مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
172. من كان لا يدع أحدا من أهله ينام بعد الفجر حتى تطلع الشمس
جو شخص اپنے گھر والوں میں سے کسی کو نہیں چھوڑتا کہ وہ فجر کے بعد سے سورج طلوع ہونے تک سو جائیں
ترقیم عوامۃ: 26912 ترقیم الشثری: -- 28074
٢٨٠٧٤ - حدثنا ابو الاحوص عن سماك عن جابر بن سمرة ان النبي ﷺ كان إذا صلى الفجر جلس في مصلاه حتى تطلع الشمس (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ سماك صدوق، أخرجه مسلم (٦٧٠)، وأحمد (٢٠٨٤٤).
حضرت جابر بن سمرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب فجر کی نماز پڑھ لیتے تو اپنی جگہ پر بیٹھے رہتے یہاں تک کہ سورج طلوع ہوجاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28074]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28074، ترقيم محمد عوامة 26912)
ترقیم عوامۃ: 26913 ترقیم الشثری: -- 28075
٢٨٠٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع (عن سلمة) (١) عن الضحاك قال: عجبا لاصحاب عبد الله إنهم ينظرون إلى الشمس من حيث تطلع، او لا يعلمون ان الفجر إذا طلع من موضع طلعت منه الشمس.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط].
حضرت سلمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے ارشاد فرمایا: کہ حضرت عبد اللہ کے اصحاب پر تعجب ہے! کہ وہ سورج کی طرف غور سے دیکھتے ہیں کہ وہ کہاں سے طلوع ہوتا ہے۔ کیا انہیں معلوم نہیں کہ صبح جس جگہ سے طلوع ہوتی ہے اسی جگہ سے سورج بھی طلوع ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28075]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28075، ترقيم محمد عوامة 26913)
ترقیم عوامۃ: 26914 ترقیم الشثری: -- 28076
٢٨٠٧٦ - حدثنا ابو اسامة عن ابن عون عن ابي بشر عن جندب بن عبد الله البجلي ثم (القسري) (١) قال: استاذنت على حذيفة ثلاث مرات، فلم يؤذن لي فرجعت فإذا (رسوله) (٢) قد لحقني فقال: ما ردك؟ قلت: ظننت انك نائم، قال: ما كنت لانام حتى انظر من اين تطلع الشمس (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (القشري).
(٢) في [أ، ح، ط، هـ]: (رسول اللَّه ﷺ).
(٣) صحيح.
حضرت جندب بن عبد اللہ بجلی قسری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے تین مرتبہ اجازت چاہی، انہوں نے اجازت نہیں دی تو میں واپس لوٹ گیا، اتنے میں آپ کا قاصد مجھے ملا۔ اس نے پوچھا: کہ کس چیز نے آپ کو واپس لوٹا دیا؟ میں نے عرض کیا: کہ میں سمجھا کہ آپ سو رہے ہیں۔ آپ نے فرمایا: میں سوتا نہیں ہوں یہاں تک کہ میں دیکھ لوں کہ سورج کہاں سے طلوع ہوتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28076]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28076، ترقيم محمد عوامة 26914)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28077
٢٨٠٧٧ - قال: فحدثت به محمدا فقال: قد فعله غير واحد من اصحاب محمد ﷺ (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
راوی کہتے ہیں کہ میں نے یہ حدیث امام محمد بن سیرین سے بیان کی۔ تو آپ نے فرمایا: کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ایک سے زائد صحابہ نے یہ عمل کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28077]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28077، ترقيم محمد عوامة ---)
173. في الرجل يبيت في البيت وحده
اس آدمی کا بیان جو تنہا گھر میں رات گزارے
ترقیم عوامۃ: 26915 ترقیم الشثری: -- 28078
٢٨٠٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن ابي جعفر قال: لا تبت في بيت وحدك، فإن الشيطان (اشد ما) (١) يكون ولعا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (لا).
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت ابو جعفر نے ارشاد فرمایا: کہ تم گھر میں تنہا رات مت گزارو۔ اس لیے کہ شیطان سب سے زیادہ انسان کو اس وقت اکساتا ہے جب وہ اکیلا رات گزارتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28078]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28078، ترقيم محمد عوامة 26915)
ترقیم عوامۃ: 26916 ترقیم الشثری: -- 28079
٢٨٠٧٩ - حدثنا حفص بن غياث عن ابن (جريج) (١) عن عطاء قال: نهى رسول الله ﷺ ان يسافر الرجل وحده، او يبيت في بيت وحده (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (جرير).
(٢) مرسل؛ عطاء تابعي.
