مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
193. في الحديث للناس والإقبال عليهم
لوگوں کو بیان کرنا اور ان کی توجہ حاصل کرنا
ترقیم عوامۃ: 27046 ترقیم الشثری: -- 28214
٢٨٢١٤ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن شقيق عن عبد الله قال: كان رسول الله ﷺ يتخولنا بالموعظة، مخافة السآمة علينا (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٨)، ومسلم (٢٨٢١).
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے اکتا جانے کے اندیشے سے وعظ و نصیحت میں وقفہ فرمایا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28214]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28214، ترقيم محمد عوامة 27046)
ترقیم عوامۃ: 27047 ترقیم الشثری: -- 28215
٢٨٢١٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم عن علقمة انه كان إذا راى من اصحابه (هشاشا) (١) -يعني انبساطا- ذكرهم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: بياض.
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت علقمہ جب اپنے شاگردوں کو ہشاش بشاش دیکھتے تو ان کو وعظ و نصیحت فرماتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28215]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28215، ترقيم محمد عوامة 27047)
ترقیم عوامۃ: 27048 ترقیم الشثری: -- 28216
٢٨٢١٦ - حدثنا ابن إدريس وابن عيينة وابو خالد الاحمر عن محمد بن عجلان عن (بكير) (١) بن عبد الله بن الاشج عن معمر عن عبيد الله بن عدي بن الخيار قال: قال عمر: لا تبغضوا الله إلى عباده، يكون احدكم إماما فيطول عليهم ما هم فيه، ويكون احدكم قاصا (ويطول) (٢) عليهم ما هم فيه (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (بكر).
(٢) في [أ، ب، م]: (فيطول).
(٣) حسن؛ ابن عجلان صدوق.
حضرت عبید اللہ بن عدی بن خیار فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اللہ عزوجل کو اس کے بندوں کے سامنے مبغوض مت بناؤ۔ تم میں کوئی امام ہوتا ہے تو وہ ان پر نماز اتنی لمبی کردیتا ہے۔ اور کوئی خطیب ہوتا ہے تو وہ ان پر اپنی بات اتنی طویل کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28216]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28216، ترقيم محمد عوامة 27048)
194. في قول الرجل لأخيه: جزاك الله خيرا
آدمی کا اپنے بھائی کو یوں کہنا: جزاک اللہ خیراً (اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا کرے)
ترقیم عوامۃ: 27049 ترقیم الشثری: -- 28217
٢٨٢١٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن موسى بن عبيدة عن محمد بن ثابت عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"إذا قال (احدكم) (١) لاخيه: جزاك الله خيرا فقد ابلغ في الثناء" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (الرجل).
(٢) ضعيف؛ موسى بن عبيدة ضعيف، ومحمد بن ثابت قيل إنه مجهول، أخرجه عبد الرزاق (٣١١٨)، والحميدي (١١٦٠)، والبزار (١٩٤٤/ كشف)، والطبراني في الصغير (١١٨٤)، والحارث (٩١٤/ بغية) وعبد بن حميد (١٤١٨)، وتمام (١٠٤٠)، وابن عدي (٦/ ٣٣٥)، والخطيب (١١/ ٢٠٢)، والخرائطي في المنتقى (٤٩٦).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تم میں کوئی اپنے بھائی کو یوں کہے: اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا فرمائے تو اس نے تعریف کا حق ادا کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28217]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28217، ترقيم محمد عوامة 27049)
ترقیم عوامۃ: 27050 ترقیم الشثری: -- 28218
٢٨٢١٨ - حدثنا وكيع عن اسامة بن زيد عن طلحة بن عبيد الله بن كريز قال: ⦗٤٧٨⦘ قال عمر: لو يعلم احدكم ما له في قوله لاخيه: جزاك الله خيرا، لاكثر منها بعضكم لبعض (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) منقطع؛ طلحة لا يروي عن عمر.
حضرت طلحہ بن عبید اللہ بن کریز فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: اگر تم میں کوئی جان لیتا کہ اس کے اپنے بھائی کو یہ کلمات … اللہ تمہیں بہترین بدلہ عطا فرمائے… کہنے میں کیا ثواب ہے تو تم ایک دوسرے سے زیادہ اس کلمہ کو کہتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28218]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28218، ترقيم محمد عوامة 27050)
195. (ما يقول الرجل إذا نام وإذا استيقظ)
آدمی جب سوئے اور جب بیدار ہو تو یہ دعا پڑھے
ترقیم عوامۃ: 27051 ترقیم الشثری: -- 28219
٢٨٢١٩ - حدثنا سفيان بن عيينة عن ابي إسحاق عن البراء قال: كان النبي ﷺ إذا اخذ مضجعه قال:"اللهم (إليك) (١) اسلمت نفسي، وإليك وجهت وجهي، وإليك فوضت امري، وإليك الجات ظهري رغبة ورهبة إليك، لا ملجا ولا (منجا) (٢) منك إلا إليك، آمنت بكتابك الذي انزلت، (وبنبيك) (٣) (الذي ارسلت) (٤) (او رسولك) (٥) (الذي ارسلت) " (٦) (٧) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (لك).
(٢) في [هـ]: (منجى).
(٣) في [أ، ب]: (ونبيك).
(٤) سقط من: [م].
(٥) في [ب]: (ورسولك)، وفي [م]: (أو برسولك).
(٦) سقط من: [ث]، وفيها بعد ذلك: (باب ما يقول إذا أقام أو استيقظ).
(٧) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣١٥)، ومسلم (٢٧١١).
حضرت براء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب اپنے سونے کی جگہ پر لیٹتے تو یہ دعا پڑھتے: ترجمہ: اے اللہ! میں نے اپنی جان تیرے ہی سپرد کی، اور میں نے اپنا چہرہ تیری ہی طرف کردیا اور میں نے اپنا معاملہ بھی تیرے ہی سپرد کردیا اور تجھے ہی میں نے اپنا پشت پناہ بنا لیا تیری رحمت کی رغبت کرتے ہوئے اور تیرے عذاب سے ڈرتے ہوئے اور تیری رحمت کے سوا کوئی ٹھکانہ اور جائے پناہ نہیں اور جو کتاب تو نے اتاری ہے میں اس پر ایمان لایا اور جو نبی یا رسول تو نے بھیجا ہے اس پر بھی ایمان لایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28219]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28219، ترقيم محمد عوامة 27051)
ترقیم عوامۃ: 27052 ترقیم الشثری: -- 28220
٢٨٢٢٠ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الملك بن عمير عن ربعي عن حذيفة قال: كان النبي ﷺ إذا نام قال:"اللهم باسمك (احيى) (١) واموت"، وإذا استيقظ ⦗٤٧٩⦘ قال:"الحمد لله الذي احيانا بعدما اماتنا وإليه النشور" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، م]: (أحيا).
(٢) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٣١٢)، وأحمد (٢٣٢٧١)، ومن طريق المؤلف أخرجه أبو داود (٥٠٤٩).
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سونے کا ارادہ کرتے تو یہ دعا فرماتے اے اللہ! میں تیرا ہی نام لے کر مرتا ہوں اور جیتا ہوں۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیدار ہوتے تو یہ دعا فرماتے: اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد جگا دیا اور اسی کی طرف مرنے کے بعد لوٹنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28220]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28220، ترقيم محمد عوامة 27052)
ترقیم عوامۃ: 27053 ترقیم الشثری: -- 28221
٢٨٢٢١ - حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن ابيه قال: كنت قاعدا عند عمار فاتاه رجل فقال: الا اعلمك كلمات؟ قال: كانه يرفعهن إلى النبي ﷺ (١) :"إذا اخذت مضجعك من الليل فقل: اللهم اسلمت نفسي إليك ووجهت وجهي (إليك) (٢) ، وفوضت امري اليك، والجات ظهري اليك، آمنت بكتابك المنزل، ونبيك المرسل، (اللهم) (٣) نفسي خلقتها، لك محياها ومماتها، فإن (كفتها) (٤) فارحمها، وإن اخرتها فاحفظها بحفظ الإيمان" (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: زيادة (قال).
(٢) زيادة (إليك) من: [جـ، م].
(٣) سقط من: [أ، جـ، ح، م، هـ].
(٤) في [جـ، ث]: (أمتها)، وفي [هـ]: (توفيتها)، وفي المطالب العالية (٣٣٥٩): (قبضتها).
(٥) في [ث]: زيادة (باب ما يقول: إذا أمسى وأصبح وأخذ مضجعه).
(٦) ضعيف؛ رواية ابن فضيل عن عطاء بعد اختلاطه، أخرجه أبو يعلى (١٦٢٥)، وابن السني (٧٣٧)، وابن فضيل في الدعاء (٨٢).
حضرت سائب فرماتے ہیں کہ میں حضرت عمار کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ آپ کے پاس کوئی شخص آیا۔ آپ نے فرمایا: کیا میں تجھے چند کلمات نہ سکھا دوں؟ راوی کہتے ہیں گویا کہ آپ یہ کلمات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالہ سے بیان فرما رہے تھے کہ جب تو رات کو اپنے بستر پر لیٹے تو یوں کہہ: اے اللہ! میں نے اپنی جان تیرے سپرد کی، اور میں نے اپنا چہرہ تیری طرف کردیا اور میں نے اپنا معاملہ تیرے سپرد کردیا اور میں نے تجھے اپنا پشت پناہ بنا لیا۔ میں ایمان لایا تیری نازل کردہ کتاب پر، اور تیرے بھیجے ہوئے نبی پر، میری جان کو تونے ہی پیدا کیا، تیرے لیے ہی اس کا جینا اور اس کا مرنا ہے۔ اگر تو اس کو موت دے تو اس پر رحم کرنا اور اگر تو اس کی موت کو مؤخر کرے تو اس کی حفاظت کرنا ایمان محفوظ رکھنے کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28221]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28221، ترقيم محمد عوامة 27053)
ترقیم عوامۃ: 27054 ترقیم الشثری: -- 28222
٢٨٢٢٢ - حدثنا غندر عن شعبة عن يعلى بن عطاء قال: سمعت عمرو بن عاصم يحدث انه سمع ابا هريرة ان ابا بكر قال للنبي ﷺ: اخبرني بشيء اقوله إذا امسيت وإذا اصبحت، قال:"قل اللهم عالم الغيب والشهادة، فاطر السماوات والارض، رب كل شيء ومليكه، اشهد ان لا إله إلا انت، اعوذ بك من شر نفسي و (١) الشيطان وشركه، قله (إذا اصبحت) (٢) وإذا ⦗٤٨٠⦘ امسيت وإذا اخذت مضجعك" (٣) (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (شر).
(٢) سقط من: [هـ].
(٣) في [ث]: زيادة (باب ما يقول إذا أراد النوم وإذا استيقظ من نومه).
(٤) صحيح؛ أخرجه أحمد (٥١)، وأبو داود (٥٠٢٨)، والترمذي (٣٣٩٢)، والنسائي في الكبرى (٧٧١٥)، وابن حبان (٩٦٢)، والحاكم (١/ ٥١٣)، والطيالسي (٩)، وابن السني (٧٢٤)، والطبراني في الدعاء (٢٨٨)، والبيهقي في الدعوات (٢٩)، والخطيب (١١/ ١٦٦)، والضياء في المختارة (٣٠)، والمزي (٢٢/ ٨٦).
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عرض کی، کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مجھے کوئی ایسی دعا بتلا دیجئے جو میں صبح و شام پڑھا کروں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ دعا پڑھو: اے اللہ! پوشیدہ اور ظاہر باتوں کے جاننے والے، آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے، ہر چیز کے پروردگار اور بادشاہ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ تیرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، میں تیری پناہ لیتا ہوں اپنے نفس کے شر سے، اور شیطان کے شر سے اور اس کے شرک سے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم یہ کلمات پڑھو جب تم صبح کرو اور جب شام کرو، اور جب اپنے بستر پر لٹہ جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28222]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28222، ترقيم محمد عوامة 27054)
ترقیم عوامۃ: 27055 ترقیم الشثری: -- 28223
٢٨٢٢٣ - حدثنا غندر عن شعبة عن عبد الله بن ابي السفر قال: سمعت ابا بكر ابن (ابي) (١) موسى يحدث عن البراء ان النبي ﷺ كان إذا استيقظ قال:"الحمد لله الذي احيانا بعدما اماتنا وإليه النشور"، قال: شعبة هذا -او نحو هذا وإذا نام قال:"اللهم باسمك (احيا) (٢) وباسمك اموت" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، ط].
(٢) في [هـ]: (أحيي).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧١١)، وأحمد (١٨٦٨٦).
حضرت براء فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب بیدار ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف اٹھایا جانا ہے۔ شعبہ کہتے ہیں: یہ یا اس جیسے الفاظ۔ اور جب آپ سونے کا ارادہ کرتے تو یہ دعا پر ھتے: اے اللہ! میں تیرا نام لے کر زندہ رہتا ہوں اور تیرا نام لے کر ہی مرتا ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28223]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28223، ترقيم محمد عوامة 27055)