مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
180. من كان يكره كتاب العلم
جو علم لکھنے کو مکروہ سمجھتا ہو
ترقیم عوامۃ: 26971 ترقیم الشثری: -- 28134
٢٨١٣٤ - حدثنا مروان بن معاوية عن ابي مالك الاشجعي عن سليمان بن الاسود المحاربي قال: كان ابن مسعود يكره كتاب العلم (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ سليمان هو أبو الشعثاء والمشهور في اسمه سليم بن أسود.
حضرت سلیمان بن اسود محاربی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن مسعود علم کے لکھنے کو مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28134]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28134، ترقيم محمد عوامة 26971)
ترقیم عوامۃ: 26972 ترقیم الشثری: -- 28135
٢٨١٣٥ - حدثنا جرير عن مغيرة قال: كان عمر يكتب إلى عماله: لا (تخلدن) (١) علي كتابا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط، هـ]: (تجلدن).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اپنے گورنروں کو خط لکھتے تھے کہ میری طرف سے کوئی تحریر ہرگز محفوظ نہ رکھنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28135]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28135، ترقيم محمد عوامة 26972)
ترقیم عوامۃ: 26973 ترقیم الشثری: -- 28136
٢٨١٣٦ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: قال لي عبيدة: لا (تخلدن) (١) علي كتابا.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (تجلدن).
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبیدہ نے مجھے ارشاد فرمایا: کہ میری طرف سے کوئی تحریر ہرگز محفوظ نہ رکھنا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28136]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28136، ترقيم محمد عوامة 26973)
ترقیم عوامۃ: 26974 ترقیم الشثری: -- 28137
٢٨١٣٧ - حدثنا وكيع عن طلحة بن يحيى عن ابي بردة قال: كتبت عن ابي كتابا كبيرا فقال: ائتني بكتبك، فاتيته بها فغسلها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ طلحه بن يحيى صدوق.
حضرت ابو بردہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد سے بہت بڑی کتاب لکھی۔ انہوں نے فرمایا: اپنی کتابیں میرے پاس لاؤ۔ میں ان کے پاس لے آیا تو انہوں نے ان کو دھو دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28137]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28137، ترقيم محمد عوامة 26974)
ترقیم عوامۃ: 26975 ترقیم الشثری: -- 28138
٢٨١٣٨ - حدثنا وكيع عن الحكم بن عطية عن ابن سيرين قال: إنما ضلت بنو إسرائيل بكتب ورثوها عن آبائهم.
حضرت حکم بن عطیہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا: کہ بنو اسرائیل ان کتابوں کی وجہ سے گمراہ ہوئے جو انہیں اپنے آباؤ اجداد سے ورثہ میں ملی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28138، ترقيم محمد عوامة 26975)
ترقیم عوامۃ: 26976 ترقیم الشثری: -- 28139
٢٨١٣٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي ان مروان دعا زيد بن ثابت وقوما يكتبون، وهو لا يدري فاعلموه فقال: اتدرون لعل كل (شيء) (١) حدثتكم ليس كما حدثتكم (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (حديث).
(٢) صحيح.
امام شعبی فرماتے ہیں کہ مروان نے حضرت زید بن ثابت کو بلایا اس حال میں کہ لوگ لکھ رہے تھے اور آپ نہیں جانتے تھے۔ پس لوگوں نے آپ کو بتلایا تو آپ نے فرمایا: شاید کہ وہ حدیثیں جو میں نے تمہیں بیان کیں وہ ایسی نہ ہوں جیسے میں نے تمہیں بیان کی ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28139]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28139، ترقيم محمد عوامة 26976)
ترقیم عوامۃ: 26977 ترقیم الشثری: -- 28140
٢٨١٤٠ - حدثنا (ابو) (١) معاوية عن الاعمش عن جامع بن شداد عن الاسور بن هلال قال: اتي عبد الله بصحيفة فيها حديث، فدعا بماء فمحاها ثم غسلها ثم امر بها فاحرقت، ثم قال: اذكر بالله (رجلا) (٢) يعلمها عند احد إلا اعلمني به، والله لو اعلم انها (بدير هند) (٣) (لابتلغت) (٤) إليها، بهذا هلك اهل الكتاب قبلكم حتى نبذوا كتاب الله وراء ظهورهم كانهم لا يعلمون (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب، ط]: (بن).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) في [ط]: (تريد هند)، وفي [هـ]: (بدار هند).
(٤) في [جـ]: (لانتعلت).
(٥) صحيح.
حضرت اسود بن ہلال فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے پاس ایک صحیفہ لایا گیا جس میں حدیث لکھی ہوئی تھی۔ انہوں نے پانی منگوا کر اسے مٹایا، پھر اسے دھویا، پھر جلانے کا حکم دیا تو اسے جلا دیا گیا۔ پھر فرمایا: میں اللہ کا واسطہ دے کر کہتا ہوں کہ جس شخص کو علم ہو کہ یہ کسی کے پاس ہے تو وہ مجھے ضرور بتائے۔ خدا کی قسم! اگر مجھے پتہ چلے کہ یہ دیرہند میں ہے تو میں اس تک پہنچوں گا۔ تم سے پہلے اہل کتاب اسی وجہ سے ہلاک ہوئے یہاں تک کہ انہوں نے اللہ کی کتاب کو پس پشت ڈال دیا گویا کہ وہ جانتے ہی نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28140]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28140، ترقيم محمد عوامة 26977)
ترقیم عوامۃ: 26978 ترقیم الشثری: -- 28141
٢٨١٤١ - حدثنا معتمر بن سليمان عن كهمس عن عبد الله بن مسلم عن ابيه قال: كل الكتاب اكره.
حضرت عبد اللہ بن مسلم فرماتے ہیں کہ ان کے والد حضرت مسلم نے ارشاد فرمایا: میں ہر طرح کے لکھنے کو مکروہ سمجھتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28141]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28141، ترقيم محمد عوامة 26978)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28142
٢٨١٤٢ - قال: اراه يعني ما كان فيه من ذكر الله.
راوی کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ ان کی مراد وہ تحریر ہے جس میں اللہ کا ذکر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28142]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28142، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28143
٢٨١٤٣ - قلت لمعتمر: يعني الخاتم؟ قال: نعم.
امام ابوبکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت معتمر سے پوچھا: کیا اس سے مراد مہر ہے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28143]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28143، ترقيم محمد عوامة ---)