مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
182. من كان (يحب) (أن) يجيء بالحديث كما سمع ومن رخص في ذلك؟
جو شخص پسند کرتا ہے کہ وہ کیسے ہی حدیث کو بیان کرے جیسے اس نے سنی، اور جو اس بارے میں رخصت کے قائل ہیں
ترقیم عوامۃ: 26988 ترقیم الشثری: -- 28154
٢٨١٥٤ - حدثنا سفيان بن عيينة عن إسماعيل بن امية قال: كنا نريد نافعا على إقامة اللحن في الحديث فيابى.
حضرت اسماعیل بن امیہ فرماتے ہیں کہ ہم حضرت نافع کو حدیث میں (عربی کی) غلطی درست کرنے پر آمادہ کرنا چاہتے تھے تو آپ انکار کردیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28154]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28154، ترقيم محمد عوامة 26988)
ترقیم عوامۃ: 26989 ترقیم الشثری: -- 28155
٢٨١٥٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الاعمش قال: قلت لابي (الضحى) (١) : المصورين، قال: المصورين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط، م]: (الضحا).
حضرت اعمش فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو الضحی سے پوچھا: المصورین الفاظ ہیں؟ آپ نے فرمایا: المصورین ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28155]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28155، ترقيم محمد عوامة 26989)
ترقیم عوامۃ: 26990 ترقیم الشثری: -- 28156
٢٨١٥٦ - حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: قلت له: اسمع اللحن في الحديث قال: اقمه.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر سے پوچھا: میں حدیث میں غلطی کو سنوں تو کیا کروں؟ آپ نے فرمایا: اس کو درست کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28156]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28156، ترقيم محمد عوامة 26990)
183. الرجل يجعل في يده الخيط (ليستذكر) به
اس آدمی کا بیان جو اپنے ہاتھ میں دھاگہ باندھتا ہے تاکہ اس کے ذریعے یاد دہانی حاصل کرے
ترقیم عوامۃ: 26991 ترقیم الشثری: -- 28157
٢٨١٥٧ - حدثنا ابو عاصم عن اشعث عن الحسن انه كان لا يرى باسا ان يجعل الرجل في يده الخيط يستذكر به (الرجل) (١) في (الشيء) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (للرجل).
(٢) في [ط]: (شيء).
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے ہاتھ میں دھاگہ باندھے تاکہ اس کے ذریعے آدمی کسی کام کی یاد دہانی کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28157]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28157، ترقيم محمد عوامة 26991)
ترقیم عوامۃ: 26992 ترقیم الشثری: -- 28158
٢٨١٥٨ - حدثنا إسحاق بن منصور عن منصور بن ابي الاسود عن مغيرة عن إبراهيم انه كره ان يربط الخيط في الخاتم (١) يستذكر به الحاجة.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ، ط، م]: زيادة (ثم).
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے انگوٹھی میں دھاگہ باندھنے کو مکروہ سمجھا کہ اس کے ذریعہ کسی کام کی یاد دہانی ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28158]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28158، ترقيم محمد عوامة 26992)
184. من كره الدف
جو دف بجانے کو مکروہ سمجھے
ترقیم عوامۃ: 26993 ترقیم الشثری: -- 28159
٢٨١٥٩ - حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن عبيد الله عن مغراء العبدي عن شريح انه سمع صوت دف فقال: إن الملائكة لا يدخلون بيتا فيه دف.
حضرت مغراء عبدی فرماتے ہیں کہ حضرت شریح نے دف کی آواز سنی تو فرمایا: بیشک ملائکہ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں دف ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28159]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28159، ترقيم محمد عوامة 26993)
ترقیم عوامۃ: 26994 ترقیم الشثری: -- 28160
٢٨١٦٠ - حدثنا يحيى بن سعيد وابن مهدي عن سفيان عن عمران بن مسلم قال: قال لي خيثمة: اما سمعت سويدا يقول: لا تدخل الملائكة بيتا فيه دف.
حضرت عمران بن مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت خیثمہ نے مجھ سے فرمایا: کیا تم نے حضرت سوید کو یہ فرماتے ہوئے نہیں سنا کہ: ملائکہ اس گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں دف ہو؟! [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28160]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28160، ترقيم محمد عوامة 26994)
ترقیم عوامۃ: 26995 ترقیم الشثری: -- 28161
٢٨١٦١ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن منصور عن إبراهيم قال: كان اصحاب عبد الله يستقبلون الجواري في الازقة معهن الدفوف فيشقونها.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے اصحاب گلیوں میں ان بچیوں کے پاس آتے تھے جن کے پاس دف ہوتی تھی اور یہ اس کو توڑ دیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28161]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28161، ترقيم محمد عوامة 26995)
185. في الختانة (ومن أول) من فعلها؟
ختنہ کرنے کا بیان اور جس نے ختنہ کیا
ترقیم عوامۃ: 26996 ترقیم الشثری: -- 28162
٢٨١٦٢ - حدثنا عبدة بن سليمان عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب عن ابي هريرة ان إبراهيم ﷺ (١) اختتن بالقدوم وهو ابن مائة وعشرين سنة، ثم عاش بعد ذلك ثمانين سنة (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من: [ث، ع].
(٢) صحيح؛ وأخرجه مرفوعًا البخاري (٦٢٩٨)، وأحمد (٨٢٨١).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے قدوم مقام پر ایک سو بیس سال کی عمر میں ختنہ کیا، پھر آپ اس کے بعد اسّی سال تک زندہ رہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28162]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28162، ترقيم محمد عوامة 26996)
ترقیم عوامۃ: 26997 ترقیم الشثری: -- 28163
٢٨١٦٣ - حدثنا عبدة عن يحيى بن سعيد عن سعيد بن المسيب قال: كان إبراهيم اول الناس اضاف الضيف، واول الناس قص شاربه وقلم اظافره واستحد، واول الناس اختتن، واول الناس راى الشيب فقال: يا رب ما هذا؟ قال: الوقار، قال: رب زدني وقارا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل.
حضرت سعید بن مسیب فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم سب سے پہلے شخص تھے جنہوں نے مہمان کی ضیافت کی اور سب سے پہلے شخص تھے جنہوں نے مونچھ کاٹی، اور اپنے ناخنوں کو کاٹا، اور شرمگاہ کے بال صاف کیے، اور پہلے شخص تھے جنہوں نے ختنہ کیا، اور پہلے شخص تھے جنہوں نے سفید بال دیکھے۔ تو کہنے لگے: اے میرے پروردگار! یہ کیا چیز ہے؟ اللہ رب العزت نے ارشاد فرمایا: یہ عزت و وقار ہے۔ آپ نے عرض کیا! پروردگار! میرے وقار میں اضافہ فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28163]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28163، ترقيم محمد عوامة 26997)