مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
119. الجنين إذا سقط حيا ثم مات أو تحرك أو اختلج
ماں کے پیٹ میں موجود بچہ کا بیان جو زندہ ساقط ہو پھر وہ مر گیا یا اس نے حرکت کی تھی یا وہ کانا تھا
ترقیم عوامۃ: 28100 ترقیم الشثری: -- 29331
٢٩٣٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا معن بن عيسى عن ابن ابي ذئب عن الزهري قال: إذا استهل الجنين ثم مات ففيه الدية.
حضرت ابن ابی ذئب فرماتے ہیں کہ امام زہری نے ارشاد فرمایا: جب ماں کے پیٹ سے ساقط ہونے والا بچہ چلایا پھر وہ مرگیا تو اس میں دیت لازم ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29331]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29331، ترقيم محمد عوامة 28100)
ترقیم عوامۃ: 28101 ترقیم الشثری: -- 29332
٢٩٣٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: ولدت امراة ولدا فشهد نسوة انه اختلج وولد حيا، ولم يشهدن على الاستهلال (قال) (١) شريح: الحي يرث الميت، ثم ابطل ميراثه؛ لانه لم يشهدن على (استهلاله) (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك، م]: (فقال)، وسقط من: [جـ].
(٢) في [ط]: (الاستهلال).
ابراہیم نے فرمایا: کسی عورت نے بچہ جنا پس عورتوں نے گوا ہی دی کہ بیشک وہ پھڑکا تھا اور زندہ پیدا ہوا تھا اور انہوں نے اس بچہ کے چلانے پر گواہی نہیں دی اس پر حضرت شریح نے فرمایا: وہ زندہ شمار ہوگا میت کا وارث بنے گا پھر آپ نے اس کی وراثت کو باطل قرار دے دیا اس لیے کہ ان عورتوں نے اس کے رونے اور چلانے پر گواہی نہیں دی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29332]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29332، ترقيم محمد عوامة 28101)
120. الصبي الصغير تصاب سنه
اس چھوٹے بچہ کا بیان جس کا دانت توڑ دیا جائے
ترقیم عوامۃ: 28102 ترقیم الشثری: -- 29333
٢٩٣٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن حجاج عن جندب (القاص) (١) (٢) عن اسلم (مولى) (٣) عمر عن عمر انه قضى في سن الصبي إذا (سقطت) (٤) قبل ان يثغر (ببعير) (٥) (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (القاضي).
(٢) كذا في النسخ، وسبق مثله برقم [٢٨٦٨٢]، ويظهر لي أن صوابه (مسلم بن جندب)، وأن الوهم فيه من الحجاج بن أوطأة.
(٣) في [أ]: (مولد).
(٤) سقط من: [أ].
(٥) في [أ، ك]: (بعير)، وفي [جـ، م]: (بعيرًا).
(٦) منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس عنعن.
حضرت اسلم جو کہ حضرت عمر کے آزاد کردہ غلام ہیں وہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے بچے کے دانت میں ایک اونٹ کا فیصلہ فرمایا جب کہ وہ بچے کے دودھ کے دانت گرنے سے پہلے ہی گر جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29333]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29333، ترقيم محمد عوامة 28102)
ترقیم عوامۃ: 28103 ترقیم الشثری: -- 29334
٢٩٣٣٤ - حدثنا ابو بكر قال. حدثنا شريك عن جابر عن عامر قال: ليس في سن الصبي إذا لم يثغر إلا الالم.
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ حضرت عامر شعبی نے ارشاد فرمایا: بچہ کے دانت میں جب کہ اس کے دودھ کے دانت ابھی نہ گرے ہوں درد کے سوا کچھ لازم نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29334]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29334، ترقيم محمد عوامة 28103)
ترقیم عوامۃ: 28104 ترقیم الشثری: -- 29335
٢٩٣٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (١) عبد الرحيم (عن) (٢) ابن سا لم عن الشعبي قال: إذا اصاب سنه ولم (يثغر) (٣) ففيه حكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: زيادة (وكيع عن).
(٢) سقط من: [جـ].
(٣) في [أ، ط]: (يتغير).
حضرت ابن سالم فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے ارشاد فرمایا: جب بچہ کا دانت توڑ دیا جائے اس حال میں کہ اس کے دودھ کے دانت ابھی نہیں گرے تھے تو اس میں قاضی کا فیصلہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29335]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29335، ترقيم محمد عوامة 28104)
ترقیم عوامۃ: 28105 ترقیم الشثری: -- 29336
٢٩٣٣٦ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: قال ابن شهاب في غلام صغير لم يثغر كسر (سن) (١) غلام آخر، قال: عليه الغرم (بقدر) (٢) ما يرى الحكم.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ح، ط، هـ]: (من).
(٢) تكرر في: [م].
حضرت ابن جریج فرماتے ہیں کہ حضرت ابن شہاب نے ایسے چھوٹے بچہ کے بارے میں جس کے دودھ کے دانت ابھی نہ گرے ہوں اور اس نے کسی دوسرے بچہ کا دانت توڑ دیا۔ آپ نے یوں ارشاد فرمایا: اس پر تاوان لازم ہوگا جو فیصلہ کنندہ مناسب سمجھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29336]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29336، ترقيم محمد عوامة 28105)
ترقیم عوامۃ: 28106 ترقیم الشثری: -- 29337
٢٩٣٣٧ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن عمرو عن الحسن قال: في سن الصبي إذا لم يثغر، قال: ينظر فيه (ذوا) (١) عدل، (فإن) (٢) نبتت جعل له شيء، وإن لم تنبت كان كسن الرجل.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (ذو).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (وإن).
حضرت عمرو فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے بچہ کے دانت کے بارے میں جبکہ اس کے دودھ کے دانت ابھی نہ گرے ہوں یوں ارشاد فرمایا: اس بارے میں دو عادل دیکھیں گے اگر دانت نکل آیا تو اس کے لیے کوئی چیز مقرر کردیں گے اور اگر دانت نہ نکلا تو وہ آدمی کے دانت کی مانند ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29337]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29337، ترقيم محمد عوامة 28106)
121. المجنون يجني الجناية
اس مجنوں کا بیان جو قابل سزا جرم کرے
ترقیم عوامۃ: 28107 ترقیم الشثری: -- 29338
٢٩٣٣٨ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حفص عن اشعث عن الشعبي قال: ما اصاب المجنون في حال جنونه فعلى عاقلته، وما اصاب في حال إفاقته اقيد منه.
حضرت اشعث فرماتے ہیں کہ امام شعبی نے ارشاد فرمایا: مجنون جو جنایت جنون کی حالت میں کرے تو اس کا تاوان اس کے خاندان والوں پر لازم ہوگا اور جو جنایت اس نے افاقہ کی حالت میں کی تو اس سے قصاص لیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29338]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29338، ترقيم محمد عوامة 28107)
ترقیم عوامۃ: 28108 ترقیم الشثری: -- 29339
٢٩٣٣٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا ابو اسامة عن هشام عن الحسن انه قال: في المجنون والمغلوب على عقله والمعتوه والذي يصيبه في الشهر المرة والمرتين، قال: ⦗١٨٣⦘ إذا ذهب (عنه ذاك) (١) فصام وصلى وعقل واصاب شيئا فهو عليه.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ]: (عنه ذلك)، وفي [ط، هـ]: (ذلك عنه).
حضرت ہشام فرماتے ہیں کہ حسن بصری نے مجنون، مغلوب العقل، ناسمجھ اور وہ شخص جس کو مہینہ میں ایک دو مرتبہ دورہ پڑتا ہو یوں ارشاد فرمایا: جب اس سے وہ حالت دور ہوجائے پھر وہ روزہ رکھے نماز پڑھے، بات کو سمجھے اور کسی کو نقصان پہنچائے تو اس کا تاوان اسی پر لازم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29339]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29339، ترقيم محمد عوامة 28108)
ترقیم عوامۃ: 28109 ترقیم الشثری: -- 29340
٢٩٣٤٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحمن بن مهدي عن حماد بن سلمة عن يحيى بن سعيد عن عمر بن عبد العزيز انه جعل جناية المجنون على العاقلة.
حضرت یحییٰ بن سعید فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے مجنون کی جنایت اس کے خاندان والوں پر ڈالی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الديات/حدیث: 29340]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 29340، ترقيم محمد عوامة 28109)