سے منع کیا گیا ہے کہ ایک جانور پر تین لوگ سوار ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28069]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28069، ترقيم محمد عوامة 26907)
ترقیم عوامۃ: 26908 ترقیم الشثری: -- 28070
٢٨٠٧٠ - حدثنا وكيع عن ابي العنبس عن زاذان قال: راى ثلاثة على بغل فقال: لينزل احدكم فإن رسول الله ﷺ لعن الثالث (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ زاذان تابعي، أخرجه أبو داود في المراسيل (٢٩٩).
حضرت ابو العنبس فرماتے ہیں کہ حضرت زاذان نے ایک خچر پر تین لوگوں کو سوار دیکھا آپ نے فرمایا: کہ چاہیے کہ تم میں سے ایک اتر جائے، اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تیسرے سوار پر لعنت فرمائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28070]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28070، ترقيم محمد عوامة 26908)
172. من كان لا يدع أحدا من أهله ينام بعد الفجر حتى تطلع الشمس
جو شخص اپنے گھر والوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑتا کہ وہ فجر کے بعد سے سورج طلوع ہونے تک سو جائیں
ترقیم عوامۃ: 26909 ترقیم الشثری: -- 28071
٢٨٠٧١ - حدثنا وكيع عن (بشير) (١) بن (سلمان) (٢) عن سيار ابي الحكم عن طارق بن شهاب قال: كان عبد الله إذا صلى الفجر لم يدع احدا من اهله صغيرا ولا ⦗٤٤٠⦘ كبيرا (يطرق) (٣) حتى تطلع الشمس (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (بشر).
(٢) في [ط، هـ]: (سليمان).
(٣) في [ث]: (ينوم)، وفي [أ، ط، هـ]: (يطوف).
(٤) صحيح.
حضرت طارق بن شھاب فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنے گھر میں کسی چھوٹے اور بڑے کو سونے کے لیے نہیں چھوڑتے تھے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28071]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28071، ترقيم محمد عوامة 26909)
ترقیم عوامۃ: 26910 ترقیم الشثری: -- 28072
٢٨٠٧٢ - حدثنا وكيع عن فضيل (بن) (١) غزوان عن مهاجر بن شماس عن عمه قال: كنت اخرج إلى جبانة من هذه الجبابين، انصب بفخ لي، فخرجت ثلاث غدوات ارى رجلا بعد الفجر جالسا في مكان، قلت: يا عبد الله من انت؟ قال: انا حذيفة بن اليمان قال: قلت: اي شيء تصنع هاهنا؟ قال: انظر إلى الشمس من اين تطلع (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (عن).
(٢) مجهول؛ عم مهاجر مجهول.
حضرت مہاجر بن شماس کے چچا فرماتے ہیں کہ میں ان کھلے میدانوں میں سے ایک میدان کی طرف اپنا پھندا لگانے نکلا کرتا تھا۔ میں تین دن صبح کو نکلا تو فجر کے بعد ایک جگہ ایک آدمی کو بیٹھا دیکھتا رہا۔ میں نے اس سے پوچھا کہ اے اللہ کے بندے تم کون ہو؟ انہوں نے کہا میں حذیفہ رضی اللہ عنہ بن یمان ہوں۔ میں نے کہا کہ تم یہاں کیا کر رہے ہو؟ انہوں نے کہا کہ مں دیکھ رہا ہوں کہ سورج کہاں سے طلوع ہوتا ہے؟ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28072]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28072، ترقيم محمد عوامة 26910)
ترقیم عوامۃ: 26911 ترقیم الشثری: -- 28073
٢٨٠٧٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل قال: حدثني قيس بن ابي حازم عن مدرك بن عوف قال: مررت على بلال وهو بالشام جالس غدوة فقلت: ما يحبسك يا ابا عبد الله؟ قال: انتظر طلوع الشمس (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ مدرك ثقة، وثقه ابن حبان والعجلي والهيثمي وقد أثنى عليه عمر، أخرجه الحاكم (٣/ ٢١٩)، والطبراني (١٠١٤).
حضرت مدرک بن عوف فرماتے ہیں کہ میرا گزر حضرت بلال پر ہوا اس حال میں کہ وہ شام میں تھے اور صبح کے وقت بیٹھے ہوئے تھے۔ میں نے پوچھا: اے ابو عبد اللہ! کس چیز نے آپ کو یہاں بٹھایا ہوا ہے؟ آپ نے فرمایا: میں سورج کے طلوع ہونے کا انتظار کررہا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28073]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28073، ترقيم محمد عوامة 26911)