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آدمی کو تنہا سفر کرنے سے یا تنہا رات گزارنے سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28079، ترقيم محمد عوامة 26916)
ترقیم عوامۃ: 26917 ترقیم الشثری: -- 28080
٢٨٠٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عاصم (بن محمد عن) (١) ابيه عن ابن عمر قال: قال رسول الله ﷺ:"لو يعلم احدكم ما في الوحدة ما سار ⦗٤٤٢⦘ احد (كم) (٢) بالليل" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط، هـ].
(٢) سقط من: [ب].
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٩٨)، وأحمد (٤٧٧٠).
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر تم میں کوئی جان لیتا جو تنہائی میں نقصان ہے تو تم میں کوئی رات میں سفر نہ کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28080]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28080، ترقيم محمد عوامة 26917)
174. من كان يسر حديثه من أهله
جو شخص اپنی بات گھر والوں سے چھپاتا ہو
ترقیم عوامۃ: 26918 ترقیم الشثری: -- 28081
٢٨٠٨١ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن ابيه عن محمد بن عبد الله بن يزيد قال: كان ابي لا (ياتمن) (١) على حديثه اهله، كان يخلو هو واصحابه في غرفة يتحدثون.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، هـ]: (يلمس).
حضرت محمد بن عبد اللہ بن یزید فرماتے ہیں کہ میرے والد اپنی باتوں کے سلسلہ میں گھر والوں پر اعتماد نہیں کرتے تھے۔ اور وہ اور ان کے دوست کمرے میں تنہا بیٹھ کر باتیں کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28081]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28081، ترقيم محمد عوامة 26918)
175. (باب ما جاء في الطيرة)
بد فالی کا بیان
ترقیم عوامۃ: 26919 ترقیم الشثری: -- 28082
٢٨٠٨٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن سلمة عن عيسى بن عاصم عن (زر) (١) عن عبد الله قال: قال رسول الله ﷺ:"الطيرة شرك، الطيرة شرك، وما منا (إلا) (٢) ولكن الله يذهبه بالتوكل (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (ذر).
(٢) في [ط]: (لا).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (٣٦٨٧)، وأبو داود (٣٩١٠)، وابن ماجه (٣٥٣٨)، والترمذي (١٦١٤)، وابن حبان (٦١٢٢)، والبخاري في الأدب (٩٠٩)، والحاكم ١/ ١٧، وأبو يعلى (٥٢١٩)، والطحاوي في شرح المشكل (٨٢٧)، والشاشي (٦٥٥)، والطيالسي (٣٥٦)، والبيهقي (٨/ ١٣٩)، والبغوي (٣٢٥٧).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بدفالی شرک ہے۔ بدفالی شرک ہے۔ اور ہم میں سے ہر ایک کے دل میں اس کا کچھ نہ کچھ خیال آ ہی جاتا ہے۔ لیکن اللہ توکل کرنے کی وجہ سے اس کو رفع فرما دیتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28082]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28082، ترقيم محمد عوامة 26919)
ترقیم عوامۃ: 26920 ترقیم الشثری: -- 28083
٢٨٠٨٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب بن ابي ثابت عن (عروة) (١) بن عامر قال: سئل رسول الله ﷺ عن الطيرة فقال:"احسنها الفال ⦗٤٤٣⦘ ولا ترد مسلما، فإذا راى احدكم من ذلك ما يكره فليقل: اللهم لا ياتي بالحسنات ولا يدفع السيئات إلا انت، ولا حول ولا قوة إلا بك" (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، م]: (عقبة).
(٢) في [ث]: زيادة (باب ما قيل في العدوى والطيرة).
(٣) مرسل، عروة تابعي كما في مراسيل ابن أبي حاتم، انظر: جامع التحصيل (١/ ٢٣٧)، والدعوات للبيهقي (٥٠٠)، والحديث أخرجه أبو داود (٣٩١٩)، وابن السني في عمل اليوم والليلة (٢٩٣)، والبيهقي (٨/ ١٣٩) وفي الشعب (١١٧١)، والخطيب في تالي تلخيص المتشابه (٧٦).
حضرت عروہ بن عامر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بدفالی کے متعلق پوچھا گیا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس میں اچھی تو نیک فال ہے اور یہ مسلمان کو (اس کے کام سے) نہیں لوٹاتی اور جب تم میں کوئی ایسی بات دیکھے جس کو وہ ناپسند کرتا ہو تو اس کو چاہیے کہ وہ یہ دعا پڑھ لے۔ ترجمہ: اے اللہ! تیرے سوا کوئی بھی اچھائی کو پہنچا نہیں سکتا اور نہ کوئی برائی کو دور کرسکتا ہے۔ اور گناہوں سے بچنے کی طاقت اور نیکی کرنے کی قوت صرف ترای مدد سے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28083]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28083، ترقيم محمد عوامة 26920)