مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. دية العمد: كم هي؟
شبہ عمد کی دیت کتنی ہے؟
ترقیم عوامۃ: 27297 ترقیم الشثری: -- 28471
٢٨٤٧١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن الشعبي قال: كان ابو موسى والمغيرة بن شعبة يقولان: في المغلظة من الدية: ثلاثون حقة، وثلاثون جذعة، (واربعون) (١) ثنية (إلى) (٢) بازل عامها كلها خلفة (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (وأربع وثلاثون)، وزاد بعدها في [هـ]: (خلفة ما بين).
(٢) سقط من: [ط].
(٣) صحيح.
ابو موسیٰ اور مغیرہ بن شعبہ فرمایا کرتے تھے کہ دیت مغلظہ میں تیس چوتھے سال والی، اور تیس پانچویں سال میں چلنے والی اور چالیس ایسی اونٹنیاں جو چھٹے سال سے نویں سال کے درمیان ہوں اور تمام کی تمام حاملہ ہوں دی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28471]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28471، ترقيم محمد عوامة 27297)
ترقیم عوامۃ: 27298 ترقیم الشثری: -- 28472
٢٨٤٧٢ - [حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن ابي خالد عن عامر قال: كان زيد بن ثابت يقول في شبه العمد: ثلاثون حقة، وثلاثون جذعة، واربعون ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [أ، ب، جـ].
(٢) صحيح.
حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ قتل شبہ عمد میں تیس چوتھے سال والی، اور تیس پانچویں سال میں چلنے والی، اور چالیس ایسی اونٹنیاں جو چھٹے سال سے نویں سال کے درمیان ہوں اور ان میں سے ہر ایک حاملہ ہو، دی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28472]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28472، ترقيم محمد عوامة 27298)
ترقیم عوامۃ: Not Found ترقیم الشثری: -- 28473
٢٨٤٧٣ - [وكان علي يقول في شبه العمد: ثلاثة وثلاثون حقة وثلاثة وثلاثون جذعة، واربع وثلاثون ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة] (١) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط الخبر من: [هـ].
(٢) صحيح.
اور علی رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے کہ شبہ عمد میں تینتیس چوتھے سال والی اور تینتیس پانچویں سال والی اور چونتیس ایسی اونٹنیاں جو چھٹے سال سے نویں سال کے درمیان ہوں اور ہر ایک ان میں سے حاملہ ہو، دی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28473]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28473، ترقيم محمد عوامة ---)
ترقیم عوامۃ: 27299 ترقیم الشثری: -- 28474
٢٨٤٧٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن اشعث عن عامر والحسن وابن سيرين وعمرو بن دينار قالوا: شبه العمد (يغلظ) (١) عليهم الدية في اسنان اللإبل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، م]: (تغلظ).
حضرت عامر، حسن، ابن سیرین اور عمرو بن دینار نے فرمایا کہ قتل شبہ عمد میں قاتل اور اس کے رشتہ داروں پر اونٹوں کی عمروں کے صورت میں دیت کو سخت کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28474]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28474، ترقيم محمد عوامة 27299)
ترقیم عوامۃ: 27300 ترقیم الشثری: -- 28475
٢٨٤٧٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن ابي إسحاق عن عاصم ابن ضمرة عن علي قال: شبه العمد الضربة بالخشبة او القذفة بالحجر العظيم، والدية ثلاث: ثلث حقات وثلث جذاع وثلث ما بين ثنية إلى بازل عامها كلها خلفة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) حسن؛ عاصم صدوق، أخرجه عبد الرزاق (١٧٢٢٢)، والبيهقي ٨/ ٧٤، والدارقطني ٣/ ١٧٧.
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ لکڑی کے ساتھ مارنا یا کسی بڑے پتھر کو پھینکنا یہ قتل شبہ عمد ہے اور اس کی دیت تین حصوں میں ہوگی، ایک تہائی چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں، اور ایک تہائی پانچویں سال میں چلنے والی، اور ایک تہائی ایسی اونٹنیاں جو چھٹے سال سے نویں سال کے درمیان ہوں اور سب کی سب حاملہ ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28475]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28475، ترقيم محمد عوامة 27300)
ترقیم عوامۃ: 27301 ترقیم الشثری: -- 28476
٢٨٤٧٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال عطاء: تغلظ الدية في شبه العمد ولا يقتل به.
حضرت عطاء نے فرمایا ہے کہ قتل شبہ عمد میں دیت مغلظہ ہوگی اور اس کی وجہ سے قصاص نہیں لیاجائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28476]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28476، ترقيم محمد عوامة 27301)
ترقیم عوامۃ: 27302 ترقیم الشثری: -- 28477
٢٨٤٧٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قلت لعطاء: ما تغليظ الإبل؟ قال: اربعون خلفة، وثلاثون حقة، وثلاثون جذعة.
حضرت ابن جریج نے فرمایا ہے کہ عطاء سے دریافت کیا کہ دیت کا مغلظہ کیا ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ چالیس حاملہ اور تیس چوتھے سال میں چلنے والی اونٹنیاں اور تیس پانچویں سال میں چلنے والی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28477]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28477، ترقيم محمد عوامة 27302)
ترقیم عوامۃ: 27303 ترقیم الشثری: -- 28478
٢٨٤٧٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الاعلى عن يونس عن الحسن في التغليظ: اربعون خلفة ثنية إلى بازل [عامها كلها خلفة، وثلاثون حقة، وثلاثون بنات مخاض.
حسن سے مروی ہے کہ دیت مغلظہ میں چالیس ایسی اونٹنیاں جو چھٹے سال سے نویں سال کے درمیان ہوں اور تمام حاملہ ہوں دی جائیں گی اور تیس چوتھے سال والی، اور تیس دوسرے سال والی دی جائیں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28478]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28478، ترقيم محمد عوامة 27303)
ترقیم عوامۃ: 27304 ترقیم الشثری: -- 28479
٢٨٤٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو خالد عن ابن جريج عن عطاء قال: إنما التغليط] (١) في شبه العمد في اسنان الإبل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط ما بين المعكوفين من: [هـ].
حضرت عطاء نے فرمایا ہے کہ قتل شبہ عمد میں تغلیظ (یعنی سختی) صرف اونٹوں کی عمروں کی صورت میں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28479]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28479، ترقيم محمد عوامة 27304)
5. شبه العمد ما هو؟
قتل شبہ عمد کیا ہے؟
ترقیم عوامۃ: 27305 ترقیم الشثری: -- 28480
٢٨٤٨٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن عاصم عن (علي قال) (١) : (شبه العمد بالحجر العظيم والعصا) (٢) (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط في: [ط].
(٢) في [هـ]: (قتيل لسوط والعصا شبه عمد).
(٣) حسن؛ عاصم صدوق.
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ قتل شبہ عمد بڑے پتھر اور چھڑی کے ذریعہ قتل کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 28480]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 28480، ترقيم محمد عوامة 27305)