🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
179. من رخص في كتاب العلم
جس نے علم لکھنے کی رخصت دی
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26961 ترقیم الشثری: -- 28124
٢٨١٢٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسين بن عقيل قال: (املى) (١) علي الضحاك مناسك الحج.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (أملا).
حضرت حسین بن عقیل فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک نے مجھے حج کے مناسک کی املاء کروائی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28124]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28124، ترقيم محمد عوامة 26961)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26962 ترقیم الشثری: -- 28125
٢٨١٢٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمران بن (حدير) (١) عن ابي مجلز عن (بشير) (٢) بن نهيك قال: كنت اكتب ما اسمعه من ابي هريرة، فلما اردت ان افارقه اتيته بكتابي فقلت: هذا (ما) (٣) سمعته منك؟ قال: نعم (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (جرير).
(٢) في [ط]: (بشر).
(٣) سقط من: [ب، جـ، ط، م].
(٤) صحيح.

حضرت بشیر بن نھیک فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابوہریرہ سے جو بھی حدیث سنتا تھا اسے لکھ لیا کرتا تھا۔ جب میں نے ان سے جدا ہونے کا ارادہ کیا تو میں اپنی لکھی ہوئی کا پی لایا اور میں نے عرض کیا: یہ وہ روایات ہیں جو میں نے آپ سے سنی ہیں؟ آپ نے فرمایا: جی ہاں!۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28125]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28125، ترقيم محمد عوامة 26962)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26963 ترقیم الشثری: -- 28126
٢٨١٢٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن حماد بن زيد عن يحيى بن عتيق عن ابن سيرين قال: كنت القى عبيدة بالاطراف فاساله.
حضرت یحییٰ بن عتیق فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا: میں اطراف (احادیث کے ابتدائی حصے) لے کر عبیدہ سے ملتا اور ان سے پوچھتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28126]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28126، ترقيم محمد عوامة 26963)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26964 ترقیم الشثری: -- 28127
٢٨١٢٧ - حدثنا ابن نمير عن عثمان بن حكيم عن سعيد بن جبير انه كان (يكون) (١) مع ابن عباس فيسمع منه الحديث (فيكتبه) (٢) في (واسطة) (٣) ⦗٤٥٦⦘ (الرحل) (٤) فإذا نزل نسخه (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (يكره).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [جـ]: (أوسط).
(٤) في [أ، جـ، ط، م]: (الرجل).
(٥) صحيح.

حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا، میں ان سے جو حدیث بھی سنتا اس کو پالان کے اگلے حصہ میں لکھ لیتا، جب میں اترا تو میں نے اسے کاپی میں نقل کرلیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28127]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28127، ترقيم محمد عوامة 26964)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26965 ترقیم الشثری: -- 28128
٢٨١٢٨ - [حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا حماد بن زيد عن ايوب عن ابي قلابة قال: الكتاب احب إلي من النسيان] (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) الحديث سقط من: [جـ].
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے ارشاد فرمایا: کہ لکھنا میرے نزدیک بھولنے سے زیادہ پسندیدہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28128]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28128، ترقيم محمد عوامة 26965)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26966 ترقیم الشثری: -- 28129
٢٨١٢٩ - حدثنا سليمان بن حرب قال: حدثنا حماد بن زيد عن ايوب عن ابي المليح: يعيبون علينا الكتاب وقد قال: الله (تعالى) (١) : ﴿علمها عند ربي في كتاب﴾ [طه: ٥٢] .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ].
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت ابو الملیح نے ارشاد فرمایا کہ لوگ ہمارے لکھنے پر عیب لگاتے ہیں حالانکہ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: ترجمہ: اس کا علم میرے رب کے پاس کتاب میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28129]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28129، ترقيم محمد عوامة 26966)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26967 ترقیم الشثری: -- 28130
٢٨١٣٠ - حدثنا حفص عن (مجالد) (١) عن الشعبي عن عبد الرحمن بن عبد الله انه كان إذا سمع شيئا كتبه.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س، هـ]: (مجاهد).
امام شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن عبد اللہ جب بھی کوئی حدیث سنتے تو اسے لکھ لیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28130]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28130، ترقيم محمد عوامة 26967)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26968 ترقیم الشثری: -- 28131
٢٨١٣١ - حدثنا وكيع عن ابيه عن عبد الله بن حنش قال: رايتهم عند البراء يكتبون على اكفهم بالقصب (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت عبد اللہ بن حنش فرماتے ہیں کہ میں نے لوگوں کو حضرت براء رضی اللہ عنہ کے پاس دیکھا کہ وہ اپنے ہاتھوں پر قلموں کے ساتھ لکھ رہے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28131]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28131، ترقيم محمد عوامة 26968)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
180. من كان يكره كتاب العلم
جو علم لکھنے کو مکروہ سمجھتا ہو
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26969 ترقیم الشثری: -- 28132
٢٨١٣٢ - حدثنا ابو اسامة عن شعبة عن جابر عن عبد الله بن يسار قال: سمعت عليا يخطب يقول: اعزم على (١) من كان عنده كتاب إلا رجع فمحاه، فإنما ⦗٤٥٧⦘ هكذا الناس حيث يتبعون احاديث علمائهم وتركوا كتاب ربهم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: زيادة (كل).
(٢) ضعيف؛ لضعف جابر الجعفي.

حضرت عبد اللہ بن یسار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو خطبہ دیتے ہوئے سنا آپ نے ارشاد فرمایا: میں ہر اس شخص کو تاکیداً کہتا ہوں جس کے پاس کوئی لکھی ہوئی کتاب ہو کہ وہ لوٹ کر اسے مٹا دے۔ اس لیے کہ پہلے لوگ ہلاک ہوئے اس وجہ سے کہ انہوں نے اپنے علماء کی باتوں کو تو تلاش کیا اور اپنے رب کی کتاب کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28132]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28132، ترقيم محمد عوامة 26969)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 26970 ترقیم الشثری: -- 28133
٢٨١٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن كهمس عن ابي نضرة قال: قلنا لابي سعيد الخدري: لو (اكتبتنا) (١) الحديث؟ فقال: لا نكتبكم، خذوا عنا كما اخذنا عن نبينا ﷺ (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (اكتبت).
(٢) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٣) صحيح.

حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حضرت ابو سعیدخدری کی خدمت میں عرض کیا: اگر آپ اجازت دیں تو ہم حدیث لکھ لیا کریں۔ آپ نے فرمایا؛ ہم تمہیں نہیں لکھوائیں گے، تم ہم سے حدیث حاصل کرو، جیسے ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے حدیث حاصل کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28133]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28133، ترقيم محمد عوامة 26970)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں