🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
191. ما يكره للرجل أنه يتكلم به
آدمی کے لیے مکروہ ہے کہ وہ ایسی بات کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27036 ترقیم الشثری: -- 28204
٢٨٢٠٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن سماك الحنفي قال: سمعت ابن عباس يكره ان يقول (الرجل) (١) : إني كسلان (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من: [ث].
(٢) صحيح.

حضرت سماک حنفی فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما یوں کہنے کو کہ میں سست ہوں، مکروہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28204]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28204، ترقيم محمد عوامة 27036)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27037 ترقیم الشثری: -- 28205
٢٨٢٠٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن الاعمش عن ابي راشد ان اختا لعبيد بن عمير استشفعت (لرجل) (١) عليه فقالت: إنما هو بالله وبك، فغضب (فقال) (٢) : إنما هو بالله (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (برجل)، وفي [هـ]: (الرجل).
(٢) في [جـ، م]: (وقال).
(٣) في [ث]: زيادة (باب ما كره أن يقول الرجل: اللهم تصدق عليّ).

حضرت ابو راشد فرماتے ہیں کہ حضرت عبید بن عمیر کی بہن نے ان سے کسی آدمی کی سفارش کی۔ تو یوں کہا: بیشک معاملہ تو صرف اللہ کے اور آپ کے ہاتھ میں ہے۔ آپ کو غصہ آگیا اور فرمایا بیشک معاملہ تو صرف اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28205]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28205، ترقيم محمد عوامة 27037)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27038 ترقیم الشثری: -- 28206
٢٨٢٠٦ - حدثنا ابو اسامة عن سفيان عن مختار (بن فلفل) (١) قال: سمعت عمر بن عبد العزيز يكره ان يقول: اللهم تصدق علي، ولكن ليقل: اللهم امنن علي.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) زيادة من: [ث].
حضرت مختار فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر بن عبد العزیز کو سنا کہ وہ یوں کہنے کو مکروہ سمجھتے تھے کہ اے اللہ! تو ہم پر صدقہ فرما۔ لیکن یوں کہا کرتے: اے اللہ! ہم پر احسان فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28206]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28206، ترقيم محمد عوامة 27038)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
192. في الثناء الحسن (وعلى من أولى خيرا)
اچھی تعریف کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27039 ترقیم الشثری: -- 28207
٢٨٢٠٧ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام عن حفصة عن الربيع بن ⦗٤٧٥⦘ زياد عن كعب قال: والله ما (استقام) (١) لعبد ثناء في الارض حتى يستقر له في اهل السماء (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (استقر).
(٢) في [ث]: زيادة (باب القول في الثناء).

حضرت ربیع بن زیاد فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ارشاد فرمایا: کہ اللہ کی قسم! دنیا میں کسی بندے کی تعریف مستقل نہیں ہوتی یہاں تک کہ آسمان والوں میں بھی اس کی وہ تعریف قرار پکڑ لیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28207]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28207، ترقيم محمد عوامة 27039)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27040 ترقیم الشثری: -- 28208
٢٨٢٠٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا العوام بن حوشب قال: التقيت انا وإياس بن معاوية بذات عرق فذكرنا إبراهيم التيمي، فقال إياس: لولا كرامته علي لاثنيت عليه فقلت: هل تعرفه؛ قال: نعم، قلت: فلم تكره الثناء عليه، قال: إنه كان يقال: إن الثناء من الجزاء.
حضرت عوام بن حوشب فرماتے ہیں کہ میری اور حضرت ایاس بن معاویہ کی ذات عرق مقام پر ملاقات ہوئی تو ہم نے حضرت ابراہیم تیمی کا ذکر کیا۔ حضرت ایاس فرمانے لگے: اگر ان کی میرے دل میں عزت نہ ہوتی تو میں ضرور ان کی تعریف کرتا میں نے پوچھا: کیا آپ انہں ی جانتے ہیں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں! میں نے پوچھا: پھر آپ ان کی تعریف کرنے کو برا کیوں سمجھ رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اس لیے کہ یوں کہا جاتا ہے کہ تعریف کرنا اجرت دینے کے مترادف ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28208]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28208، ترقيم محمد عوامة 27040)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27041 ترقیم الشثری: -- 28209
٢٨٢٠٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معاذ عن حميد عن انس قال: قالت المهاجرون: يا رسول الله! ما راينا مثل قوم قدمنا عليهم احسن بذلا من كثير، ولا احسن مواساة في قليل، كفونا المؤنة، واشركونا في المهنا، قد (خشينا) (١) ان يذهبوا بالاجر كله، فقال:"لا، ما اثنيثم عليهم ودعوتم الله لهم" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ث]: (خفنا).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٣١٢٢)، وأبو داود (٤٨١٢)، والترمذي (٢٤٨٧)، والحاكم (٢/ ٦٣)، والنسائي في عمل اليوم والليلة (١٨١)، والبخاري في الأدب المفرد (٢١٧)، والبيهقي (٦/ ١٨٣).

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مہاجرین نے فرمایا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! جس قوم کے پاس ہم آئے ہیں ہم نے ان سے زیادہ اچھا کثرت سے خرچ کرنے والا اور تھوڑا ہونے کے باوجود غمخواری کرنے میں ان سے اچھا کسی کو نہیں دیکھا۔ انہوں نے ہمارا خرچہ برداشت کیا، اور ہمیں اپنی خوشیوں میں شریک کیا۔ ہمیں ڈر ہے کہ سارے کا سارا اجر یہ لوگ ہی لے جائیں گے۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نہیں! ایسی بات نہیں، جب تک تم ان کی تعریف کرتے رہو اور اللہ سے ان کے حق میں دعا کرتے رہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28209]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28209، ترقيم محمد عوامة 27041)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
193. في الحديث للناس والإقبال عليهم
لوگوں کو بیان کرنا اور ان کی توجہ حاصل کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27042 ترقیم الشثری: -- 28210
٢٨٢١٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا اشعث بن سوار عن كردوس (عن) (١) عبد الله قال: إن للقلوب نشاطا وإقبالا، وإن لها لتولية ⦗٤٧٦⦘ وإدبارا، فحدثوا الناس ما اقبلوا عليكم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، جـ، ط]: (بن).
(٢) ضعيف؛ لضعف أشعث.

حضرت کردوس فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیشک دلوں کے لیے بھی بشاشت اور توجہ بھی ہوتی ہے، اور سستی اور اکتاہٹ بھی ہوتی ہے، تم لوگوں کو اس وقت تک بیان کرو جب تک وہ تمہاری طرف متوجہ رہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28210]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28210، ترقيم محمد عوامة 27042)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27043 ترقیم الشثری: -- 28211
٢٨٢١١ - حدثنا ابو اسامة عن عثمان بن غياث عن ابي السليل قال: قدم علينا رجل من اصحاب النبي ﷺ فكانوا يجتمعون عليه، (فصعد) (١) على ظهر بيت فحدثهم (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (فصد).
(٢) صحيح.

حضرت ابو السلیل فرماتے ہیں کہ ہمارے پاس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ایک صحابی تشریف لائے تو لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے۔ وہ گھر کی چھت پر چڑھے اور انہوں نے لوگوں کو حدیث بیان کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28211]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28211، ترقيم محمد عوامة 27043)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27044 ترقیم الشثری: -- 28212
٢٨٢١٢ - حدثنا جعفر بن عون قال: اخبرنا ابو العميس عن ابي طلحة قال: قدم انس بن مالك الكوفة فاجتمعنا عليه، قال: فقلنا: حدثنا ما سمعت من رسول الله ﷺ قال: وهو يقول: ايها الناس انصرفوا عني، حتى الجاناه إلى حائط القصر، فقال: لو تعلمون ما اعلم لبكيتم كثيرا ولضحكتم قليلا، ايها الناس انصرفوا عني فانصرفنا عنه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ أبو طلحة روى عنه جمع وذكره ابن حبان في الثقات، وأخرجه أحمد (١٢٨٥٩) مرفوعًا بلفظ: (لو تعلمون ما أعلم. .) وأخرجه وكيع في الزهد (١٧)، والبيهقي في شعب الإيمان (٧٨١).
حضرت ابو طلحہ فرماتے ہیں کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کوفہ تشریف لائے تو ہم لوگ ان کے پاس جمع ہوگئے۔ ہم نے عرض کی کہ آپ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہوئی کوئی حدیث بیان کریں۔ وہ فرما رہے تھے: اے لوگو! میرے پاس سے جاؤ، یہاں تک کہ ہم نے انہیں محل کی دیوار تک پہنچنے پر مجبور کردیا، پھر انہوں نے فرمایا: جو میں جانتا ہوں اگر وہ بات تم جان لیتے تو تم زیادہ روتے اور تھوڑا ہنستے۔ اے لوگو! میرے پاس سے چلے جاؤ تو ہم ان کے پاس سے واپس لوٹ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28212]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28212، ترقيم محمد عوامة 27044)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 27045 ترقیم الشثری: -- 28213
٢٨٢١٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا ابو هلال قال: حدثنا الحسن قال: حدثوا الناس ما اقبلوا عليكم بوجوههم، فإذا التفتوا فاعلموا ان لهم حاجات.
حضرت ابو ہلال فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے ارشاد فرمایا: تم لوگوں کو اس وقت تک بیان کرو جب تک وہ اپنے چہروں کے ساتھ تمہاری طرف متوجہ رہیں، اور جب وہ رخ پھیر لیں تو جان لو کہ ان کی کچھ ضرورتیں ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 28213]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28213، ترقيم محمد عوامة 27045)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں